Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 3181

Chapter: The Virtues of Madinah – May Allah Increase Its Honor and Sanctity

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Chapter: The Virtues of Madinah – May Allah Increase Its Honor and Sanctity

Zujajat al-Masabih 3181Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3782
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک مبارک خواب کو جس کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ منورہ (کی وباء) کے بارے میں دیکھا تھا اس طرح بیان فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں نے خواب میں ایک سیاہ فام عورت کو دیکھا جو پراگندہ بال تھی اور وہ مدینہ منورہ سے نکلی اور جحیفہ میں چلی گئی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں نے اس کی یہ تعبیر لی کہ یہ (سیاہ فام عورت) مدینہ منورہ کی وباء تھی جو مُهَيْعَة یعنی جُحفہ میں منتقل ہوگئی۔ اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 7038 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: صدر کی دونوں حدیثوں سے چند فوائد حاصل ہوتے ہیں ایک یہ کہ جو شخص جس مقام پر رہتا ہو وہاں کی خوش حالی اور امن و سلامتی کی دعا کیا کرے۔ دوسری بات یہ ہے کہ بلائیں دعاؤں سے ٹل جاتی ہیں اور تیسری بات یہ کہ جو قوم اسلام اور مسلمانوں کی دشمن ہو یا ظالم، اس کے لئے بددعا کرنا جائز ہے۔ (اشعۃ اللمعات)۔12