Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Marriage

Hadith 3191a

Opening narrations

In this book

Current reading

Marriage

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 3191aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4211
ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ سے تقویٰ اختیار کرنے کے بعد بندۂ مومن کو جو بہترین چیز ملی ہے وہ ’’نیک بیوی‘‘ ہے، کہ اگر وہ اس کو حکم دے تو وہ اس کی بات کو مان لے، اگر وہ اس کو دیکھے تو وہ اس کو خوش کرے، اگر وہ (کسی معاملہ میں) اس کو قسم دے تو وہ اس کو پورا کرے، اور اگر وہ (گھر میں) موجود نہ ہو تو وہ اپنی عصمت اور شوہر کے مال کی حفاظت کرے۔ (اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1857 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.