اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3764
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ (آخری زمانہ میں قیامت کے قریب) ایک لشکر
کعبۃ اللہ پر چڑھائی کرے گا (تاکہ اس کو ڈھادے) جب وہ (اس ارادے سے) ایک میدان میں
جمع ہوں گے تو ان (سب کو) اول سے آخر تک زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔ حضرت ام المؤمنین
فرماتی ہیں کہ (یہ سن کر) میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ! اول سے آخر تک انکو کیسے زمین میں
دھنسا دیا جائے گا جب کہ ان میں کچھ تو بازار والے لوگ ہوں گے اور بعض ایسے بھی ہوں گے جو
(عقیدہ کے اعتبار سے) ان کے ہم خیال نہ ہوں گے آپ نے ارشاد فرمایا اس کے باوجود بھی ان
سب کو جو اس لشکر کے ساتھ ہوں گے، زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔ البتہ (قیامت کے دن) ان کی
نیتوں کے مطابق ان کا حشر ہوگا۔
اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 2118 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 2884a (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ نیکوں پر بروں کے ساتھ رہنے سے دنیا میں عذاب ہوتا ہے۔ لیکن آخرت میں جیسے نیت ہوگی ویسا بدلہ ملے گا۔12