اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6616
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ایک صاحب حاضر
خدمت ہوئے اور عرض کئے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ایک ایسا عمل بتلائیے جب میں اس کو
کروں تو اللہ تعالیٰ مجھ سے محبت کرے اور لوگ بھی مجھ سے محبت کریں؟ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا:
دنیا میں زہد اختیار کرو اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا اور جو کچھ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے اس سے بے
رغبت ہو جاؤ لوگ تم سے محبت کریں گے۔ (ترمذی، ابن ماجہ)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Ibn Majah 4102 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 5187 (unverified) 90% confidence
Mishkat (candidate) 5187
Confidence and text similarity are not editorial verification.