اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 5919
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے عبداللہ بن عمر نے کہا اے نافع مجھ میں خون
جوش مار رہا ہے تم میرے پاس ایک پچھنا لگانے والے کو لاؤ اور نوجوان کو لاؤ، کسی بوڑھے یا بچے کو
مت لاؤ۔ انھوں نے کہا: اور ابن عمر نے یہ بھی کہا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا
ہوں کہ نہار پیٹ پچھنا لگانا بہتر ہے اور یہ عقل میں اضافہ کرتا ہے اور حافظہ بڑھاتا ہے اور حافظ کے
حافظہ میں اضافہ کرتا ہے جو شخص پچھنا لگانا چاہتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے نام پر جمعرات کے دن پچھنا
لگائے اور تم جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو پچھنا لگانے سے احتیاط کرو اور پیر و منگل کو پچھنا لگاؤ اور چہارشنبہ کے
دن پچھنا لگانے سے بچو کیونکہ یہ وہ دن ہے جس میں حضرت ایوب علیہ السلام بلا میں مبتلا کئے گئے
اور جذام اور برص کی بیماری ظاہر نہیں ہوتی مگر چہار شنبہ کے دن یا چہار شنبہ کی رات میں۔ (ابن ماجہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Ibn Majah 3487 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.