Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 528

Chapter on Ghusl (Ablution after major impurity)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Chapter on Ghusl (Ablution after major impurity)

Zujajat al-Masabih 528Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 585
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حیض والی عورت اور جنبی قرآن کو تھوڑا یا بہت کچھ بھی نہ پڑھے۔ (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 131 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: حائضہ اور جنبی کے لئے قرآن کی آیت یا جزو آیت کا (تلاوت کی نیت سے) پڑھنا ناجائز ہے کیوں کہ حدیث میں ”شَيْئًا“ کا لفظ آیا ہے البتہ معلمہ بحالت حیض قرآن کو ایک ایک کلمہ کرکے پڑھ سکتی ہے جو اس حدیث کے حکم میں داخل نہیں ہے، البتہ ذکر یا دعا کی نیت سے اگر قرآن کی کوئی آیت یا جزو آیت پڑھ لی جائے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں اور یہ بھی اس حدیث کے حکم میں شامل نہیں ہوگا۔