اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 4421
ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں
اللہ کی قسم! میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ میرے حجرہ کے دروازہ
پر کھڑے ہیں اور حبشی مسجد (کے صحن) میں چھوٹی برچھیوں سے کھیل رہے ہیں (یعنی جنگی کرتب
دکھا رہے ہیں) اور رسول اللہ ﷺ مجھ پر اپنی چادر مبارک سے پردہ فرما رہے تھے تاکہ میں انکے
کھیل کو آپ کے کان اور مونڈھے پر سے دیکھوں پھر آپ میری خاطر کھڑے رہے یہاں تک کہ
میں خود (اُکتا کر وہاں سے) ہٹ گئی۔ (حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں) اس سے تم اندازہ کرو کہ کم
عمر لڑکی جو کھیل کود کی شائق ہو وہ کتنی دیر تک کھڑی رہی ہوگی (اور حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میری
خاطر آخر تک کھڑے رہے)۔
(اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 5236 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: واضح ہو کہ عورتوں کا اجنبی مردوں کو دیکھنا اس بارے میں تفصیلی بحث اس کتاب کے حدیث نمبر 37 کے فائدہ میں گزر چکی ہے ملاحظہ کر لی جائے۔12