اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 48
عمرو بن عبسہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں حضرت رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: یا رسول اللہ (دین کے) اس کام میں آپ کے
ساتھ کون تھے؟ فرمایا: ایک حر (آزاد یعنی ابوبکر رضی اللہ عنہ) اور ایک عبد (غلام یعنی بلال رضی اللہ
تعالیٰ عنہ) میں نے عرض کیا: اسلام کیا ہے؟ ارشاد ہوا: خوش کلامی اور کھانا کھلانا، میں نے عرض کیا:
ایمان کیا ہے؟ ارشاد ہوا: صبر اور سخاوت کرنا، میں نے عرض کیا: کونسا اسلام (یعنی مسلمان) افضل
ہے؟ ارشاد ہوا: جس کے زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں، میں نے عرض کیا: کونسا
ایمان افضل ہے؟ ارشاد ہوا: اچھے اخلاق، راوی نے کہا: میں نے عرض کیا: کونسی نماز افضل ہے؟ ارشاد
ہوا: جس میں قیام زیادہ ہو، راوی نے کہا کہ میں نے عرض کیا کونسی ہجرت، بہتر ہے؟ ارشاد ہوا: ان
باتوں کو ترک کرنا جن کو تیرا رب پسند نہیں کرتا، راوی نے کہا میں نے عرض کیا: کونسا جہاد افضل ہے؟
ارشاد ہوا: جس کا گھوڑا ہلاک کیا جائے اور اس کا خون بہایا گیا ہو، میں نے عرض کیا: کونسا وقت بہتر ہے؟
ارشاد ہوا: اخیر شب کا درمیانی وقت۔
(امام احمد نے اس کی روایت کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 26 (unverified) 75% confidence · Validation similarity: 0.534
Mishkat (candidate) 26
Confidence and text similarity are not editorial verification.