اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6439
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا: جو اپنے بھائی سے معذرت خواہی کرے اور وہ اسکا
عذر قبول نہ کرے تو عُشر وصول کرنے والے کے گناہ کی طرح (جبکہ اس میں وہ زیادتی کرتا ہے)
گناہ ہے۔ (شعب الایمان) امام بیہقی نے کہا: ”مکاس“ عُشر وصول کرنے والا۔