اردو
انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا کہ کوئی شخص کھڑے ہو کر پیئے۔(مسلم)۔
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا: تم میں کوئی شخص بھی ہرگز کھڑے ہو کر نہ پیئے پس جو کوئی بھول جائے وہ قے کر دے۔(مسلم)۔
اور امام شعبی سے مروی ہے کہ انھوں نے کہا میں کھڑے ہو کر پینے کو ناپسند
کرتا ہوں کیونکہ اس میں بیماری ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2026 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 2024a (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
امام طحاوی وغیرہ نے بیان کیا ہے کہ یہ ممانعت طبی امر کی بناء پر ہے کیونکہ کھڑے ہو کر کھانے اور پینے میں آفتیں ہیں اور یہ کسی امر شرعی کی بناء پر نہیں ہے۔