اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 572
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ حضرت رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مسجد سے واپس ہوتے تو اللہ تعالیٰ کو جتنی نمازیں منظور ہوتیں ان کو ادا فرماتے
پھر اپنے بستر اور اپنی بیوی کی جانب مائل ہو جاتے تھے اور اگر حاجت (یعنی جماع کرنا ہوتا تو اس سے
فارغ ہو جاتے) پھر پانی کو ہاتھ لگائے بغیر اسی حالت میں سو جاتے تھے۔
(اس کی روایت طحاوی نے کی ہے اور ابن ابی شیبہ، ابن جریر، عبدالرزاق اور سعید بن منصور
نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔)