اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6284
سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں
نے کہا: کہ میں جنگ تبوک میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ چمڑے کے ایک
ڈیرے میں تھے میں نے سلام عرض کیا تو آپ نے جواب دیا اور فرمایا: اندر آجاؤ، تو میں نے عرض
کیا: یا رسول اللہ ﷺ! کیا میں پورا (آجاؤں) آپ نے فرمایا: تم پورے (آجاؤ) میں داخل
ہوگیا عثمان بن ابی العاتکہ نے کہا: انہوں نے یہ جو کہا ”کیا میں پورا آجاؤں“ تو پس وہ ڈیرے
کے چھوٹے ہونے کی وجہ سے تھا۔ (ابوداؤد)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 5000 (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.