Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Medicine and Healing Charms

Hadith 4425

(باب الفأل والطیرۃ ختم ہوا)

In this book

Current reading

Medicine and Healing Charms

(باب الفأل والطیرۃ ختم ہوا)

Zujajat al-Masabih 4425Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 5962Noor 5963Noor 5964Noor 5965
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہ کوئی بیماری 1 متعدی ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ ’’عیافہ‘‘ کے معنی ریت میں لکیریں کھینچنے کے ہیں۔ اور ’’طیرہ‘‘ کسی چیز سے بدشگونی لینے کا نام ہے۔ اور ’’طرق‘‘ فتحہ اور سکون کے ساتھ ہے، جس کے معنی کنکریوں سے مارنے کے ہیں، جس کو عورتیں کیا کرتی ہیں۔ اور یہ بھی کہا گیا کہ ریت میں لکیریں کھینچنا ’’طرق‘‘ ہے۔ سیدنا عمرو بن شرید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: قبیلہ ثقیف کے وفد میں ایک آدمی جذامی تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو یہ پیغام بھیجا کہ ہم نے تجھ سے بیعت لے لی لہٰذا تم چلے جاؤ۔ (مسلم) سیدنا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جذامی کے ہاتھ کو پکڑ کر اسے اپنے ساتھ پیالہ میں داخل کیا اور فرمایا: اللہ پر بھروسہ اور توکل کرتے ہوئے کھاؤ۔ (ابن ماجہ) سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہ کوئی بیماری متعدی ہے، اور نہ الّو کی نحوست کوئی چیز ہے اور نہ صفر کی۔ پس ایک بدوی نے کہا: یا رسول اللہ! پھر کیا بات ہے کہ اونٹ ریگستان میں ایسے رہتے ہیں گویا کہ وہ ہرن ہیں۔ پس جب کوئی خارش زدہ اونٹ ان میں جا ملتا ہے تو ان سب کو خارش زدہ کر دیتا ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تو پہلے (اونٹ) کو بیماری کس نے لگائی؟۔ (بخاری)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5707 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2231 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (11)

Note 1

No contagion

(1) The statement: "No contagion": Al-Turbashti said: Contagion here is the transfer of illness from one to another, as physicians claim for seven diseases: leprosy, scabies, smallpox, measles, bad breath, conjunctivitis, and epidemics. Scholars differ on its interpretation. Most say the hadith negates and abolishes it, supported by its apparent meaning and related narrations. Others say it does not abolish contagion, as the Prophet (ﷺ) said: Flee from a leper as from a lion, and: Let not a sick one approach a healthy one. He meant to negate the naturalists’ belief that contagious diseases inevitably affect. He clarified with “Who infected the first?” that it depends on Allah’s will. The command to flee a leper or avoid sick-to-healthy contact indicates caution, like avoiding a leaning wall or faulty ship. The first group counters that these narrations show compassion to prevent harm or blame for disease transmission. I say: Al-Asqalani chose this in Sharh An-Nukhba, and we elaborated in Sharh Ash-Sharh. The Prophet’s avoidance of the leper during pledging, despite his prophetic status, suggests avoiding suspicion of contagion, as commanding avoidance implies its natural effect. The second view is preferable, reconciling the hadiths and preserving medical principles, which the Shariah affirms, as explained. The prohibition combines the forbidden, disliked, and cautioned for various reasons. The hadith to the leper: “We have accepted your pledge, return,” and taking a leper’s hand to eat, saying: Eat with trust and reliance, reconcile caution against harm and reliance on Allah, a profound balance. Allah grants success.

Note 2

No owl

(2) The statement: "No owl": The owl (hamah) is a bird people took as an ill omen, a large bird with weak daytime vision, flying at night, making sounds, and dwelling in ruins, also called a boom. Thus, in Al-Mirqat.

Note 3

No Safar

(3) The statement: "No Safar": Abu Dawud said in his Sunan: Baqiyyah asked Muhammad bin Rashid about it, who said: They took Safar’s entry as inauspicious, so the Prophet (ﷺ) said: No Safar. The Judge said: It may negate the belief that Safar brings calamities. Cited from Al-Mirqat. In Al-Alamgiriyyah: I asked about people avoiding travel or starting actions like marriage in Safar, citing: Whoever informs me of Safar’s end, I promise them Paradise. Is this authentic, and is Safar inauspicious? They also avoid sewing or cutting clothes when the moon is in Scorpio or Leo. Is this valid? He said: Safar’s inauspiciousness is an Arab belief. Claims about the moon in Scorpio or Leo are astrologers’ fabrications attributed to the Prophet, pure lies. Cited from Jawahir al-Fatawa.

Note 4

Flee from a leper

(4) The statement: "Flee from a leper": This is a concession for the weak, while avoiding it is permissible for the strong, as leprosy is contagious by Allah’s permission, causing harm. “No contagion” negates the belief that disease spreads by its nature, not Allah’s act. Thus, in Al-Mirqat.

Note 1

قوله

(١) قوله: لا عدوى: قال التوربشتي: العدوى هنا مجاوزة العلة من صاحبها إلى غيره، وذلك على ما يذهب إليهالمتطببة في علل سبع: الجذام والجرب والجدري والحصبة والبخر والرمد والأمراض الوبائية. وقد اختلف العلماء فيالتأويل، فمنهم من يقول: المراد منه نفي ذلك، وإبطاله على ما يدل عليه ظاهر الحديث والقرائن المنسوقة علىالعدوى، وهم الأكثرون. ومنهم من يرى أنه لم يرد إبطالها، فقد قال صلي الله عليه واله وسلم :(فر من المجذوم فرارك من الأسد). وقال: لا يوردن ذو عاهة على مصح. وإنما أراد بذلك نفي ما كان يعتقده أصحاب الطبيعة؛ فإنهم كانوا يرون العللالمعدية مؤثرة لا محالة، فأعلمهم بقوله: هذا أن ليس الأمر على ما يتوهمون، بل هو متعلق بالمشيئة، إن شاء كان، وإنلم يشأ لم يكن. ويشير إلى هذا المعنى قوله: (فمن أعدى الأول؟) أي إن كنتم ترون أن السبب في ذلك العدوى لا غير، فمنأعدى الأول؟ وبيَّن بقوله: (فر من المجذوم) وبقوله:(لا يوردن ذو عاهة على مصح) أن مداناة ذلك بسب العلة،فليقه اتقاءه من الجدار المائل والسفينة المعيوبة. وقد رد الفرقة الأولى على الثانية في استدلالهم بالحديثين أن النهيفيهما إنها جاء شفقا على مباشرة أحد الأمرين، فتصيبه علة في نفسه أو عاهة في إبله، فيعتقد أن العدوى حق. قلت: وقداختاره العسقلاني في (شرح النخبة) وبسطنا الكلام معه في (شرح الشرح). ومجمله: أنه يرد عليه اجتنابه عليه السلام عنالمجذوم عند إرادة المبايعة، مع أن منصب النبوة بعيد من أن يورد لحسم مادة ظن العدوى، كلاما يكون مادة لظنها،فإن الأمر بالتجنب أظهر من فتح مادة ظن أن العدوى لها تأثير بالطبع، وعلى كل تقدير فلا دلالة أصلا على نفيالعدوى مبينا، والله أعلم. قال الشيخ التوربشتي: وأرى القول الثاني أولى التأولين؛ لما فيه من التوفيق بين الأحاديث الواردة فيه، ثم لأنالقول الأول يفضي إلى تعطيل الأصول الطبية، ولم يرد الشرع بتعطيلها، بل ورد بإثباتها، والعبرة بها على الوجه الذيذكرناه. وأما استدلالهم بالقرائن المنسوقة عليها، فإنا قد وجدنا الشارع يجمع في النهي بين ما هو حرام، وبين ما هومكروه، وبين ما ينهى عنه لمعنى، وبين ما ينهى عنه لمعان كثيرة، ويدل على صحة ما ذكرنا قوله صلي الله عليه واله وسلم للمجذومالمبايع: (قد بايعناك فارجع) في حديث الشريد بن سويد الثقفي، وهو مذكور بعد وقوله صلي الله عليه واله وسلم للمجذوم الذي أخذبيده، فوضعها معه في القصعة:(كل ثقة بالله وتوكلا عليه)، ولا سبيل إلى التوفيق بين هذين الحديثين إلا من هذا الوجهبين بالأول التوقي من أسباب التلف، وبالثاني التوكل على اللّٰه جل جلاله، ولا إله غيره في متاركة الأسباب، وهو حاله.وهو جمع حسن في غاية التحقيق، والله ولي التوفيق.

Note 2

قوله

(٢) قوله: ولا هامة: وهي اسم طير يتشائم به الناس وهي الصدى، وهو طير كبير يضعف بصره بالنهار، ويطير بالليل،ويصوت ويسكن الخراب، ويقال له: بوم. كذا في(المرقاة).

Note 3

قوله

(٣) قوله: ولا صفر: قال أبو داود في سننه: قال بقية: سألت محمد بن راشد عنه قال: كانوا يتشاءمون بدخول صفر،فقال النبي صلي الله عليه واله وسلم :(لا صفر). وقال القاضي: ويحتمل أن يكون نفيا لما يتوهم أن شهر صفر تكثر فيه الدواهي والفِتَنالتقطته من (المرقاة). وقال في (العالمكيرية): سألته في جماعة لا يسافرون في صفر، ولا يبدؤون بالأعمال فيه منالنكاح والدخول، ويتمسكون بما روي عن النبي صلي الله عليه واله وسلم :(من بشرني بخروج صفر بشَّرتُه بالجنة) هل يصحُّ هذا الخبر؟وهل فيه نحوسة ونهي عن العمل؟ وكذا لا يسافرون إذا كان القمر في برج العقرب، وكذا لا يخيطون الثياب، ولايقطعونها إذا كان القمر في برج الأسد، هل الأمر كما زعموا؟ قال: أما ما يقولون في حق صفر، فذلك شيء كانتالعرب يقولونه، وأما ما يقولون في القمر في العقرب أو في الأسد، فإنه شيء يذكره أهل النجوم لتنفيذ مقالتهم،ينسبون إلى النبي وياطِ يم وهو كذب محض. كذا في (جواهر الفتاوى).

Note 4

قوله

(٤) قوله: وفر من المجذوم إلخ: وقد تقدم أن هذا رخصة للضعفاء، وتركه جائز للأقوياء بناء على أن الجذام منالأمراض المعدية، فيعدي بإذن الله، فيحصل منه ضرر. ومعنى (لا عدوى): نفي ما كانوا عليه من أن المرض يعديبطبعه لا بفعله سبحانه. كذا في (المرقاة).

Note 1

خلاصہ کلام یہ ہے کہ یہ کہانت کی ایک قسم ہے۔ اور جو یہ لوگوں کو ان کے مقاصد سے روکتی تھی، لہذا شریعت نے اس کی نفی کی، اس کو غلط قرار دیا اور اس سے منع کر دیا اور اس کو باطل قرار دیا، اس لئے کہ اس میں نفع لانے اور ضرر دفع کرنے کی کوئی تاثیر نہیں ہے اور وہ شیطان کا عمل ہے۔ (ماخوذ از مرقات) اور اس حدیث کی بابت علماء کی مختلف تاویلات ہیں: بعض حضرات کہتے ہیں کہ ⟦?⟧ سے اس کے متعدی ہونے کی نفی اور ابطال مقصود ہے جیسا کہ ظاہرِ حدیث اور ’’عدویٰ‘‘ کے بارے میں بیان کردہ قرائن دلالت کرتے ہیں۔ اکثر علماء کا قول یہی ہے۔ اور بعض حضرات کی رائے یہ ہے کہ اس سے اس کا بطلان مقصود نہیں ہے، اس لئے کہ آپ ﷺ نے فرمایا ہے کہ ’’تم شیر سے بھاگنے کی طرح جذامی سے بھاگو‘‘ اور یہ فرمایا کہ ’’آفت رسیدہ مویشیوں کو صحت مند مویشیوں کے پاس نہ لے جایا جائے‘‘۔ بلکہ اس سے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا مقصد علماء طبیعیات کے عقیدہ کی نفی کرنا ہے، کیونکہ ان کا یہ عقیدہ تھا کہ ’’امراض متعدیہ لا محالہ اثر کرتے ہیں‘‘۔ تو آپ ﷺ نے اس حدیث شریف کے ذریعہ انہیں یہ بات بتائی کہ یہ معاملہ ایسا نہیں ہے جیسا وہ سمجھتے ہیں بلکہ اس کا تعلق تو مشیت الٰہی سے ہے کہ اگر وہ چاہے تو ہوگا اور اگر نہ چاہے تو نہیں ہوگا۔ اور آپ ﷺ کا یہ ارشاد ’’فمن أعدى الاول“ (پہلے کو کس نے بیماری لگائی) اسی معنی کو بتاتا ہے، یعنی اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ اس کا سبب صرف متعدی ہونا ہے تو پھر سب سے پہلے کو بیماری کس نے لگائی؟ اور آپﷺ نے اپنے ارشاد ”جذامی سے بھاگ جاؤ“ اور اپنے فرمان ”آفت زدہ مویشیوں کو صحت مند مویشیوں کے پاس نہ لے جایا جائے“ کے ذریعہ یہ وضاحت فرمائی کہ اس کے قریب ہونا بیماری کا سبب ہے، لہٰذا اس سے اسی طرح بچنا چاہئے جس طرح گرتی دیوار اور شکاف زدہ کشتی سے بچا جاتا ہے۔ اور دوسرے فریق کے ان دونوں حدیثوں سے استدلال کا جواب فریق اول نے یہ دیا ہے کہ ان میں جو ممانعت آئی ہے وہ اس اندیشہ سے ہے کہ اتفاق سے دونوں باتیں بیک وقت پیش آ جائیں اور اس کی ذات کو کوئی بیماری یا اس کے مویشیوں کو کوئی آفت آ لگے تو وہ دل سے یقین کر بیٹھے گا کہ ”عدوی“ (بیماری کا متعدی ہونا) برحق ہے۔ میں کہتا ہوں: اس کو امام عسقلانی نے شرح نخبہ میں اختیار کیا ہے۔ اور ہم نے اس پر شرح نخبۃ الفکر کی شرح میں تفصیلی گفتگو کی ہے۔ جس کا خلاصہ یہ ہے کہ اس پر یہ اعتراض ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جذامی سے بیعت کے ارادہ کے وقت اجتناب فرمایا ہے اور یہ بات منصب نبوت سے بعید ہے کہ متعدی ہونے کے خیال کو ختم کرنے کے لئے ایسا کلام فرمائیں جس سے اس کا متعدی ہونا بھی معلوم ہوتا ہو اور اس سے اجتناب کے لئے آپ کا حکم فرمانا اس سے خیال کو راہ ملتی ہے کہ امراض میں متعدی ہونے کی تاثیر ہے۔ بہرحال کوئی صورت ہو متعدی نہ ہونے کی اس میں اصلاً کوئی دلالت نہیں ہے۔ علامہ تورپشتی فرماتے ہیں: اور میں ان دونوں قولوں میں دوسرے کو زیادہ راجح سمجھتا ہوں کیونکہ اس میں اس سے متعلقہ تمام احادیث کے مابین تطبیق ہے۔ نیز اس لئے کہ پہلا قول طبی اصولوں کو معطل کر دیتا ہے، حالانکہ شریعت نے ان کو معطل نہیں کیا بلکہ ان کو ثابت کیا ہے۔ اور اس کا اعتبار اسی حد تک ہے جس کا ہم نے ذکر کیا۔ اب رہا ان کا اس سلسلے میں بیان کردہ قرائن سے استدلال کرنا: تو ہم شارع علیہ السلام کو دیکھتے ہیں کہ وہ حرام، مکروہ اور کسی ایک علت کی بناء ممنوع اور کئی علتوں کی بناء ممنوع چیزوں سے منع کرتے وقت سب یکجا کر دیتے ہیں۔ اور ہم نے جو بیان کیا، اس کی صحت کی دلیل بیعت کے لئے آنے والے جذامی سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا کہ ”ہم نے تم سے بیعت لے لی تم چلے جاؤ“، یہ حضرت شرید بن سوید ثقفی کی حدیث میں ہے جو اس کے بعد مذکور ہے۔ اور اسی طرح حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا جذامی کے ہاتھ کو پکڑ کر اپنے ساتھ پیالہ میں اس کو رکھنے کے بعد یہ فرمانا ہے کہ ”اللہ پر بھروسہ اور توکل کر کے کھاؤ“۔ اور ان دونوں حدیثوں کے مابین تطبیق کی کوئی صورت نہیں ہے سوائے اس صورت کے کہ پہلی حدیث میں آپ ﷺ نے اسباب ہلاکت سے پرہیز کرنے کو بیان فرمایا اور دوسری میں ترک اسباب کے بارے میں اللہ جلّ جلالہ پر توکل کرنا بیان فرمایا جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اور یہی اس کی صورت ہے۔ یہ حد درجہ تحقیق کے ساتھ عمدہ تطبیق ہے اور اللہ ہی توفیق عطا فرمانے والا ہے۔ اور نہ بدشگونی کوئی چیز ہے اور نہ ہامہ (اُلّو) کی کوئی تاثیر1 ہے اور نہ صفر کوئی چیز2 ہے۔ اور فتاویٰ عالمگیری میں ہے کہ میں نے ان سے اس جماعت کے بارے میں پوچھا جو ماہ صفر میں نہ سفر کرتے ہیں اور نہ نکاح اور دخول وغیرہ کے کام انجام دیتے ہیں اور اس بارے میں ان کی حجت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی حدیث ”من بشرني بخروج صفر بشرته بالجنة“ (جو مجھے ماہ صفر کے گزر جانے کی خوشخبری سنائے گا میں اسے جنت کی خوشخبری دوں گا) کیا یہ حدیث درجہ صحت کی ہے؟ اور آیا اس میں نحوست ہے اور کام کرنے کی ممانعت کا بیان ہے؟ اور اسی طرح جب چاند برج عقرب میں ہوتا ہے تو لوگ سفر نہیں کرتے ہیں اور اسی طرح جب چاند برج اسد میں ہوتا ہے تو کپڑے کاٹتے ہیں نہ سیتے ہیں۔ آیا معاملہ ویسا ہی ہے جیسے یہ خیال کر رہے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: ہاں یہ کہ لوگ صفر کے بارے میں جو کہتے ہیں تو یہ وہ بات ہے جو عرب کہا کرتے تھے۔ البتہ چاند کی برج ’’عقرب‘‘ یا ’’اسد‘‘ میں آمد کے بارے میں لوگ جو کہتے ہیں تو یہ وہ بات ہے جس کو نجومی لوگ اپنی بات کو ثابت کرنے کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں۔ اور یہ سراسر جھوٹ ہے۔ (جواہر الفتاوی) اور جذامی آدمی سے ایسے ہی بھاگ جاؤ1 جیسا کہ تم شیر سے بھاگتے ہو۔ (بخاری)

Note 2

1 قولہ: ولا هامة (اور اُلّو کی کوئی تاثیر نہیں) ”ہامہ“ ایک پرندہ کا نام ہے جس سے لوگ بدفالی لیتے ہیں اور وہ اُلّو ہے، جو ایک بڑا پرندہ ہے، جس کی بینائی دن میں کمزور پڑ جاتی ہے اور وہ رات میں اُڑتا ہے اور آواز کرتا ہے اور ویرانوں میں رہتا ہے اس کو ”بوم“ کہا جاتا ہے۔ (مرقات) 2 قولہ: ولا صفر (اور نہ صفر) امام ابو داؤد نے اپنی سنن میں بیان کیا کہ سعید بن ابقیہ نے کہا: میں نے محمد بن راشد سے اس کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے کہا: لوگ صفر کی آمد سے بدشگونی لیتے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”لا صفر“ (نہ صفر کوئی چیز ہے) فرمایا۔ اور قاضی کہتے ہیں کہ اس میں نفی ہے اس وہم کی کہ صفر میں آفات و فتن کثرت سے آیا کرتے ہیں۔ (ماخوذ از مرقات) 1 قولہ: وفرّ من المجذوم الخ (اور جذامی آدمی سے بھاگ جاؤ) یہ بات گزر چکی ہے کہ اس میں ضعیف الایمان لوگوں کے لئے رخصت ہے۔ اور قوی ایمان والوں کے لئے نہ بھاگنا جائز ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جذام متعدی امراض میں سے ہے۔ پس اگر وہ اللہ کے حکم سے دوسرے کو لگ جائے تو اس کی وجہ سے نقصان ہو سکتا ہے۔ اور ’’لاعدوی‘‘ فرمانے کا مقصد اس اعتقاد کی نفی کرنا ہے کہ ’’بیماری اللہ سبحانہ کے فعل کے بغیر خود بخود متعدی نہیں ہوتی ہے‘‘۔ (مرقات) 1 قولہ: ولا نوء (اور نہ ستاروں کا نکلنا ڈوبنا)۔ لفظ ”نوء“، فتحہ اور سکون سے، جس کے معنی ”ایک ستارہ کا طلوع ہونا اور اس کے مقابل ستارہ کا غروب ہونا“ ہے۔ ایک ستارہ مشرق میں ہوتا ہے اور دوسرا مغرب میں۔ اور اہل جاہلیت کا یہ عقیدہ تھا کہ ایسے وقت میں ضرور بارش برستی ہے یا ہوا چلتی ہے۔ تو اس کو یہ لوگ نکلنے یا ڈوبنے والے ستارہ کی طرف منسوب کیا کرتے۔ پس آپ ﷺ نے اس کی صحت کی نفی فرمادی۔ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کافروں کے معاملہ میں اسی لئے سخت اسلوب اختیار فرمایا کہ عرب بارش کو اس کی طرف منسوب کر دیتے تھے۔ 2 قولہ: ولا غول (اور غول کوئی چیز نہیں) ملا علی قاری نے مرقات میں فرمایا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد ”لا غول“ میں نفس غول اور اس کے وجود کی نفی نہیں ہے، بلکہ اس میں تو اس کے مختلف صورتیں اختیار (حاشیہ صفحہ گزشتہ) کرنے اور اس کے اچک لینے کا جو خیال عرب کا تھا، اس کا ابطال کرنا ہے۔ پس آپﷺ کے ارشاد ’’لا غول‘‘ کے معنی یہ ہیں کہ وہ کسی کا راستہ گم نہیں کر سکتے۔ اور نوشتنی کی شرح میں ہے کہ امام طحاویؒ نے کہا: یہ ہو سکتا ہے کہ غول بیابانی پہلے ہوا کرتا تھا پھر اللہ تعالیٰ نے اس کو اپنے بندوں سے ہٹا دیا ہو۔ اور بعض علماء سے منقول ہے کہ یہ ناممکن نہیں ہے۔ اس لئے کہ یہ بات ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی خصوصیات میں سے ہو سکتی ہے، شیاطین کے چوری چھپے شہاب ثاقب کے ذریعہ سننے کو منع کر دیا جانا اس کی نظیر ہے۔

Note 3

اور شاہ ولی اللہ صاحبؒ نے ”المسوّیٰ“ میں لکھا ہے کہ میرے نزدیک کائنات میں صرف ذات واجب الوجوب کی قدرت کے سوا کوئی چیز مؤثر نہیں۔ البتہ دنیا میں فطری طور پر کچھ اسباب و مسبّبات ہیں، انہی پر قصاص اور قاتل سے خون کا بدلہ لینے وغیرہ کے احکام کا دارومدار ہے۔ پھر ان اسباب میں سے بعض ظاہر ہوتے ہیں: جیسے قتل کے لئے تلوار سے مارنا اور مر جانے کے لئے کسی کو طویل وقفہ تک کھانے پانی سے روکے رکھنا۔ اور ان میں سے بعض پوشیدہ ہیں: مثلاً بیماری کا ایک سے دوسرے کو لگنا۔ اور شریعت نے پوشیدہ اسباب کی جو نفی کی وہ اس معنی میں ہے کہ ان پر کسی حکم کا دارومدار نہیں ہے۔ اور مثال کے طور پر اگر کوئی اپنے بیمار مویشیوں کو دوسرے کے تندرست مویشیوں کے پاس لے آئے تو ان کا آپس میں جھگڑا کرنا درست نہیں۔ اور عرب بسا اوقات کسی چیز کی مطلقاً نفی کرتے ہیں لیکن مراد اس سے ایک اعتبار سے نفی ہوتی ہے اور ایک اعتبار سے نفی نہیں۔