اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6898
اور انہی سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا: دجال آئیگا اور اس پر مدینہ کے راستوں میں داخل ہونا حرام ہوگا تو وہ مدینہ سے
متصل بعض کھاری زمین پر اترے گا، تو اسکی طرف ایک شخص نکلے گا اور یہ لوگوں میں سب سے
بہترین یا فرمایا کہ وہ بہترین لوگوں میں سے ہوگا اور کہے گا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ تو ہی وہ دجال
ہے جس کی خبر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دی ہے تو دجال کہے گا: تم بتاؤ اگر میں اسکو قتل کروں
پھر اسکو زندہ کر دوں تو کیا تم اس معاملہ میں شک کرو گے؟ تو وہ کہیں گے: نہیں تو وہ اس شخص کو قتل کر دے
گا، پھر اسکو زندہ کرے گا وہ شخص کہے گا میں تیرے (دجال ہونے کے) بارے میں آج کے دن سے
زیادہ بصیرت والا نہیں تھا، تو دجال اسکو قتل کرنے کا ارادہ کرے گا لیکن قابو نہیں پا سکے گا۔ (متفق علیہ)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1882 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 2938a (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.