Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Emancipation

Hadith 3463

Chapter on Oaths and Vows

In this book

Current reading

Emancipation

Chapter on Oaths and Vows

Zujajat al-Masabih 3463Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4638Noor 4639Noor 4640
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک آدمی کے بارے میں دریافت کیا گیا کہ جب وہ کسی چیز کی قسم کھاتا ہے تو کہتا ہے کہ (اگر وہ ایسا کرے گا) تو وہ یہودی ہے یا نصرانی ہے یا اسلام سے بری ہے۔ پھر وہ قسم توڑتا ہے تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا (اس پر) قسم کا کفارہ ہے۔ (بیہقی)۔ سیدنا ثابت بن ضحاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو کوئی اسلام کے سوا کسی مذہب کی جھوٹی قسم کھائے تو وہ ایسا ہی ہے جیسا کہ اس نے کہا (گویا وہ ان مذہب والوں کی طرح سے ہو گیا)۔ انسان 1 پر جس چیز کا وہ مالک نہیں ہے اس میں نذر متحقق نہیں ہوتی اور جو کوئی دنیا میں کسی چیز سے خودکشی کرے گا تو اس کو اسی چیز سے قیامت کے دن سزا دی جائے گی۔ اور جو کوئی کسی مسلمان پر لعنت کرے گا تو یہ اس کو قتل کر دینے کی طرح سے ہے۔ اور جو کوئی کسی مسلمان پر کفر کی تہمت لگائے گا تو یہ اس کو قتل کر دینے کی طرح سے ہے۔ اور جو کوئی جھوٹا دعویٰ کرے گا اس سے (اپنی چیز میں) اضافہ کرنے کی غرض سے تو اللہ تعالیٰ اس کے نقصان ہی میں اضافہ کرے گا (یعنی وہ کم ہوتی جائے گی) (بخاری و مسلم) سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے جو کوئی آدمی اپنے ساتھی سے کہے آ، میں تیرے ساتھ جُؤا کھیلتا ہوں تو چاہئے کہ وہ صدقہ کرے 1۔ (بخاری، مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6047 (unverified) 94% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 110b (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 2

Let him give charity

(2) The statement: “Let him give charity”: The command to give charity is interpreted by the jurists as recommended, as evidenced by the fact that if one intends to give charity and does not, there is no obligation of charity or anything else, but a good deed is recorded for him. [From “Umdat al-Qari”]