اردو
جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے ارشاد فرمایا کہ غیرت کی ایک قسم وہ ہے جس کو اللہ تعالیٰ پسند فرماتے ہیں اور دوسری قسم وہ ہے
جس کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں فرماتے۔ غیرت کی وہ قسم جس کو اللہ تعالیٰ پسند فرماتے ہیں وہ غیرت ہے
جو شک اور شبہ کی جگہ ہو (جیسے بیوی یا باندی بناؤ سنگار کر کے اجنبی مردوں کے پاس جائے) اور وہ
غیرت جو اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہے وہ غیرت ہے جو شک اور شبہ کی جگہ نہ ہو (یعنی بیوی پر بلا وجہ بدگمان
ہو اور وسوسہ میں مبتلا ہو) اور (اسی طرح) تکبر کی ایک قسم وہ ہے جس کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں فرماتے
اور دوسری قسم وہ ہے جس کو اللہ تعالیٰ پسند فرماتے ہیں۔ وہ تکبر جس کو اللہ تعالیٰ پسند فرماتے ہیں آدمی
کا فخر کرنا ہے جہاد کے وقت (یعنی جہاد کے وقت دلیری کے ساتھ اپنی شجاعت بیان کرتے ہوئے
کفار کی حقارت بیان کرتے ہوئے لڑے) اور (اسی طرح) خیرات کے وقت بھی فخر کرے (یعنی
علانیہ خوشدلی کے ساتھ خیرات کیا کرے تاکہ دوسروں کو بھی ترغیب ہو) اور وہ تکبر جو اللہ تعالیٰ
کو ناپسند ہے وہ تکبر ہے جو نسب پر کیا جائے۔
اور ایک روایت میں یوں ہے کہ (اللہ تعالیٰ کو) ظلم اور حسد پر (فخر
کرنا پسند نہیں) (اس کی روایت امام احمد، ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 2659 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 2558 (unverified) 92% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.