اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3680
نبیشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ ہم نے تم کو قربانیوں کے گوشت کو تین دن سے زیادہ رکھ کر کھانے سے
منع کیا تھا تا کہ (تم اس گوشت سے خیرات کریں اور غرباء کو مدد ملے اور) سب کے لئے کافی ہو
جائے اب اللہ تعالیٰ نے (تنگی دور فرما دی ہے اور) خوش حالی مہیا فرما دی ہے (جس سے غرباء کی
احتیاج باقی نہیں رہی) اس لئے اب تم (قربانی کے گوشت کو) کھاؤ۔ جب تک چاہے رکھو اور
(خیرات کر کے) اجر حاصل کرو (لیکن اس کو بیچو نہیں، اس لئے کہ قربانی کے گوشت کی تجارت جائز
نہیں) یاد رکھو (مِنٰی میں قیام کے) یہ (چاروں) دن کھانے پینے اور اللہ کو یاد کرنے کے دن ہیں۔
اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 2813 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.