اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 342
انس رضی اللہ عنہ سے حدیث صحیح میں مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
اصحاب کے سر نیند کی وجہ سے نماز عشاء کے انتظار میں جھک جاتے تھے پھر وہ نماز ادا فرماتے اور دوبارہ
وضو نہیں کرتے تھے۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
اور ترمذی نے اپنی روایت میں ”يَنْتَظِرُونَ الْعِشَاءَ حَتّٰى تَخْفِقَ رُؤُسُهُمْ“ کے بجائے
”يَنَامُونَ“ (یعنی بیٹھے ہوئے بغیر کسی چیز کے سہارے کے) سو جایا کرتے تھے، نقل کیا ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 200 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 78 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
اور شیخ امام ابن ہمام رحمہ اللہ علیہ نے کہا ہے کہ وضو نہ ٹوٹنے کا حکم اس شخص سے بھی متعلق ہے جو بیٹھے ہوئے یا سجدہ یا رکوع کی حالت میں سو جائے۔