Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Marriage

Hadith 3249a

(اس باب میں نکاح کا اعلان اور اس کے شرائط اور خطبہ کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Marriage

(اس باب میں نکاح کا اعلان اور اس کے شرائط اور خطبہ کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 3249aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4286Noor 4287Noor 4288
سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنگ اوطاس کے موقع پر تین دن کے لئے (نکاح) متعہ کی اجازت دی پھر (ہمیشہ کے لئے) اس سے منع فرمایا۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔ اور مسلم کی ایک اور روایت میں سبرہ جہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ (حجۃ الوداع کے سال) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! میں نے تمہیں عورتوں کے ساتھ (نکاح) متعہ کی اجازت دی تھی (وہ اجازت ختم ہوگئی اور (اب) بیشک اللہ تعالیٰ نے قیامت تک کے لئے اس کو حرام فرما دیا ہے۔ پس جس کسی کے پاس ایسی عورتوں میں سے کوئی (عورت) ہو تو وہ اس کو چھوڑ دے اور تم نے جو کچھ اس کو دیا ہو واپس نہ لو۔ اور ترمذی نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت بیان کی ہے: آپ نے فرمایا کہ (نکاح) متعہ ابتداء اسلام میں (جائز) تھا (اس کی صورت یہ ہوتی تھی کہ) ایک شخص (نئے) شہر میں جاتا جہاں لوگوں سے شناسائی نہ ہوتی تھی تو وہ کسی عورت سے اتنے دنوں کے لئے شادی کرتا جتنے دن وہ ٹھہرنا چاہتا۔ وہ عورت اس کے سامان کی حفاظت کرتی اور اس کا کھانا پکاتی یہاں تک یہ آیت نازل ہوئی ”إِلَّا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ“ (سورہ مومنون، پ:18، ع:1، آیت نمبر:6) یعنی مرد صرف اپنی بیویوں اور لونڈیوں سے صحبت کر سکتے ہیں اس کی تفسیر میں) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ ہر شرمگاہ جو ان دونوں کے سوا ہو حرام ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1406d (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

Shayyahu

(1) The statement: "Shayyahu": Meaning his cooked food, as in "Al-Qamus": He cooked the meat, shayyahu, and it was cooked.