اردو
سیدنا کعب بن مرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اسلام میں سفید بال والا ہو جائے تو وہ اس کے لئے قیامت
کے دن نور ہوگا۔ (ترمذی، نسائی)
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے ارشاد فرمایا: اے انصار کی جماعت تم سرخ یا زرد رنگ سے خضاب کرو اور اہل کتاب کی
مخالفت کرو اور اگر وہ اس کو بغیر خضاب کے سفیدی ہی چھوڑ دیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ (مسند احمد)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 1634 (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
اور امام محمد نے موطا میں فرمایا: وسمہ، مہندی اور زردی سے خضاب کرنے میں ہم کوئی حرج نہیں سمجھتے اور اگر وہ اس کو سفید چھوڑ دیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہر صورت اچھی ہے۔