Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Pilgrimage Rites

Hadith 3117

Chapter: Permissibility of Changing Order in Some Hajj Rituals

In this book

Current reading

Pilgrimage Rites

Chapter: Permissibility of Changing Order in Some Hajj Rituals

Zujajat al-Masabih 3117Volume 2

English

Usama bin Shareek (may Allah be pleased with him) reported: "I went for Hajj with the Messenger of Allah (ﷺ). People would come to him asking - if someone said 'O Messenger of Allah, I did Sa'i before Tawaf' or changed the order of rituals, he would say: 'No harm except for a man who wrongfully takes a Muslim's honor - that is the one who is harmed and ruined.'"

العربية

Typed, pending editorial approval
۳۱۱۷ - وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكَ (رضي الله عنه) قَالَ خَرَجْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللَّهِ ﷺ حَاجًا، فَكَانَ النَّاسُ يَأْتُونَهُ فَمَنْ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ ، سَعَيْتُ 1 قَبْلَ أَنْ أَطُوفَ أَوْ أَخَرْتُ شَيْئًا أَوْ قَدَّمْتُ شَيْئًا، فَكَانَ يَقُولُ: «لَا حَرَجَ إِلَّا عَلَى رَجُلٍ اقْتَرَضَ عِرْضَ رَجُلٍ مُسْلِمٍ وَهُوَ ظَالِمٌ، فَذَلِكَ الَّذِي حَرِجَ وَهَلَكَ». رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3697
اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں (حجۃ الوداع کے موقع پر حج میں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا (میں نے دیکھا کہ) لوگ آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے (اور حج کے مسائل دریافت کرتے) بعض یہ دریافت کرتے کہ یا رسول اللہ! میں نے طواف سے پہلے سعی کرلی ہے (اور بعض یہ عرض کرتے کہ) میں نے (سہواً افعال حج کی ادائی میں) تقدیم کردی ہے (یعنی پہلے ادا کردیا ہے اور بعض کہتے کہ) میں نے تاخیر کردی ہے (ان کے جواب میں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے (افعال حج کی سہواً تقدیم و تاخیر سے) کوئی گناہ نہیں (کفارہ کے ساتھ حج ادا ہو جاتا ہے) البتہ گنہگار تو وہ شخص ہے جو ظالم ہو، اور کسی مسلمان کی (ناحق توہین یا غیبت کر کے) عزت ریزی کرے، ایسا شخص حقیقت میں گنہگار ہے اور (گناہوں کی وجہ سے) ہلاک ہونے والا ہے۔ اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2015 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

I did Sa'i before Tawaf

(1) "I did Sa'i before Tawaf" - Among the requirements is that Sa'i must follow a valid Tawaf. One who omits Sa'i must offer a sacrifice to complete Hajj. If one does Sa'i before Tawaf and repeats it later, no penalty is incurred because Sa'i is not time-bound, only required to be after Tawaf. [From Ad-Durr al-Mukhtar and Rad al-Muhtar]

Note 1

قوله

(۱) قوله: سعيت قبل أن أطوف ومن الواجبات كون السعي بعد طواف معتد به فمن ترك السعي بين الصفا والمروة فعليه دم وحجة تام. ومن سعى قبل أن طاف، فإذا أعاده لا شيء عليه؛ لأن السعي غير موقت، بل الشرط أن يأتي به بعد الطواف، وقد وجد هذا حاصل ما في الد المختار و رد المحتار» و«العالمگيرية».

Note 1

ف: واضح ہو کہ طواف کے بعد سعی کرنا حج کے واجبات میں ہے، اگر کوئی شخص سعی ترک کر دے تو ترک واجب کی وجہ سے اس پر کفارہ میں قربانی لازم ہوگی اور قربانی دینے کے بعد اس کا حج پورا ہو جائے گا، اور اگر کوئی شخص طواف سے پہلے سعی کر لے تو اس کو چاہئے کہ طواف کے بعد پھر سعی کا اعادہ کر لے، اس لئے کہ سعی تابع طواف ہے۔ اور طواف کے بعد سعی کر لینے سے اس کے ذمہ کوئی کفارہ نہیں ہوگا اور اس کا حج پورا ہو جائے گا۔ درمختار، ردالمحتار، عالمگیری۔12