اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5162
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے
ہیں آپ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کے پاس ان دو قطرے اور دو نشان سے بڑھ کر کوئی چیز محبوب نہیں۔
1- آنسوؤں کا قطرہ اللہ کے خشیت کی وجہ سے۔
2- اور ایک دوسرا اس خون کا قطرہ جو اللہ کے راستہ میں بہایا گیا ہو۔ اور اب رہے دو نشان:
1- ایک وہ نشان جو اللہ کے راستہ میں لگا ہو۔
2- دوسرا ایک وہ نشان جو اللہ کے فرائض میں سے کسی فرض (کی ادائی میں) لگا ہو۔
(ترمذی) (اور امام ترمذی نے کہا ہے کہ یہ حدیث حسن غریب ہے)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 1669 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.