Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Purification

Hadith 536

Chapter on Ghusl (Ablution after major impurity)

In this book

Current reading

Purification

Chapter on Ghusl (Ablution after major impurity)

Zujajat al-Masabih 536Volume 1

English

Narrated Aisha: The Messenger of Allah ﷺ said: "Turn these houses away from the mosque, for I do not permit the mosque for a menstruating woman or a person in a state of janabah (major impurity)."
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 232 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: یہ حدیث اور اس کے بعد والی حدیث سے جس کے راوی جابر رضی اللہ عنہ ہیں، یہ ثابت ہوتا ہے کہ حائضہ اور جنبی مسجد میں داخل ہو کر نہ تو بیٹھ سکتے ہیں اور نہ مسجد سے گزر سکتے ہیں۔ مسجد میں سے گزر جانا یا مسجد میں داخل ہو کر بیٹھنا دونوں برابر ہیں، اس وجہ سے کہ دخولِ مسجد کی ممانعت جنابت یا حیض کی وجہ سے ہے اور گزرنے والا اسی حالت میں گزر رہا ہے تو اس حالت کے باقی رہتے ہوئے مسجد میں سے گزر جانا یقیناً بیٹھنے کے مساوی ہوگا، اسی وجہ سے احناف کے پاس حائضہ اور جنبی دونوں کے لئے مسجد میں بیٹھنا اور گزر جانا دونوں باتیں ناجائز ہیں، لیکن امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کے پاس حائضہ اور جنبی مسجد میں بیٹھ نہیں سکتے مگر گزر سکتے ہیں، اور اسی لئے امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ نے آیت ”وَلَا جُنُبًا إِلَّا عَابِرِي سَبِيلٍ“ میں ”عَابِرِي سَبِيلٍ“ کے معنی گزرنے والے کے مراد لئے ہیں، حالانکہ ” عَابِرِي سَبِيلٍ“ کے معنی مسافر کے ہیں، چنانچہ اس کی تفسیر میں حضرت علی اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہم سے مسافر ہی منقول ہے اور ”عابری سبیل“ سے مسافر مراد لینے کی دلیل کی یہ حدیث بھی ہے جس سے جنبی اور حائضہ کو مرورِ مسجد کی اجازت ثابت نہیں ہو رہی ہے۔