English
Qays ibn Sa‘d (may Allah be pleased with him) narrated: I went to Al-Hirah and saw them prostrating to their governor. I said, “The Messenger of Allah is more deserving of prostration.” I came to the Prophet (ﷺ) and said, “I went to Al-Hirah and saw them prostrating to their governor, and you are more deserving of our prostration.” He said, “Would you prostrate to my grave if you passed by it?” I said, “No.” He said, “Do not do it. If I were to command anyone to prostrate to another, I would command women to prostrate to their husbands due to the right Allah has given them over them.” Narrated by Abu Dawud, and Ahmad narrated it from Mu‘adh ibn Jabal.
العربية
Typed, pending editorial approval
٣٣٤٧ - وَعَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ (رضي الله عنه) قَالَ: أَتَيْتُ الحِيرَةَ فَرَأَيْتُهُمْ يَسْجُدُوْنَ لِمَرْزُبَانِ لَهُمْ، فَقُلْتُ: لَرَسُولُ اللهِ أَحَقُّ أَنْ يُسْجَدَ لَهُ. قَالَ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ فَقُلْتُ: إِنِّي أَتَيْتُ الْحِيرَةَ فَرَأَيْتُهُمْ يَسْجُدُوْنَ لِمَرْزُبَانِ لَهُمْ، فَأَنْتَ أَحَقُّ أَنْ نَسْجُدَ لَكَ؟ قَالَ: «أَرَأَيْتَ لَوْ مَرَرْتَ بِقَبْرِي أَكُنْتَ تَسْجُدُ لَهُ؟ قَالَ: قُلْتُ: لَا ، قَالَ: «لَا تَفْعَلُوا، لَوْ كُنْتُ آمِرًا أَحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لِأَحَدٍ لَأَمَرْتُ النِّسَاءَ أَنْ يَسْجُدْنَ لِأَزْوَاجِهِنَّ؛ لِمَا جَعَلَ الله لَهُمْ عَلَيْهِنَّ مِنَ الْحَقِّ». رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ.
اردو
قیس بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ
میں (جب) حیرہ (جو کوفہ کے قریب ایک قدیم شہر تھا) آیا تو وہاں کے لوگوں کو دیکھا کہ اپنے
سردار کو سجدہ کر رہے ہیں۔ (یہ دیکھ کر اپنے دل میں) میں نے کہا کہ یقیناً رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وآلہ وسلم اس بات کے زیادہ مستحق ہیں کہ آپ کو سجدہ کیا جائے۔ پھر میں (جب مدینہ منورہ
واپس ہوا تو) رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ میں شہر حیرہ
گیا تھا تو وہاں کے لوگوں کو دیکھا کہ وہ اپنے سردار کو سجدہ کرتے ہیں حالانکہ آپ زیادہ حقدار ہیں کہ
آپ کو سجدہ کیا جائے (اس لیے کہ آپ مخلوق میں سب سے زیادہ بزرگ اور موجودات میں سب
سے زیادہ معزز ہیں یہ سن کر) آپ ﷺ نے فرمایا بتاؤ کہ (میرے انتقال کے بعد) اگر تم میری قبر
پر سے گزرو تو کیا میری قبر کو (یا صاحب قبر کو) سجدہ کرو گے تو میں نے عرض کیا کہ نہیں (میں سجدہ نہیں
کروں گا) آپ نے فرمایا کہ تم (میری زندگی میں اور میرے بعد میری قبر کو) سجدہ نہ کرو (پھر آپ
نے فرمایا) کہ اگر کسی کو سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورتوں کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہروں کو سجدہ کریں
کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مردوں کا حق عورتوں پر زیادہ رکھا ہے۔
اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
اور امام احمد نے اس کی روایت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 2140 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 3255 (unverified) 78% confidence
Mishkat (candidate) 3255
Confidence and text similarity are not editorial verification.