اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3734
عبدالرحمن بن عثمان تیمی رحمہ اللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت طلحہ بن
عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ وہ حالت احرام میں تھے۔ آپ کے لئے پرندہ کا (پکا ہوا) گوشت (غیر
محرم کی طرف سے) بطور ہدیہ آیا۔ اس وقت حضرت طلحہؓ آرام فرما رہے تھے تو ہم میں سے بعض نے
وہ گوشت کھا لیا اور بعض رکے رہے۔ جب حضرت طلحہؓ بیدار ہوئے تو آپ نے گوشت کھانے والوں
کی تائید کی اور یہ بھی فرمایا کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ احرام کی حالت میں)
ایسا ہی گوشت کھایا ہے۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1197 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (2)
Note 1
(۱)قوله : فأكلناه . مع رسول الله ﷺ : وقال في رواية وسعيد بن جبير وأبو حنيفة وأبو يوسف ومحمد وأحمد في رواية الله الصيد الذي اصطاده الحلال لا يحرم على المحرم، واحتجوا في ذلك بهذا الحديث كذا في عمدة القاري.
Note 1
ف: عمدۃ القاری میں لکھا ہے کہ حضرات عطاء، سعید بن جبیر اور امام احمد رحمہم اللہ نے فرمایا ہے کہ ایسا شکار جس کو غیر محرم نے کیا ہو، محرم کے لئے حلال ہے اور یہی مذہب حنفی بھی ہے۔12