Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Trials

Hadith 5183

Opening narrations

In this book

Current reading

Trials

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 5183Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6799Noor 6800
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: تمہارا کیا حال ہوگا جب تم لوگوں کے بھوسے میں رہ جاؤ گے اور ان کے عہد و پیمان اور امانتیں گڈمڈ ہو جائیں گی اور وہ آپس میں اختلاف1 کریں گے اور وہ اس طرح ہو جائیں گے، آپ نے اپنی انگلیوں کے درمیان جال ڈالا تو انہوں نے عرض کیا: آپ مجھے کیا حکم فرماتے ہیں: تو آپ نے فرمایا: تم اس چیز کو جس کو تم نیکی جانتے ہو اختیار کرو اور جس کو تم برائی سمجھتے ہو اس کو چھوڑ دو اور تم خاص اپنے نفس کو اختیار کرلو اور عوام کے معاملات سے اپنے کو علیحدہ کرلو۔ اور ایک روایت میں ہے اپنے گھر کو لازم کرلو اور اپنی زبان کو اپنے اوپر قابو میں رکھو اور جو نیکی تم جانتے ہو اس کو اختیار کرلو اور جس کو تم برائی سمجھتے ہو اس کو چھوڑ دو اور تم خاص اپنے نفس کو اختیار کرلو اور عوام کا معاملہ چھوڑ دو۔ (ترمذی) اور امام ترمذی نے اس کو صحیح قرار دیا ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 5390 (unverified) 30% confidence

Mishkat (candidate) 5390

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

and they differ

(1) His statement: “and they differ” – meaning they mix with one another, and their religious affairs become confused, so the trustworthy cannot be distinguished from the treacherous, nor the righteous from the wicked. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: واختلفوا إلخ : أي يموج بعضهم في بعض ويلتبس أمر دينهم، فلا يعرف الأمين من الخائن، ولا البر من الفاجر. كذا في «المرقاة».