اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5306
ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مسیلمہ کے دونوں قاصد ابن
نواحہ اور ابن اثال جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے تو آپ ﷺ نے ان دونوں
سے کہا: کیا تم دونوں اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔ تو ان دونوں نے کہا ہم
گواہی دیتے ہیں کہ مسیلمہ اللہ کا رسول ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں ایمان لایا اللہ پر،
اس کے رسول پر اگر میں کسی سفیر کو قتل کرنے والا ہوتا تو تم دونوں کو قتل کر دیتا۔
عبداللہ نے کہا: پس سنت اس بات پر جاری ہوئی ہے کہ سفیر کو قتل نہیں کیا جائے گا۔ (احمد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Musnad Ahmad 3708 (unverified) 80% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.