اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5138
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے ساتھ ایک جنگ میں نکلے تو ایک صاحب ایک غار کے پاس سے گزرے جس میں تھوڑا پانی
اور کچھ سبزیاں تھیں تو ان کے جی میں آیا کہ وہ یہاں قیام کریں اور دنیا سے الگ تھلگ رہیں۔ چنانچہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی اجازت طلب کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نہ تو
یہودیت کے ساتھ بھیجا گیا ہوں اور نہ نصرانیت کے ساتھ۔ لیکن میں سیدھا اور سہولت والا دین لے کر
مبعوث ہوا ہوں اور قسم ہے اس ذات کی جس کے دست قدرت میں میری جان ہے صبح میں ایک مرتبہ
اور شام میں ایک مرتبہ اللہ کے راستہ میں نکلنا، دنیا سے اور دنیا میں جو کچھ ہے ان سب سے، بہتر ہے اور
یقیناً تم میں سے کسی کا صف میں (مجاہدین کی) کھڑے ہونا ساٹھ سال کی نماز سے، بہتر ہے (احمد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 3831 (unverified) 60% confidence
Mishkat (candidate) 3831
Confidence and text similarity are not editorial verification.