Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Purification

Hadith 383

Chapter on the Etiquette of Using the Toilet

In this book

Current reading

Purification

Chapter on the Etiquette of Using the Toilet

Zujajat al-Masabih 383Volume 1

English

Narrated by Abdul Rahman ibn Hasana: The Messenger of Allah ﷺ came out to us holding a shield. He placed it down, then sat and urinated toward it. Some of them said, "Look, he is urinating like a woman." The Prophet ﷺ heard this and said, "Woe to you! Don't you know what happened to the people of Bani Israel? When they were afflicted with urine, they would cut it off with scissors, but the Prophet ﷺ prohibited them from doing so, and he was punished in his grave."

العربية

Typed, pending editorial approval
۳۸۳ - وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَسَنَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ ﷺ وَفِي يَدِهِ الدَّرَقَةُ، فَوَضَعَهَا ثُمَّ جَلَسَ فَبَالَ إِلَيْهَا، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: انْظُرُوا إِلَيْهِ يَبُوْلُ كَمَا تَبُولُ الْمَرْأَةُ فَسَمِعَهُ النَّبِيُّ ، فَقَالَ: «وَيْحَكَ! أَمَا عَلِمْتَ مَا أَصَابَ صَاحِبَ بَنِي إِسْرَائِيلَ؟ كَانُوا إِذَا أَصَابَهُمُ الْبَوْلُ قَرَضُوهُ بِالْمَقَارِيضِ فَنَهَاهُمْ، فَعُذِّبَ فِي قَبْرِهِ». رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَه. وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ عَنْهُ، عَنْ أَبِي مُوسَى.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 419Noor 420
عبدالرحمن بن حسنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ کے ہاتھ میں ڈھال تھی اس کو آپ نے (بے ستری سے حیا کرنے کی غرض سے) اپنے سامنے رکھا پھر بیٹھ کر اس جانب پیشاب کیا، کسی نے کہا: ان کو دیکھو عورتوں کی طرح پیشاب کر رہے ہیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سن کر فرمایا: افسوس کیا تجھے معلوم نہیں کہ بنی اسرائیل کے ایک شخص پر کیا آفت آئی تھی، جب ان کو پیشاب لگ جاتا تو اس حصہ کو قینچیوں سے کتر دیتے تھے اس شخص نے ان کو اس حکم شرعی سے منع کیا تو وہ اپنی قبر میں مبتلا عذاب ہوا۔ (اس کی روایت ابوداؤد اور ابن ماجہ نے کی ہے۔) اور اس حدیث کو نسائی نے عبدالرحمن سے اور انہوں نے ابوموسیٰ سے روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 22 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 350 (unverified) 93% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: بنی اسرائیل کی شریعت میں نجاست بدن یا کپڑے کو لگ جاتی تو یہ حکم تھا کہ جسم کے اتنے گوشت کو چھیل ڈالیں اور اتنے کپڑے کو کتر ڈالیں تو جس شخص کو ان کے اس حکم شریعت کے منع کرنے پر اگرچہ کہ اس میں عقل کے خلاف جان اور مال کا نقصان تھا، عذاب میں مبتلا کیا گیا۔ تو شرم و حیا کی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈھال کو سامنے رکھ کر ستر پوشی فرمائی تو اس کام سے منع کرنے اور مذاق اڑانے پر ایسا شخص بطریق اولیٰ لائق عذاب ہوگا کیونکہ پردہ اور حیا تو شریعت اور عقل دونوں حیثیت سے اچھی چیز ہیں۔12