اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3805
نافع رحمۃ اللہ سے روایت ہے: وہ فرماتے ہیں کہ میں (اپنے تجارتی قافلوں
کو) ملک شام اور مصر کی طرف بھیجا کرتا تھا۔ پھر میرا ارادہ ہوا کہ (اب آئندہ تجارتی قافلہ کو) عراق
کی طرف بھیجوں (مشورہ کے لئے) ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت اقدس میں
حاضر ہوا اور عرض کیا ام المؤمنین! میں اب تک شام (اور مصر) کی طرف (تجارتی قافلہ) بھیجا کرتا
تھا اب ارادہ ہے کہ عراق کی طرف قافلہ بھیجا کروں (یہ سن کر) ام المؤمنین نے فرمایا کہ تم اپنی پچھلی
تجارت کے سلسلہ کو کیوں بدل رہے ہو (جب کہ اس میں نفع ہے) سنو! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ تمہارے رزق کا کوئی سامان کر دے تو تم اس کو نہ چھوڑو جب
تک کہ اس میں کوئی نقصان یا تغیر واقع نہ ہو جائے۔ اس کی روایت امام احمد اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Ibn Majah 2148 (unverified) 90% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث شریف سے دو فائدے حاصل ہوتے ہیں ایک یہ کہ انسان اپنے موجودہ ذریعہ معاش کو بلا کسی معقول سبب کے موہوم فائدے کی امید پر ترک نہ کرے اور دوسرے یہ کہ جمے ہوئے کاروبار کو چھوڑ کر لالچ اور طمع کی خاطر ایسے کاروبار کا ارادہ نہ کرے جس میں اس کو تجربہ نہ ہو اور اس کا فائدہ یقینی نہ ہو۔