Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Trials

Hadith 5339

بَابُ الْحِسَابِ وَالْقِصَاصِ وَالْمِيزَانِ ختم ہوا

In this book

Current reading

Trials

بَابُ الْحِسَابِ وَالْقِصَاصِ وَالْمِيزَانِ ختم ہوا

Zujajat al-Masabih 5339Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6969
ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ مومن کو قریب کریگا پس وہ اس پر اپنا بازوئے رحمت رکھے گا اور اسکو چھپائیگا اور ارشاد فرمائیگا، کیا تو فلاں گناہ جانتا ہے کیا تو فلاں گناہ جانتا ہے؟ تو وہ عرض کریگا ہاں اے میرے پروردگار! یہاں تک وہ اس سے اسکے گناہوں کا اقرار کرائیگا، تو وہ اپنے دل میں سمجھے گا کہ وہ ہلاک ہوگیا، تو (اللہ تعالیٰ) فرمائیگا میں نے دنیا میں تیرے ان گناہوں کو چھپالیا تھا اور آج میں تیرے ان گناہوں کو بخش دیتا ہوں، پس اس کو اسکے نیکیوں کا نامہ دے دیا جائیگا، اب رہا کفار اور منافقین تو انکو خلائق کے سامنے آواز دی جائیگی کہ یہ ہی وہ لوگ ہیں جو اپنے رب پر جھوٹ بولے، آگاہ رہو! ظالمین پر اللہ کی لعنت ہے۔ (متفق علیہ)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 2441 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2768a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.