Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Marriage

Hadith 3320

Chapter on the Treatment of Women and the Rights of Each

In this book

Current reading

Marriage

Chapter on the Treatment of Women and the Rights of Each

Zujajat al-Masabih 3320Volume 2

English

Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated: The Messenger of Allah (ﷺ) said: “A woman was created from a rib and will not be straightened for you in any way. If you enjoy her, you enjoy her with her crookedness. If you try to straighten her, you will break her, and breaking her is divorcing her.” Narrated by Muslim.

العربية

Typed, pending editorial approval
٣٣٢٠ - وَعَنْهُ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «إِنَّ الْمَرْأَةَ خُلِقَتْ مِنْ ضِلَعِ لَنْ تَسْتَقِيمَ لَكَ عَلَى طَرِيقَةٍ، فَإِنْ اسْتَمْتَعْتَ بِهَا اسْتَمْتَعْتَ بِهَا وَبِهَا عِوَجٌ، وَإِنْ ذَهَبْتَ تُقِيمُهَا كَسَرْتَهَا، وَكَسْرُهَا طَلَاقُهَا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4400
ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے (اور پسلی ٹیڑھی ہوتی ہے) وہ تیرے لئے کبھی بھی سیدھے راستے پر نہیں چلے گی (بلکہ اس میں تلوّن رہے گا) اگر تم اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہو تو اس کے ٹیڑھے پن کی موجودگی میں فائدہ اٹھاتے رہو اور اگر تم اس کو ایک دم سیدھا کرنا چاہو تو اس کو توڑ دو گے اور اس کا توڑنا اس کو طلاق دینا ہے۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1468b (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ حضرت حواء علیہا السلام حضرت آدم علیہ السلام کی پسلی سے پیدا ہوئیں تو عورت کی اصل پسلی ٹیڑھی ہے اور پسلی کا بالکل سیدھا ہونا ممکن نہیں اسی لئے عورت کا بالکل آراستہ ہونا اور اس کی عادتوں کا بدلنا محال ہے اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عورتوں کے ساتھ حکمت سے برتاؤ کرو، بالکل غافل نہ ہوجاؤ کہ ناہموار رہے اور نہ ہر بات میں مواخذہ کرو کہ زندگی تلخ ہوجائے۔ غرض یہ کہ عورتوں کی کج روی اور بدمزاجی پر صبر کرنا ضروری ہے اور ان سے محبت کے ساتھ زندگی بسر کرنا چاہئے یوں تو تمام لوگوں سے عمدہ سلوک اور اخلاق کے ساتھ پیش آنا چاہئے تا کہ خاص و عام خوش رہیں اور مرتے وقت ہماری تعریف کریں اور دعا دویں اور حسن سلوک کے زیادہ مستحق تو بیوی اور بچے ہیں اور اس کے بعد دوسرے عزیز و اقرباء اور دوست و احباب ہیں۔ اور بعض علماء نے اس حدیث کی توضیح میں یوں لکھا ہے کہ عام طور پر عورتیں ضدی اور بے سمجھ ہوتی ہیں اور بعض وقت خاوند چاہتا ہے کہ اس کی ضد کو دور کرے لیکن وہ اور سخت ضدی ہوجاتی ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بطور تشبیہ کے فرمایا کہ یہ ٹیڑھی پسلی سے پیدا ہوئیں ہیں، یعنی ٹیڑھی مزاج کی ہوتی ہیں اگر تم اپنے مزاج کے مطابق کرنا چاہو گے تو نہیں کر پاؤ گے اور بالآخر طلاق کی نوبت آجائے گی اور طلاق دینا اس کو توڑ دینا ہے۔ اس لئے ہر صورت میں عورتوں سے نرمی سے پیش آنا چاہئے نرمی سے پیش آتے رہو گے تو اس ٹیڑھی چیز سے فائدہ اٹھاتے رہو گے۔