اردو
ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے (خیبر جیسا کہ مرقات میں مذکور ہے) سے واپسی کے موقع پر) حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ایک
غلام دے کر فرمایا اس کو نہ مار اس لیے کہ مجھے نمازیوں کو مارنے سے منع کیا گیا ہے اور میں نے اس
کو نماز پڑھتے دیکھا ہے یہ مصابیح کے الفاظ ہیں۔
اور دارقطنی کی مجتبیٰ میں اس طرح مروی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی
اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو نمازیوں کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔