Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Foods

Hadith 4144

...... : بَابُ الضِّيَافَةِ ختم ہوا : ......

In this book

Current reading

Foods

...... : بَابُ الضِّيَافَةِ ختم ہوا : ......

Zujajat al-Masabih 4144Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5614
عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک پیالہ تھا جس کو چار آدمی اُٹھاتے تھے۔ جس کو غراء کہا جاتا تھا۔ پس جب وہ چاشت کے وقت میں داخل ہوئے اور چاشت کی نماز پڑھے تو آپ کی خدمت میں وہ پیالہ لایا گیا اس حال میں کہ اس میں ثرید بنی ہوئی تھی وہ اس پر جمع ہوگئے اور جب وہ زیادہ ہوگئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم دوزانو بیٹھے چنانچہ ایک دیہاتی نے کہا: یہ بیٹھک کیسی ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ مجھ کو کرم والا بندہ بنایا اور سرکش و متکبر نہیں بنایا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اس کے اطراف سے کھاؤ اور اس کے درمیانی حصہ کو چھوڑ دو اس میں برکت ہوگی۔ (ابوداؤد)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3773 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.