اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4401
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ کوئی مسلمان مرد اپنی بیوی سے بغض و عداوت نہ رکھے (اس لئے کہ) اس کی
کسی عادت سے ناخوش ہے تو دوسری عادت سے خوش ہوجائے گا۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1469 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ مرد کو اپنی بیوی کی اچھی عادت سے خوش رہنا چاہئے اس لئے کہ بیوی میں کچھ برائی ہو تو اس میں کچھ بھلائی بھی ہوگی اس لئے بھلائی سے اپنے دل کو تسکین دینا چاہئے اور اس سے فائدہ اٹھاتے رہنا چاہئے اس میں سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ بیوی کے ذریعہ سے انسان حرام کاری سے بچتا رہتا ہے۔