اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4231
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت
بیان کرتے ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا وہ عورتیں جن کے خاوند غائب ہوں ان کے پاس تم نہ جایا
کرو اس لئے کہ شیطان (کا وسوسہ اور مکر و فریب) تم میں خون کی طرح جاری و ساری رہتا ہے۔ ہم
نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے؟ آپ نے ارشاد
فرمایا (ہاں!) میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے میری اس کی خلاف مدد فرمائی تو وہ
(میرا) مطیع ہو گیا (اس لئے میں اس کے شر سے بچا رہتا ہوں)۔
اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 1172 (unverified) 90% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: واضح ہو کہ ساری نامحرم عورتوں سے تنہائی اور خلوت ناجائز ہے اور حدیث شریف میں ان عورتوں کے ساتھ جن کے شوہر غائب ہوں۔ یعنی خصوصی طور پر ذکر فرما دیا گیا کہ وہ صحبت کی مشتاق ہوتی ہیں اور یہیں فتنہ کا زیادہ اندیشہ رہتا ہے (حاشیہ مشکاۃ)12