اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5396
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز
رضی اللہ عنہ جس وقت خلیفہ بنائے گئے تو انہوں نے بنی مروان کو جمع کر کے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے لئے فدک خاص تھا، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس (کے اموال) میں سے خرچ فرماتے
اور اس سے بنی ہاشم کے بچوں کی خاطر و مدارات فرماتے اور اس سے ان کے غیر شادی شدہ کی شادی
کرواتے اور فاطمہ رضی اللہ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس (فدک) کو انہیں دے دینے کی
درخواست کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے منظور نہ فرمایا۔ پس وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
حیات میں اسی طرح رہا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی، پھر جب حضرت ابوبکر
رضی اللہ عنہ خلیفہ ہوئے تو انہوں نے اپنی وفات تک اس کے متعلق وہی طرز عمل اپنایا جو کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی حیات میں اختیار فرمایا تھا۔ پھر جب عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ خلیفہ ہوئے
تو انہوں نے اس کے متعلق ان (دونوں) کے طرز عمل کی طرح عمل کیا، یہاں تک کہ انہوں نے بھی
وفات پائی۔ پھر مروان نے ان کو لے لیا۔ پھر وہ عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ کا ہو گیا ہے، تو میری
رائے (فدک کے) اس معاملہ کے متعلق جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فاطمہ رضی اللہ عنہا
کو روک دیا، یہ ہے کہ مجھے کوئی حق نہیں ہے اور میں تمہیں اس بات کا گواہ بناتا ہوں کہ میں ان اموال
کو اس حالت پر لوٹا دیا ہوں، جس حالت پر وہ تھے، یعنی حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر و
عمر رضی اللہ عنہما کے عہد میں (ابوداؤد)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 2972 (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.