Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Clothing

Hadith 4270

The Chapter on Sandals

In this book

Current reading

Clothing

The Chapter on Sandals

Zujajat al-Masabih 4270Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5784
سیدنا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کسی کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ ایک جوتے میں نہ چلے جب تک کہ اس کے تسمے کو صحیح نہ کرلے اور ایک موزہ پہن کر نہ چلے اور بائیں ہاتھ سے نہ کھائے اور ایک کپڑا پہنے ہوئے گھٹنوں کو کھڑے کر کے ان پر ہاتھوں سے یا کپڑے سے حلقہ بنا کر اس طرح نہ بیٹھے کہ ستر کھل جائے، اور ہاتھوں کو اندر کر کے کپڑے کو اطراف سے اس طرح نہ لپیٹ لے کہ باہر نہ نکال سکے۔ (مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2099b (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

اور سیدتنا عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے یہ جو مروی ہے کہ ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کبھی ایک جوتا پہن کر چلے ہیں‘‘ اگر یہ واقعہ صحیح ہو تو ایک نادر واقعہ ہے۔ شاید آپ کے دولت خانے میں کسی سبب سے اتفاقاً ہوا ہوگا۔ اور ملا علی قاری رحمہ اللہ الباری نے فرمایا: اگر یہ واقعہ منع کرنے کے بعد کا ہے تو اس کو ضرورت پر یا بیان جواز پر محمول کیا جائے گا کیونکہ یہ ممانعت تحریمی نہیں ہے۔