Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Foods

Hadith 4078

Opening narrations

In this book

Current reading

Foods

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 4078Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5533Noor 5534
عکراش بن ذؤیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: ہمارے پاس بہت ثرید اور گوشت والا ایک بڑا پیالہ لایا گیا تو میں نے اپنے ہاتھ کو اس کے اطراف میں گھمایا اور رسول اللہﷺ نے اپنے سامنے سے تناول فرمایا۔ آپﷺ نے اپنے بائیں ہاتھ سے میرے سیدھے ہاتھ کو پکڑ لیا اور پھر فرمایا: اے عکراش! ایک جگہ سے کھاؤ کیونکہ وہ ایک قسم کا کھانا ہے پھر ہمارے پاس ایک طبق لایا گیا جس میں اقسام کے کھجور تھے پس میں اپنے سامنے سے کھانے لگا اور رسول اللہﷺ کا دست مبارک طبق میں گھومنے لگا۔ آپﷺ نے فرمایا: اے عکراش جہاں سے چاہے کھاؤ 1 کیونکہ وہ ایک قسم کے نہیں ہیں پھر ہمارے پاس پانی لایا گیا تو رسول اللہ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھوں کو دھویا اور اپنے ہتھیلیوں کی تری سے اپنے چہرہ کا اپنے دونوں ہاتھوں کا اور اپنے سر کا مسح کیا اور فرمایا اے عکراش: یہ وضو1 ہے ان چیزوں سے جس کو آگ نے متغیر کیا ہے۔ - (ترمذی)۔ امام بخاری نے جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے کہ ان سے ایسی چیز سے وضو کے بارے میں دریافت کیا گیا جس کو آگ نے چھو لیا ہے تو انہوں نے کہا، ہم نبی اکرم ﷺ کے زمانے میں ایسی حالت میں تھے کہ اس جیسے کھانے کم ہی پاتے تھے جب ہم اس کو پاتے تو ہمارے پاس دستیاں نہیں ہوتی تھیں سوائے ہمارے ہتھیلیوں، کلائیوں اور قدموں کے پھر ہم نماز پڑھتے تھے اور وضو نہیں کرتے تھے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1848 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (4)

Note 1

Eat from wherever you wish, etc.

(1) The statement: “Eat from wherever you wish, etc.”: Ibn al-Malik said: This indicates that for fruit of one type, one should not reach around as with food, but if the food has various types, one may reach and eat any type desired, per “Al-Mirqat.”

Note 2

This is the wudu

(2) The statement: “This is the wudu”: This refers to customary wudu, meaning washing hands for food cooked with fire. Legal wudu was required early in Islam but was abrogated by such hadiths, per “Al-Mirqat” and “Al-Kawkab al-Durri.”

Note 1

قوله

(١) قوله: كل من حيث شئت إلخ: قال ابن الملك: فيه تنبيه على أن الفاكهة إذا كان لونها واحدا لا يجوز أن يخبط بيدهكالطعام، وعلى أن الطعام إذا كان ذا ألوان يجوز أن يخبط ويأكل من أيِّ نوع يريده. كذا في (المرقاة).

Note 2

قوله

(٢) قوله: هذا الوضوء: أي العرفي، يعني غَسل اليدين مما غيَّرت النار أي لأجل طعام طبخ بالنار، وأما الوضوءالشرعي فكان في ابتداء الإسلام، ثم نسخ بمثل هذه الأحاديث. التقطته من (المرقاة) و (الكوكب الدري).