اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6579
سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے
ارشاد فرمایا: قیامت کے دن ابن آدم کو لایا جائے گا گویا وہ بکری کا بچہ ہے اللہ تعالیٰ کے حضور اس کو کھڑا کیا
جائے گا، اللہ تعالیٰ اس سے کہے گا میں نے تجھے عطا کیا، تجھ کو سرفراز کیا اور تجھے نعمتیں دیں تو تو نے کیا
کیا؟ وہ کہے گا اے میرے رب میں نے اس کو جمع کیا اور اس کو نفع بخش کیا اور جتنا تھا اس سے زیادہ چھوڑ
کر آیا ہوں پس مجھے لوٹا دے میں تیری بارگاہ میں وہ سب حاضر کر دوں گا، اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا
مجھے وہ بتاؤ جو تو نے آگے بھیجا ہے تو وہ کہے گا اے رب میں نے اس کو جمع کیا اور اس کو نفع بخش کیا اور جتنا
تھا اس سے زیادہ چھوڑ کر آیا ہوں، مجھے لوٹا میں وہ سب تیری بارگاہ میں حاضر کروں گا پس جب وہ ایسا
بندہ ہو کہ اس نے کوئی نیکی آگے نہیں بھیجی ہے تو اس کو آگ کی طرف لے جایا جائے گا۔ (ترمذی)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2427 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.