اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6516
اور انہی سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا: جس آدمی کے پاس اپنے بھائی (مسلمان) کا اُس کی عزت یا کسی اور چیز سے متعلق کوئی حق
ہو تو اس کو آج ہی اس سے حلال کر لے (معافی لے لے) اس سے پہلے کہ اس کے پاس نہ کوئی
دینار ہو اور نہ کوئی درہم ہوگا اگر اس کے پاس کوئی نیک عمل ہوگا تو اس سے اس کے حق کی مقدار میں
(وہ نیک عمل) لے لیا جائے گا اور اگر اس کے پاس نیکیاں نہ ہوں تو اس کے ساتھی کی (جس کا حق ادا کرنا
ہے) برائیاں لی جائیں گی اور اُس کے اوپر ڈال دی جائیں گی۔ (بخاری)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 2449 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.