English
Ibn Mas’ud (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “The last person to enter Paradise will be a man who walks once, stumbles once, and is scorched by the Fire once. When he passes it, he will turn to it and say, ‘Blessed is He who saved me from you. Allah has given me something He has not given to anyone among the first or the last.’ A tree will be raised for him, and he will say, ‘O my Lord, bring me near this tree so I may rest in its shade and drink from its water.’ Allah will say, ‘O son of Adam, if I grant you this, will you ask for anything else?’ He will say, ‘No, O my Lord,’ and he will pledge not to ask for anything else. His Lord will excuse him, for he sees what he cannot endure. So He will bring him near it, and he will rest in its shade and drink from its water. Then a tree, better than the first, will be raised for him. He will say, ‘O my Lord, bring me near this tree so I may drink from its water and rest in its shade; I will not ask for anything else.’ Allah will say, ‘O son of Adam, did you not pledge not to ask for anything else?’ He will say, ‘Perhaps if I bring you near it, you will ask for more.’ He will pledge not to ask for anything else, and his Lord will excuse him, for he sees what he cannot endure. So He will bring him near it, and he will rest in its shade and drink from its water. Then a tree, better than the first two, will be raised for him near the gate of Paradise. He will say, ‘O my Lord, bring me near this tree so I may rest in its shade and drink from its water; I will not ask for anything else.’ Allah will say, ‘O son of Adam, did you not pledge not to ask for anything else?’ He will say, ‘Yes, O my Lord, but I will not ask for anything else.’ His Lord will excuse him, for he sees what he cannot endure. When He brings him near it, he will hear the voices of the people of Paradise and say, ‘O my Lord, admit me to it.’ Allah will say, ‘O son of Adam, what will satisfy you? Will it please you if I give you the world and its like with it?’ He will say, ‘O my Lord 1, are You mocking me when You are the Lord of the worlds?’” Ibn Mas’ud laughed and said, “Will you not ask me why I am laughing?” They said, “Why are you laughing?” He said, “This is how the Messenger of Allah (ﷺ) laughed.” They said, “Why are you laughing, O Messenger of Allah?” He said, “Because of the laughter of the Lord of the worlds when he says, ‘Are You mocking me when You are the Lord of the worlds?’ He will say, ‘I am not mocking you, but I am capable of whatever I will 2.’” [Narrated by Muslim] In a narration from Abu Sa’id (may Allah be pleased with him), it is similar, except that it does not mention, “He will say, ‘O son of Adam, what will satisfy me…’” to the end of the hadith, and it adds: “Allah will remind him, ‘Ask for such and such,’ until his wishes are exhausted. Allah, Exalted is He, will say, ‘You shall have that and ten times 3 its like.’ He said, ‘Then he will enter his house, and his two wives from the Hur al-’Ayn will come to him and say, ‘Praise be to Allah who gave you life for us and gave us life for you.’ He will say, ‘No one has been given what I have been given.’”
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 187 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (7)
Note 1
(1) His statement: “O my Lord, are You mocking me…”: If it is asked, how could he say this after the veil is lifted and the knowledgeable and ignorant alike know what is permissible and impermissible for Allah? I say: This is like a knowledgeable person overcome by joy at what Allah has given him, causing his tongue to slip due to overwhelming happiness, like one who lost his mount in a desert with his food and drink on it, despaired of it, then found it and took its reins, saying out of extreme joy, “O Allah, You are my servant, and I am Your Lord.” (As stated in Al-Mirqat)
Note 2
(2) His statement: “But I am capable of whatever I will”: Al-Tayyibi said: If you ask, what did He clarify? I say: It addresses an implied assumption. When Allah, Exalted is He, said to him, “Will it please you if I give you the world and its like with it?” the servant deemed it unlikely, as he saw himself unworthy of it and said, “Are You mocking me?” Allah, Exalted is He, said, “Indeed, you were not worthy of it, but I make you worthy of it and give you what you deemed unlikely, for I am capable of whatever I will.” (As stated in Al-Mirqat)
Note 3
(3) His statement: “Gave you life for us…”: Meaning He created you for us and us for you. “Gave life” is used instead of “created” to indicate eternity, that Allah, Exalted is He, has united them in this abode where there is no death, a place of eternal joy and life, as Allah says: “Indeed, the home of the Hereafter is the true life” [Al-’Ankabut: 64]. (As stated in Al-Mirqat)
Note 1
(۱) قوله : أي رب أتستهزئ مني إلخ إن قيل : كيف صدر منه هذا القول بعد كشف الغطاء واستواء العالم والجاهل في معرفة الله تعالى فيما يجوز على الله وما لا يجوز. قلت: مثابة هذا العالم مثابة العالم العارف الذي يستولي عليه الفرح بما آتاه الله، فيزل لسانه من شدة الفرح، كما أخطأ في القول من ضلت راحلته بأرض فلاة عليها طعامه وشرابه، فأيس منها، ثم بعد ما وجدها وأخذ بخطامها قال من شدة الفرح : اللهم أنت عبدي وأنا ربك. كذا في «المرقاة».
Note 2
(۲) قوله: ولكني على ما أشاء قدير : قال الطيبي الله فإن قلت: مم استدركه؟ قلت عن مقدر؛ فإنه تعالى لما قال له: أيرضيك أن أعطيك الدنيا ومثلها معها ؟ فاستبعده العبد لما رأى أنه ليس أهلا لذلك. وقال: أتستهزئ بي، قال سبحانه وتعالى: نعم، كنت لست أهلا له، لكني أجعلك أهلا لها، وأعطيك ما استبعدته ؛ لأني على ما أشاء قدير. كذا في «المرقاة».
Note 3
(۳) قوله: أحياك لنا إلخ : أي خلقك لنا وخلقنا لك، ووضع أحياء موضع خلق إشعارا بالخلود، وأنه تعالى جمع بينهما في هذه الدار التي لا موت فيها، وأنها دائمة السرور والحياة، قال تعالى: ﴿وَإِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوَانُ (العنكبوت: ٦٤). كذا في «المرقاة».
Note 1
1۔ قوله ای رب تستهزئ منی الخ (اے میرے پروردگار کیا تو مجھ سے مذاق کر رہا ہے) اگر یہ کہا جائے کہ کونسی چیز اللہ تعالیٰ کے شایان شان ہے اور کونسی چیز نہیں؟ اسکی معرفت (بروز قیامت) عالم اور جاہل کو برابر برابر ہو جائے گی اور حجابات غیب اُٹھ جائیں گے، تو پھر اس بندہ سے یہ بات کیسے سرزد ہوگی؟ تو میں کہتا ہوں: یہ عالم اس عالم کے درجہ میں رہے گا، جس پر اللہ تعالیٰ کی نوازشات و انعامات کی وجہ سے مسرت و خوشی غالب آ جائے گی، تو فرط مسرت سے اسکی زبان پھسل جائے گی، جیسا کہ قصہ میں اس آدمی نے غلطی کی تھی، جسکی سواری بیابان میں گم ہو گئی اور اس پر اسکا کھانا اور پانی تھا، تو وہ اس سے مایوس ہو گیا، پھر جب وہ اسکو پا لیا اور اسکی نکیل پکڑ لیا تو فرط مسرت سے کہہ اٹھا: ”اے تو میرا بندہ ہے اور میں تیرا رب ہوں“۔ (مرقات)۔ 1؎ قوله ولكنه على ما أشاء قدير (بلکہ میں جو چاہتا ہوں اس پر پوری طرح قدرت رکھتا ہوں) علامہ طیبی رحمہ اللہ نے کہا: پس اگر تم کہو کہ یہاں کس چیز کا استدراک ہے؟ تو میں کہوں گا: کلام مقدر کا، یعنی جب اللہ تعالیٰ نے اس سے فرمایا کیا تو اس بات سے خوش ہو جائے گا کہ میں تجھے ساری دنیا اور اسکے برابر اُسی کے ساتھ دیدوں، تو بندہ خود کو نا مستحق جانتے ہوئے اسکو ناممکن سمجھا اور کہنے لگا: کیا تو مجھ سے مذاق کر رہا ہے؟ تو اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے فرمایا: ہاں ہاں تو نا مستحق ہے لیکن میں تجھے مستحق بنا کر وہ عطا کرتا ہوں جسکو تو ناممکن خیال کیا ہے، کیونکہ میں جو چاہتا ہوں اس پر پوری طرح قادر ہوں۔ (مرقات)۔ 2؎ قوله أحياك لنا الخ (تم کو، ہمارے لئے زندگی بخشی) مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمکو، ہمارے لئے اور، ہمکو تمہارے لئے پیدا کیا، ہمیشہ ہمیشہ کی زندگی کو بتانے کیلئے یہاں ”خلق“ (پیدا کیا) کے بجائے ”أحيا“ (زندگی بخشی، زندہ رکھا) فرمایا گیا۔ نیز یہ بتانے کیلئے کہ اللہ تعالیٰ نے اُنہیں اُس جہان میں پہنچا دیا جہاں موت کا نام نہیں، و نیز یہ کہ وہ دائمی خوشی اور زندگی والا جہان ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ”وَإِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوَانُ“ ترجمہ: اور ہمیشہ کی زندگی کا مقام تو دار آخرت ہے۔ (مرقات)۔ 1؎ قوله لك مكان سيئة حسنة الخ (تیرے لئے ہر برائی کے بجائے ایک نیکی ہے) اس میں دو صورتیں ہوسکتی ہیں ایک یہ کہ وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرلیا ہو جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا قول ہے: ”إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ ۔۔۔ بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ۔۔باقی حاشیہ۔۔ ۔۔ حَسَنَتٍ،، (مگر جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور نیک کام کرے تو ایسے لوگوں کے گناہوں کو اللہ نیکیوں میں بدل دے گا) لیکن اس میں یہ اشکال وارد ہوتا ہے کہ سب سے آخر میں نکلنے والا دوزخی یہ شخص کیسے ہو سکتا ہے؟ اس کا جواب یہ ہو سکتا ہے کہ وہ توبہ کرنے کے بعد گناہوں کا ارتکاب کیا اور ان گناہوں کی وجہ سے سزا کا مستحق ہوا اور اب رہا اس کی سزا میں تبدیلی رب الارباب کے فضل کی بناء پر ہے دوسری بات زیادہ واضح ہے اور اس کی تائید اس سے بھی ہوتی ہے کہ وہ اس وقت اللہ تعالیٰ کے کرم کا حریص رہیگا۔ (مرقات)۔ 1 قوله اری مقعده من النار لو أساء ليزداد شكرا (اسے جہنم کا وہ ٹھکانہ دکھایا جائیگا جس کا وہ گناہ کرنے کی صورت میں حقدار ہوتا تا کہ وہ اور زیادہ شکر بجا لائے) یہ دکھلانے کی علت ہے اور ہو سکتا ہے کہ یہ دکھلایا جانا قبر میں ہی ہو جیسا کہ اس پر بعض احادیث شاہد ہیں اور دوسرا احتمال یہ بھی ہو سکتا ہے کہ قیامت کے دن ہو جیسا کہ اس حدیث میں واضح ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ (مرقات)۔ 1 قوله حتى يجئ بالموت الخ (ایک روایت میں آیا ہے کہ موت کو مینڈے کی شکل میں لایا جائیگا کہا گیا اس عالم میں ہر چیز کی ایک حقیقت و مثال ہوتی ہے اور موت کی مثال مینڈا ہے اور علم کی مثال دودھ ہے اور ایمان کی مثال سایہ ہے اور اسکے علاوہ دوسری مثالیں ہوں گی اور اس سے قطع نظر کے باوجود اللہ تعالیٰ موت کو اس کے مانند اس لئے بنایا تا کہ وہ انھیں موت کی نیستی و زوال کو مینڈے کے ذبح کرنے کے ذریعہ دکھا دے تا کہ وہ اچھی طرح پہچان لیں اور کامل یقین کر لیں۔ (مرقات)۔ 2 قوله فانا فاعل الخ (میں ہی کرنے والا ہوں) پس اگر تم کہو یہ حدیث اور عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی حدیث کے درمیان حساب کے بیان میں ہے کہ کیا تطبیق ہوسکتی ہے، کیا تم اپنی گھر والوں کو قیامت کے دن یاد کرو گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اب رہا تین مقامات میں کوئی ایک کسی دوسرے کو یاد نہیں کرے گا۔ میں کہتا ہوں کہ پہلی حدیث غائبین پر محمول ہے تو کوئی اپنے گھر والوں میں سے غائب کو یاد نہیں کرے گا اور دوسری حدیث حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے جو حاضر ہوں گے ان پر محمول ہے تو یاد نہ کرنے حاضر ہونے کے وقت شفاعت کے پائے جانے کے درمیان تاویل کی جائیگی، جیسا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا قول اس پر دلالت کر رہا ہے فأين اطلبك الخ (مرقات)۔ ان دو حدیثوں کو جمع کرنے کی وجہ اس سے مراد یہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ ہے اور یہ بھی امکان ہے کہ ان دونوں کے درمیان جمع کرنا اس بناء پر ہے کہ یہ حدیث اجازت سے پہلے کی ہے اور وہ اجازت سے بعد والی ہے۔ (کوکب دری)۔ 1 قوله اول ما تطلبني على الصراط (سب سے پہلے تم مجھے پل صراط پر طلب کرو) ”کتاب بستان المحدثین“ میں ہے پہلا مقام جہاں پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کیا جائے گا وہ حوض کوثر ہے، اس کے بعد مقام میزان، پھر پل صراط ہے۔ اب رہا اس حدیث میں جو مذکور ہے اس کے جواب میں صاحب عرف شذی نے کہا ہے: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ان مقامات میں جانا آنا ہوتے رہے گا باب کی حدیث میں اس کی ترتیب کا ذکر نہیں ہے اور صاحب کوکب دری نے کہا ہے: اولیت سے اولیت زمانی مراد نہیں ہے، کیونکہ اس سے پل صراط کا میزان سے پہلے ہونا اور میزان کا حوض سے پہلے ہونا لازم آئے گا اور روایات میں اس کے برخلاف صراحت موجود ہے، بلکہ اس سے مراد اس وقت کی ہولناکی اور ضرورت کے مطابق حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا آنا جانا ہوگا، اس سے مراد یہ ہے کہ تم مجھے سب سے پہلے پل صراط پر تلاش کرو، پھر اس کے بعد ہول و پریشانی کی شدت میں میزان کے پاس، پھر حوض کوثر کے پاس تلاش کرو۔ 1 قولہ: اعددت (میں نے تیار کر رکھی ہے) اس میں دلیل ہے کہ جنت پیدا کی گئی ہے اور جنت میں حضرت آدم و حوا علیہما السلام کی سکونت بھی اس کی تائید کرتی ہے۔(مرقات)۔ 2 قولہ: ولا خطر على قلب بشر (اور نہ کسی انسان کے دل میں اس کا خیال گزرا) اگر تم کہو یہاں اس سے پہلے والی دو مخلوق (فرشتوں اور جنات) کے بغیر انسان کا خصوصیت سے کیوں ذکر کیا گیا؟ تو میں کہوں گا؛ کیونکہ انسان ہی ان نعمتوں سے استفادہ کرتے ہیں جو انکے لئے بنائی گئی ہیں، انکا اہتمام کرتے ہیں اور فرشتوں کے برخلاف یہی لوگ اپنے دل میں ان کا خیال لاتے ہیں اور یہ حدیث شریف آیت کریمہ کی تفصیل کے درجہ میں ہے، کیونکہ آیت کریمہ نے علم (جاننے) کی نفی کی اور حدیث شریف نے اسکے حاصل ہونے کے طریقہ کی نفی کی۔(مرقات)۔ 1؎ قولہ: ان الله ادخلك الجنة (اگر اللہ تعالیٰ تمہیں جنت میں داخل کردے) ”ان الله“، ہمزہ کے زیر اور نون کے جزم کے ساتھ ہے، کیونکہ یہ ان شرطیہ ہے پھر نون کو دو ساکن کے ملنے کی وجہ سے زیر دیا گیا۔ علامہ طیبی رحمہ اللہ نے فرمایا: اسم ذات ”الله“ اسکے بعد والے فعل ”ادخلك الله الجنة“ کی وجہ سے مرفوع ہے جس کی تفسیر بعد والا فعل کر رہا ہے، اس کو مبتدا ہونے کی بنیاد پر مرفوع قرار دینا درست نہیں؛ کیونکہ یہ حرف شرط کے بعد واقع ہے۔ اور آپ کا فرمان فلا تشاء ان تحمل جواب شرط ہے یعنی تم جنت میں سوار ہونا نہ چاہو گے، علامہ قاضی رحمہ اللہ فرماتے ہیں تقدیر کلام یہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ تم کو جنت میں داخل کردے تو تم نہیں چاہو گے کہ اس طرح کے گھوڑے پر سوار ہوں مگر یہ کہ تم کو اس پر سوار کرا دیا جائیگا معنی یہ ہے کہ دل جس چیز کی خواہش کرے گا وہ جنت میں اپنی چاہت کے مطابق پا لیں گے حتی کہ اگر اس قسم کے گھوڑے پر سوار ہونے کی خواہش کریں تو ضرور اسکو پا لیں گے اور اس پر قدرت بھی رکھیں گے، اور اس معنی کا بھی احتمال ہے کہ اگر تمہیں اللہ تعالیٰ جنت میں داخل کردے تو تم نہ چاہو گے کہ تمہارے لئے سرخ یاقوت کی سواری ہو جو تمہیں جہاں چاہے لے اڑے اور نہ تم اس سے خوش ہوں گے کہ ذات اور صفت کے اعتبار سے اسی جنس کا گھوڑا طلب کرو جو دنیا میں پاتے تھے، یعنی وہاں تمہارے لئے ایسی سواریاں ہوں گی جو متعارف گھوڑے سے بے نیاز کر دیتی ہو۔ اس معنی پر وہ الفاظ دلالت کرتے ہیں جو دوسری روایت میں آئے ہیں کہ اگر تمہیں جنت میں داخل کیا جائے تو یاقوت کا گھوڑا لایا جائیگا جس کے دو پر ہوں گے، پھر تمہیں اس پر سوار کیا جائے گا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب جنت اور دنیا کی سواریوں میں بطور تمثیل فرق بتلانے اور ان کے درمیان تفاوت بیان کرنے کا ارادہ فرمایا، تو جنت کے گھوڑے کی اس کی ذات میں اس گھوڑے سے تشبیہ بیان فرمائی جو ہمارے پاس زیادہ بہتر، ہمیشہ رہنے والا، عمدہ رنگ اور خالص ذات والا ہو اور تیز رفتاری اور اڑھ کر جلدی نقل مقام کرنے میں اس کو پرندے سے تشبیہ دی اور دوسری روایت میں لفظ ”جناحان“ دو پروں کا ذکر کر کے اس کی تاکید فرمائی، اور اسی پر اس کا قیاس کیا جائے جو تفصیل جنت کی عمارتیں، اس کے باغات اور اس کی نہروں وغیرہ کے بارے میں آئی ہے اس کے حقائق کا علم تو اللہ تعالیٰ کے پاس ہے، علامہ طیبی رحمہ اللہ علیہ نے فرمایا: پہلی توجیہ شیخ تورپشتی کا مذہب ہے، فرمان نبوی ”الا حملت“ --- بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر--- ۔باقی حاشیہ۔ مگر یہ کہ تم کو سوار کر دیا جائے گا“، کی تقدیر اس کی متقاضی ہے کہ آپ کا فرمان ”الا فعلت“، مجہول صیغہ سے پڑھا جائے، کیونکہ یہ استثناء مفرغ ہے یعنی لا تكون بمطلوبك الا مسعفا یعنی تم اپنی طلب کردہ چیز کے ساتھ نہیں ہوں گے مگر یہ کہ تمہاری طلب کردہ چیز عطا کر دی جائے گی، اگر اس کو معروف صیغہ سے پڑھیں تو کلام مقدر یہ ہوگا فلا تكون بمطلوبك الا فائزا تم اپنے مطلوب کے ساتھ کامیاب ہی رہو گے۔ سابقہ دو توجیہات میں دوسری توجیہ ”اسلوب حکیم“ کے قریب ہے کیونکہ صحابی نے دنیا میں متعارف گھوڑے سے متعلق عرض کیا تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب میں جنت کی نعمتوں کا ذکر فرمایا؛ یعنی اپنا مطلوب چھوڑ دو؛ کیونکہ تم ہماری بیان کردہ اس سواری کی بنا پر اپنی دریافت کردہ سواری سے بے نیاز ہو۔ (مرقات)۔ 1 قوله كان يتحدث وعنده رجل من اهل البادية ان رجل (حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرما رہے تھے جبکہ آپ کی خدمت میں اہل قریہ میں ایک صحابی موجود تھے) ان، ہمزہ زیر کے ساتھ بطور حکایت ہے یہ من جملہ اسکے ہے جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرما رہے ہیں بعض نسخوں میں يتحدث کا مفعول ہونے پر زبر کے ساتھ ہے اور دونوں کے درمیان جملہ معترضہ حالیہ ہے علامہ طیبی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: ہمزہ زیر کے ساتھ يتحدث کا مفعول ہے حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو ارشاد فرما رہے تھے اس کی حکایت کے طور پر ہے یعنی حاصل کلام یہ ہے کہ ان رجلا من اهل الجنة الخ (مرقات)۔ 1 قولہ فانهم اصحاب زرع (کیونکہ وہ کاشت والے ہیں) قریشی حضرات کو کاشت کاری سے سابقہ اس وقت پڑا جب کہ وہ مدینہ شریف آنے کے بعد حضرات انصار کی صحبت میں رہے ورنہ وہ مکہ شریف میں کاشت کاری نہیں کرتے تھے (لمعات)۔ 2 قولہ اذا اشتهى الرجل صورة دخل فيها (جب آدمی کسی صورت کو پسند کر لے تو اس میں داخل ہو جاتا ہے) دو معنی کا احتمال رکھتا ہے (1) پہلا معنی یہ ہوگا کہ خوبصورت تصاویر اس کے سامنے ہوں جب وہ پسند کرے اور اس کے سامنے پیش کردہ تصویر کی تمنا کرے تو اللہ تعالیٰ اس کو اپنی قدرت سے اس تصویر کی شکل عطا کرتا ہے (2) دوسرا معنی صورت سے زینت مراد ہے جس کو وہ شخص اس بازار میں اختیار کرتا ہے اس کا لباس پہنتا ہے اور اپنی ذات کیلئے زیور، لباس اور تاج اختیار کرتا ہے جیسے کہا۔۔۔ بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ -- باقی حاشیہ --- جاتا ہے فلان کی صورت حسین ہے یعنی اس کی ہیئت اچھی ہے یعنی جب ان تصویروں میں کسی کی خواہش ہو تو اس کو عطا کیا جائے گا اور اس میں داخل ہونے سے مراد اس سے آراستہ ہونا ہے اور دونوں معانی کے پیش نظر صفت میں تبدیلی ہوتی ہے ذات میں نہیں، علامہ طیبی رحمہ اللہ نے فرمایا: ان دونوں کے درمیان تطبیق ممکن ہے تا کہ حضرت سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی اس حدیث شریف سے موافقت ہو جائے کہ شمال کی ہوا چلے گی اور ان کے چہروں اور لباس سے ہوتے ہوئے گزر جائے گی تو ان کا حسن و جمال بڑھ جائے گا الحدیث، میں کہتا ہوں یہ حدیث شریف اللہ تعالیٰ کے فرمان: ”وَفِيهَا مَا تَشْتَهِيهِ الْأَنْفُسُ وَتَلَذُّ الْأَعْيُنُ“ (43-الزخرف، آیت:71)(اس میں وہ سب ہے جو نفس چاہیں گے اور آنکھ پسند کریں گی) کا اقتباس ہے، اور شاید مکان یعنی بازار اور زمان یعنی روز جمعہ کی قید تصاویر کی خصوصیت پر ہے، کیونکہ وہ مزید نعمتوں کا دن، رب سے لقاء کا دن اور جمع ہونے، اہل بقاء کے مشاہدہ اور صفا پر زیادتی نعمت کا دن ہے اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ بہتر جاننے والا ہے۔(مرقات)۔ 1؎ قوله ان فى الجنة لسوقا يأتونها كل جمعة (جنت میں ایک بازار ہے جس میں ہر جمعہ وہ آئیں گے) امام نووی رحمہ اللہ نے فرمایا ”سوق“ بازار اہل جنت کے جمع ہونے کا مقام ہے جس میں وہ جمعہ یعنی ہر ہفتہ کی مقدار کے وقفہ سے جمع ہوتے ہیں۔ سورج، رات اور دن نہ ہونے کی وجہ سے وہاں حقیقت میں ہفتہ نہیں، میں نے کہا رات اور دن کا وقت انوار کے پردے ڈالنے اور اٹھانے سے پہچانا جائے گا، جیسا کہ بعض احادیث شریفہ میں آیا ہے تو اسی سے جمعہ اور عید کے دنوں کا پتہ چلے گا اور ان پر جو ملاقات، و دیدار اور امداد و تعاون کے تمام امور مرتب ہوتے ہیں جانے جائیں گے، جامع میں ہے کہ جنتی، جنت میں علماء کے محتاج ہوں گے، وہ اس لئے کہ ہر جمعہ اہل جنت کو اللہ تعالیٰ کا دیدار ہوگا، اللہ تعالیٰ ان سے فرمائے گا تم جو چاہو تمنا کرو! وہ سب علماء ربانیین کی طرف آئیں گے اور پوچھیں گے ہم کیا تمنا کریں؟ وہ کہیں گے ایسی ایسی تمنا کرو، پس وہ سب جنت میں علماء کے محتاج ہوں گے جیسا کہ دنیا میں احتیاج رکھتے ہیں (ابن عساکر عن جابر) روز جمعہ کا نام جنت میں یوم مزید رکھنا اس کا تمام ایام سے ممتاز ہونے پر دلالت کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ مقصود کو بہتر جاننے والا ہے۔(مرقات)۔ 1 قوله فيقولون وانتم والله لقد ازددتم بعدنا حسنا وجمالا یہ حالت یا تو اس ہوا کا ان کو پہنچنے سے ہے یا ان کا جمال منعکس ہونے کی وجہ سے یا ان کے حال کی تاثیر اور انجام کی ترقی کے سبب سے ہے۔(مرقات)۔ 2 قوله فى مقدار يوم الجمعة (روز جمعہ کی مقدار میں) حواشی میں ہے یعنی ایک ہفتہ کی مقدار، ظاہر تو یہ ہے کہ یوم جمعہ مراد ہے، کیونکہ فضائل جمعہ میں وارد ہوا ہے دنیا کی طرح جنت میں روز جمعہ ہوگا اور جنتی اپنے رب کے دربار میں حاضر ہوں گے، الی اخر معنی الحدیث۔(لمعات)۔ 3 قوله ويجلس ادناهم (اور ان میں کم درجہ والا بیٹھے گا) یعنی جنت میں درجہ اور مرتبہ کے اعتبار سے کم اسکے سوا دوسروں کی بہ نسبت، آپ کا فرمان ان میں کم درجہ شخص نہیں ادنیٰ یعنی معمولی، لفظ ادناہم سے بے وقاری کا مفہوم دفع کرنے کیلئے(یہ لایا گیا)۔(لمعات)۔ 1 قوله مالم تنظر العيون (جسکو آنکھیں نہ دیکھی ہوں) علامہ مظہر نے فرمایا موصولہ ہے، موصول، صلے سے مل کر مقدر ضمیر منصوب کا بدل ہو کر منصوب ہونے کا احتمال رکھتا ہے جو ضمیر لفظ ما اعددت کے ما کی طرف لوٹتی ہے، یا مبتدا ہے، محذوف کی خبر ہونے کی بنیاد پر حالت رفعی میں ہونے کا احتمال بھی رکھتا ہے، شارح نے کہا وہ مبتدا ہے اس کی خبر محذوف ہے یعنی فيها، میں نے کہا یہی بہتر اور زیادہ موافق ہے، علامہ طیبی رحمہ اللہ نے فرمایا: ایک توجیہ یہ ہے کہ ما لفظ سوق کا بدل موصوفہ ہے (مرقات)۔ 1 قوله ونحن الناعمات یعنی نعمتوں میں پرورش پانے والی ہیں لا نبأس یعنی ضرورت مند ومحتاج نہیں یا خوبصورت نرم ہیں سخت برے نہ ہوں گے، یا خوش ہیں رنجیدہ نہ ہوں گے، نعمت سے مراد مسرت ہے جیسا کہ قاموس میں ہے۔(لمعات)۔ 2 قوله في الجنة (جنت میں) لفظ جنت قرآن شریف میں بطور غلبہ اعلام سے ملحق ہونے والے ناموں کے نہج پر آیا جیسے نجم، ثریا، کتاب وغیرہ ⟦?⟧ اس طرح کہ جنت ہر اس باغ کو کہتے ہیں جس کے درختوں کی ٹہنیاں بہت زیادہ ہوں، پھر زیادہ استعمال دارالثواب کے لئے ہو گیا اور ہم نے ناموں سے ملحق ہونے والے کہا بات اس لئے کہا کہ وہ الف لام کے ساتھ لازم نہیں اور تحقیقی بات یہ ہے کہ وہ بہ منزل تغلیب منقول شرعی ہے اور اس کو اس وقت غلبہ حاصل ہو جاتا ہے جب وہی ذہن میں موجود اور معہود ہو، اسی طرح لفظ ”نار“ غلبہ کے طور پر دارالعقاب کے لئے نقل کر لیا گیا ہے اگرچہ اس میں سخت ٹھنڈک، تلچھٹ اور خاردار زہریلے درخت وغیرہ ہیں اور اگر ایسا نہ ہوتا تو ”جنت“ کی وجہ سے محلات اور حوروغلمان کی مانگ سے بے نیازی نہیں ہوگی اور نہ مطلق ”نار“ سے سخت ٹھنڈک، تلچھٹ، اور خاردار زہریلے درخت سے چھٹکارا طلب کرنے سے بے نیازی حاصل ہوگی۔ 3 قوله موضع سوط (کوڑے کی جگہ) اس سے جنت کی کچھ مقدار مراد ہے اور آپ کے فرمان ”بہتر ہے“ کا معنی یہ ہے کہ دنیا اور اس میں جو کچھ ہے اس کی کمیت وکیفیت سے بہتر ہے، کیونکہ جنت کی نعمتیں باقی ہیں دنیا اور اس میں جو ہے وہ فانی ہے۔(مرقات)۔ 4 قوله رواه البخاري صاحب جامع نے اسی طرح فرمایا۔۔۔ بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ۔۔۔ باقی حاشیہ۔۔۔ یعنی اس کو امام بخاری، امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت کیا اور امام ترمذی نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا، تو صاحب مشکوٰۃ کا متفق علیہ کہنا دو وجہ سے محل توقف میں ہے اور جامع میں ہے: بقیۃ: جنت میں تم میں سے کسی کے کوڑے کی مقدار اس سے بہتر ہے جو آسمان اور زمین کے درمیان ہے، امام احمد نے اس کو حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔(مرقات)۔ 1 قولہ غدوۃ (یعنی دن کے ابتدائی حصے میں ایک مرتبہ جانا) وقولہ روحۃ (دن کے آخری حصے میں یا رات کے ابتدائی حصے میں ایک مرتبہ جانا) اور لفظ ”او“ شک کے لئے نہیں تو نوعیت بتلانے کے لئے ہے، یعنی اس کی خوشنودی کی راہ میں دونوں میں سے ہر طرح کا جانا (دنیا و مافیھا سے بہتر ہے) جیسے جہاد، حج، ہجرت، طلب علم۔(مرقات)۔ 2 قولہ شجرۃ۔ شیخ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے کہا ابن جوزی نے کہا:۔۔۔ بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ۔۔باقی حاشیہ۔۔ اس درخت کو طوبی کہا جاتا ہے، میں کہتا ہوں اس کی شاہد دیلمی، امام احمد، امام طبرانی اور امام ابن حبان کے پاس ہے انتہی۔ اور آپ کا فرمان ”اس کے سایہ میں“ یعنی اس کے حصے میں ورنہ عرف میں ”ظل“ وہ ہے جو سورج کی گرمی سے بچائے اور جنت میں سورج نہیں ہے، بہر حال مقصود اس کے نیچے چلنے کا ذکر کرنا ہے جیسے عرش کا سایہ اور ممکن ہے کہ درخت کا اس کے نیچے والی چیزوں کے لئے واضح نور ہو جیسے چھپانے والا پردہ، وقوله لقاب قوس فائق میں ہے قاب مقدار کے معنی میں ہے اور زیادہ واضح معنی یہ ہے: یقیناً جنت میں تم میں سے کسی کے مکان کی جگہ مقدار و قوله او تغرب ”او“ واو کے معنی میں ہے کیونکہ اس سے مراد وہ ہے جو مشرق و مغرب کے درمیان ہے اور اس سے دنیا اور اس کی تمام چیزیں مراد لی گئی ہیں (مرقات، لمعات)۔ 1 قوله وساقها من ذهب اور اس کی ٹہنیاں تو الگ الگ ہیں کبھی سونے کی اور کبھی چاندی کی یا یاقوت یا زمرد موتی کی یا قسم قسم کے پھولوں اور مختلف انوار سے آراستہ، اور مزین کی ہوئی ہیں اور ان کے اوپر مختلف جنس کے پھل ہیں اور اس کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔ (مرقات)۔ 1 قوله يعطى المؤمن في الجنة قوة كذا وكذا من الجماع اور وہ عورتوں کی گنتی سے کنایہ ہے جیسے مثال کے طور پر دس اور آپ کا فرمان ”سو“ کی طاقت دی گئی یعنی سو آدمیوں کی، اسی طرح کہا گیا یا سو مرتبہ جماع کرنے کی اور معنیٰ اس طرح ہے: جب بات ایسی ہے تو وہ اس کی طاقت رکھے گا۔(مرقات)۔ 2 قوله في كل زاوية منها یعنی اس خیمہ کے، اہل یعنی مومن کی بیوی وغیرہ، ”وہ نہیں دیکھیں گے“ یعنی وہ اہل نہیں دیکھیں، اس کے معنی کے اعتبار سے جمع کا صیغہ لایا گیا، دوسروں کو یعنی دوسرے گوشہ میں رہنے والے اہل کو ان کے پاس آنے کا یعنی مومن اہل کے پاس آئے گا، اور یہاں طواف، ہم بستری سے کنایہ ہے، اور آپ کا فرمان جنتان مبتدا ہے جس کی خبر محذوف ہے یعنی اور مومن کے لئے دو باغ ہوں گے اور جو کچھ اس میں ہے یعنی محلات ساز و سامان تخت، درخت کی ٹہنیاں اور اس جیسی چیزیں۔ اور آپ کا فرمان ”اور دو باغ ہوں گے جن کے برتن اور اس میں جو کچھ ہے سونے کے ہوں گے“ پھر اس کا ظاہر یہ ہے کہ دو باغ چاندی کے ہیں کسی اور چیز کے نہیں اور اس کے برعکس بھی تو اس فرمان کے درمیان اور جنت کی تعمیر کی صفت والی حدیث شریف کے درمیان جس میں ایک اینٹ سونے کی اور ایک اینٹ چاندی کی ہونے کا ذکر ہے، تطبیق اس طرح ہے کہ پہلی حدیث میں جو برتن وغیرہ ہیں اس کا بیان ہے اور دوسری حدیث میں دیواروں کی صفت کا بیان ہے۔ اور لوگوں کے درمیان یعنی اہل جنت کے درمیان اور ان کے رب کے دیدار کے درمیان کوئی رکاوٹ اور مانع نہیں ہے سوائے کبریائی کی چادر کے یعنی عظمت کی صفت کے، شیخ تورپشتی رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: یعنی جسمانی کدورت کے حجابات دور ہونے اور حسی رکاوٹوں کے ختم ہونے کے۔۔۔ بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ۔۔۔ باقی حاشیہ۔۔۔ ساتھ جب مؤمن بندہ جنت میں اپنا ٹھکانہ بنالے تو اس کے درمیان اور اس کے رب کے دیدار کے درمیان صرف جلال کی ہیبت اور جمال کے انوار ہیں جو اس سے روکتے ہیں اور وہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے اپنے بندوں پر فضل و مہربانی کے طور پر شفقت و رحمت کی وجہ سے ہی ان سے اٹھتے ہیں۔ (ماخوذ از مرقات)۔ 1 قوله قال من الماء عقلاء نے اس بارے میں اختلاف کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اجسام میں سب سے پہلے کس کو پیدا کیا؟ تو اکثر اس بات کے قائل ہیں کہ وہ پانی ہے، کیونکہ وہ تمام صورتوں کی قابلیت رکھتا ہے، پھر وہ بخار اور جامد بنا کہ اس سے زمین بنائی گئی اور لطیف بنا کر آگ اور ہوا بنائی گئی کیونکہ پانی جب لطیف ہوتا ہے تو ہوا میں تبدیل ہوجاتا ہے اور خالص پانی سے آگ بنی اور آگ کے دھوئیں سے آسمان بنا اور یہ حدیث شریف اس کی دلیل ہوسکتی ہے، اب رہا جو حواشی میں ذکر کیا گیا کہ پانی سے مراد نطفہ ہے تو یہ توجیہ اس قید کا تقاضہ کرتی ہے کہ مخلوق سے ہر زندہ چیز مراد لی جائے جیسا اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ”وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيٍّ“ (21-الانبیاء، آیت: 30) اور ہم نے ہر زندہ چیز کو پانی سے پیدا کیا، اور اللہ تعالیٰ بہتر جاننے والا ہے۔ (لمعات)۔ 2 قوله ولا يبأس باء کے جزم کے ساتھ پھر زبر والا ہمزہ بمعنی ۔۔۔ بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ۔۔۔ باقی حاشیہ ۔۔۔ وہ محتاج مفلس نہیں ہوگا اور نہ فکر مند و غمگین ہوگا، علامہ طیبی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: یہ آپ کے فرمان ”خوشحال رہے گا“ کی تاکید ہے اور قاعدہ یہ ہے کہ ”واؤ“ نہ لایا جائے لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ذریعہ عکس کو ثابت کرنے کا ارادہ فرمایا جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ”لَا يَعْصُونَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ“ (66۔التحریم، آیت:6) وہ اللہ تعالیٰ کے اوامر میں اس کی نافرمانی نہیں کرتے اور وہی کرتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا جاتا ہے، میں کہتا ہوں جامع کی روایت لا یبأس عطف کے بغیر مروی ہے۔(مرقات)۔ 1 قولہ ينادي مناد یعنی جنت میں اور کہا گیا منادی اس وقت ندا دے گا جب وہ جنت کو دور سے دیکھیں گے۔(مرقات)۔ 1 قوله اول زمرة یعنی پہلی جماعت اور وہ انبیاء واولیاء ہیں ایک شارح نے اسی طرح فرمایا: اور ظاہر ہے کہ اس سے مراد بطور خاص انبیاء کرام ہیں وقوله يدخلون الجنة على صورة القمر شاید سورج کی صورت پر جنت میں داخل ہونا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خاص ہے۔ وقوله ثم الذين يلونهم یعنی رتبہ کے قریب ہونے میں وہ اس گروہ اولیاء علماء شہداء اور صالحین کے قریب ہوں گے۔ وقوله على قلب رجل واحد یعنی اتحاد اور محبت میں۔ (ماخوذ از مرقات) 2 قوله زوجتان من الحور العين۔ حور، حوراء کی جمع ہے اور وہ ایسی عورت کو کہتے ہیں جس کی آنکھ کی سفیدی نہایت سفید اور سیاہی نہایت سیاہ ہو اور عین عیناء کی جمع ہے اور وہ کشادہ چشم عورت کو کہتے ہیں اور مطلب یہ ہے کہ ہر شخص کی اس صفت والی دو بیویاں ہوں گی اور یہ اس بات کے خلاف نہیں ہے کہ اس کی دوسری بیویاں بھی ہوں گی۔ علامہ طیبی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ظاہر ہے کہ تثنیہ تکرار کے لیے ہے حد بتلانے کے لیے نہیں، جیسا اللہ تعالیٰ کا فرمان فَارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ (تو تم دو مرتبہ نظر لوٹاؤ) کیونکہ یہ بھی وارد ہے کہ ایک جنتی شخص کے لیے بہت ساری حوریں ہوں گی۔ (ماخوذ از لمعات و مرقات)۔ 1 قوله بكرة و عشيا یعنی ہمیشہ، اس طور پر کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دن رات مراد لی جو کہا گیا اور مجازی طور پر کل کا ارادہ کیا گیا، علامہ طیبی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: ان دونوں سے ہمیشگی مراد ہے۔ وقوله انيتهم الذهب والفضة بقصد زینت ان پر سونے اور چاندی کا پانی چڑھایا گیا ہوگا، یا برتن ہی اس طرح ہوں گے کہ ان میں بعض سونے کے اور کچھ چاندی کے ہوں گے تو واو ”او“ کے معنی میں قسم بتلانے کے لیے ہوگا۔ وقوله وقود مجامرهم الالوة وقود جس کے ذریعہ ان کی انگیٹھیاں جلائی جاتی ہیں، امام نووی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں الوۃ ایک ہندوستانی لکڑی ہے، نہایہ میں ہے مجمر زبر کے ساتھ (انگیٹھی) وہ جس میں بخور کے لیے آگ جلائی جاتی ہے اور بعض علماء نے کہا: اس پر اعتراض وارد ہوتا ہے کہ جنت میں تو آگ نہیں ہے، اس کا جواب دیا گیا کہ وہ بغیر آگ کے مہکے گا۔ میں کہتا ہوں مہکنا کبھی نور سے بھی ہوتا ہے اور یہ نہایت واضح بات ہے۔ ایندھن کی اضافت جنتیوں کی طرف کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ لوبان ہی خود ایندھن ہوگا دنیا کے عرف کے برعکس کیونکہ لوگوں کا ایندھن لوبان نہیں لکڑیوں کے ٹکڑے ہوتے ہیں اور یہ سب مسلسل لذتوں اور اعلیٰ خواہشوں سے ہے ورنہ ان کے بالوں کا نہ چمٹنا ہوگا اور نہ اُن جسموں اور کپڑوں کے لیے میل و بدبو ہوگی بلکہ اُن کی بو مشک سے زیادہ خوشبودار ہوگی تو ان کے لیے کنگھی کرنا خوشبو استعمال کرنا محض زیب و زینت میں اضافہ کے لیے اور عیش کی سی نعمتوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہوگا۔ (ماخوذ از مرقات)۔ 2 قوله ”على خلق رجل واحد“، خلق پہلے حرف کے زبر کے ساتھ اور معنی یہ ہے کہ وہ، ہم عمر ہوں گے اور عمر جیسا کہ دوسری حدیث شریف میں وارد ہے تیس یا تینتیس سال ہوگی اور یہی ”ان کے والد آدم علیہ السلام کی صورت پر پیدا کئے گئے“ کے مناسب و سزاوار ہے۔ (مرقات) 1 قوله ”فما بال الطعام“ یعنی اس کے فضلہ کا معاملہ کیا ہوگا قولہ قال جشاء ورشح یعنی کھانے کا فضلہ ڈکار ہوگا یعنی ڈکار کی مانند ہوگا ورنہ جنت کا ڈکار ناپسندیدہ نہیں ہوتا دنیا کے ڈکار کے برخلاف اور خوشبو ہوگی، ظاہر ہے کہ کھانا ڈکار بنے گا اور پانی خوشبو اور مزہ کے معنی کے پیش نظر لفظ طعام اُن دونوں پر بولا جاتا ہے۔ وقوله يلهمون التسبيح یعنی وہ تسبیح اور تہلیل سے نہ تھکیں گے جیسا تم سانس لینے نہیں تھکتے اور فرشتوں کی طرح کوئی چیز انہیں اس سے نہیں روکے گی جیسا کہ سانس لینے سے نہیں روکتی یا مراد یہ ہے کہ تسبیح تہلیل لازمی صفت ہوجائے گی اُن سے علیحدہ نہیں ہوگی جیسے سانس جاندار کے لئے ضروری ہوتی ہے، حاصل یہ ہے کہ اُن سے کوئی سانس نہیں نکلے گی مگر اللہ سبحانہ کے ذکر اور اس کے شکر سے مل کر۔ (ماخوذ از مرقات)۔ 2 قوله زوجتان اس کے درمیان اور حدیث شریف ”جنتیوں میں کم ترین درجہ والا آدمی وہ ہوگا جس کی بہتر بیویاں اور اسی ہزار خادم ہوں گے“ کے درمیان تطبیق اس طرح ہے کہ کہا جائے ان میں ہر شخص کے لئے دو بیویاں اس صفت والی ہوں گی کہ ان کے پیچھے سے اُس کی پنڈلی کا گودا نظر آئے گا اور یہ اس کے خلاف نہیں ہے کہ اُن میں سے ہر ایک کے لئے بہت سی حوریں ہوں گی جو اس درجہ تک پہنچی ہوئی نہیں ہوں گی اسی طرح کہا گیا ہے اور ظاہر یہ ہے کہ ہر ایک کے لئے دنیا کی عورتوں میں سے دو بیویاں ہوں گی اور اہل جنت میں کم ترین درجہ والا شخص ہوگا جس کی کل بہتر بیویاں ہوں گی یعنی دنیا کی عورتوں میں سے دو اور حوروں میں سے ستر اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ بہتر جاننے والا ہے۔ (مرقات)۔ 1 قولہ مسندا یہ سبعین کی تمیز ہے جو نزع خافض کی وجہ سے منصوب ہے۔ ستر مسندوں پر یا ایک مسند کے بعد دوسری پر، ہر مسند علیحدہ رنگ والی اور زینت کے اقسام میں ایک قسم والی ہوگی۔ وقولہ قبل ان يتحول یعنی ایک پہلو دوسرے پہلو کی طرف پلٹنے سے پہلے، یہ یَتَّکِیٔ کی ظرف ہے جیسا کہ ظاہر ہے۔ وقولہ فتضب على منكبه یعنی ناز و نخرہ کے طور پر مارے گی، اس میں خوبصورتی دیکھنے کے لئے آگاہ کرنا ہے۔ (ماخوذ از مرقات)۔ 2 قوله انا من المزيد اس سے مراد وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کے اس فرمان میں مذکور ہے: لَهُمْ مَا يَشَاؤُنَ فِيهَا وَلَدَيْنَا مَزِيدٌ ” (ق،35) ترجمہ: اُن کے لیے وہ ہے جو وہ چاہتے ہیں اور ہمارے پاس اضافہ ہے۔ ان مزید نعمتوں میں افضل نعمت وہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَىٰ وَزِيَادَةٌ ”۔ ترجمہ: اچھے عمل کرنے والوں کے لیے حُسنیٰ ہے اور اضافہ ہے یعنی جنت ہے اور اللہ تعالیٰ کا دیدار ہے اور اُسے اضافہ اس لیے کہا گیا کہ حُسنیٰ جنت ہے اور وہ ایسی نعمت ہے جس کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مکلّف بندوں کے اعمال کے بدلے کے طور پر کیا ہے اور نعمت میں اضافہ فضل بالا ئے فضل ہے۔ (مرقات) 1 قوله يردون بني ثلاثين.... علامہ طیبی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: اگر تم کہتے ہو اس حدیث شریف کے درمیان اور اس روایت کے درمیان کیا تطبیق ہے جس کو امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے باب ابکاء (رونے کے بیان) میں روایت کیا ہے اہل جنت کے چھوٹے بچے جنت میں ان کے منازل میں جاتے آتے رہیں گے انہیں کسی بھی مقام سے کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی جیسے کہ دنیا میں تھی، تو میں کہتا ہوں فی الجنة (جنت میں) يردون (تیس سال کے بنا دیئے جائیں گے) کا ظرف ہے اور اس یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ تیس سالہ بنا دیئے جانے سے پہلے ہر جگہ جا آ سکتے نہ ہوں۔ (مرقات)۔ 2 قوله لتفاضل ما بينهم یہ دیکھنے کی وجہ ہے یعنی ایک دوسرے کو دیکھنا بالا خانوں میں رہنے والوں اور باقی اہل جنت کے اعلیٰ درجات کے درمیان تفاوت کی وجہ سے ہے۔ (مرقات)۔ 3 قوله الكوكب الدرى الغابر فى الافق الخ علامہ طیبی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: اگر تم کہتے ہو تارے کی صفت ”روشن“ ذکر کرنے کے بعد ”افق میں ٹھہرا ہوا“ فرمانے کا۔۔۔ بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ---باقی حاشیہ----کیا فائدہ ہے؟ تو میں کہتا ہوں: اس بات کو بتانے کے لیے کہ یہ ایسی تشبیہ ہے جس کی وجہ شبہ مشبہ میں موجود کئی چیزوں کا مجموعہ ہے۔ جنت کے بالا خانہ میں موجود شخص کو دیکھنے والے کے دیکھنے کو دوری کے باوجود مشرق اور مغرب میں روشن و تابناک تارے کو دیکھنے والے کے دیدار سے تشبیہ دی گئی۔ 1 قوله وفرش مرفوعة (اور وہ اونچے فرشوں پر ہوں گے) ایک دوسرے پر رکھے ہوئے یا تختوں پر بچھے ہوئے اور اس سے مراد قیمت اور عمدگی میں بلند اور کہا گیا بستر سے مراد جنتیوں کی عورتیں ہیں جو حسن و جمال میں دنیا والوں کی عورتوں سے بلند ہیں اور ہر فضیلت والا بلند ہوتا ہے اور حدیث شریف کے سیاق کا ظاہر پہلی توجیہ میں ہے۔ (لمعات)۔ صاحب مرقات نے کہا: علامہ تورپشتی رحمہ اللہ علیہ نے فرمایا: جنہوں نے یہ کہا کہ اس سے مراد درجات میں بلند بستروں کی بلندی ہے اور ان درجات میں ہر درجہ کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان، یہ قول لائق اعتناء اور مذکورہ توجیہات میں معروف ہے اور یہ اس لیے کہ حدیث شریف میں وارد ہے کہ جنت میں سو درجے ہیں اور ہر دو درجوں کے درمیان اتنی مسافت ہے جتنی آسمان اور زمین کے درمیان ہے۔ 1 قوله في الجنة مائة درجة ممکن ہے کہ اس سے کثرت مراد ہو کیونکہ ام المؤمنین سیدتنا عائشہ رضی اللہ عنہا سے امام بیہقی کی مرفوع روایت میں یہ وارد ہے، جنت کے درجات کی تعداد قرآن کریم کی آیتوں کی تعداد ہے تو قرآن کریم پر مکمل عمل پیرا رہنے والوں میں سے کوئی شخص جنت میں داخل ہو جائے تو اس کے اوپر کوئی درجہ نہیں ہوگا، اور یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ جنت میں اہل جنت میں سے ہر ایک کے لیے سو درجے ہیں تو یہ جنت میں فراخی کی نوعیتوں اور نعمت کی قسموں میں سے سب سے کم درجہ والی نعمت ہے۔ (مرقات)۔ 2 قوله ذاك نهر یعنی پانی کی نہر اور اس کے دونوں کناروں پر دو حوض ہیں ان میں سے ایک جنت میں ہے اور دوسرا محشر میں۔ (مرقات)۔ 1 قوله ان فى الجنة بحر الماء الخ علامہ طیبی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: سمندر سے مراد دریائے دجلہ اور فرات اور اس جیسی دریائیں ہیں اور نہر سے مراد ”معقل“ جیسی نہریں ہیں، اس طرح کہ ان دونوں میں ایک سے نہریں نکلتی ہیں اور اس نہر سے چھوٹی نہریں جاری ہوتی ہیں۔ ظاہر ہے کہ مذکورہ سمندروں سے مراد ان نہروں کی اصل دریائیں ہیں جن کو قرآن کریم میں ذکر کیا گیا، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا اس میں ایسے پانی کی نہریں ہیں جن کا مزہ نہیں بدلے گا اور دودھ کی ایسی نہریں ہیں جن کا ذائقہ نہیں بدلے گا اور شراب کی ایسی نہریں ہیں جو پینے والوں کے لئے لذت ہے اور صاف وشفاف کئے ہوئے شہد کی نہریں ہیں۔ وقوله ثم تشقق دو تاء میں سے ایک کے حذف کے ساتھ یعنی نہریں خشکی کے باغوں تک اور نیکوکاروں کے محلوں کے نیچے پہنچنے کے بعد چھوٹی نہروں میں بٹتی ہیں لیکن یہ کہا جائے کہ سمندروں سے مراد نہریں ہی ہیں اور ان کے بہنے کی وجہ سے انہیں نہروں سے موسوم کیا گیا، دنیا کے سمندروں کے برخلاف کیونکہ سمندر اکثر ٹھہرے ہی رہتے ہیں۔ (مرقات)۔ 2 قوله كل من انهار الجنة بلا شبہ یہ چار نہریں جنت کی نہروں سے بنائی گئیں اور یہ ان میں شیرینی اور ہضم کرنے کی صلاحیت کی بناء، و نیز الٰہی برکت شامل ہونے کی وجہ سے اور انبیاء کرام کے اس پر آنے اور اس سے نوش فرمانے کے سبب سے ہے اور اسی طرح یہ حضور پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے عجوہ کھجور کے بارے میں ارشاد کے مانند ہے کہ وہ جنت کے پھلوں سے ہے۔۔۔بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ۔۔۔باقی حاشیہ۔۔۔ اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی نہروں کی اصل نہروں کو ان ناموں سے اس لئے موسوم فرمایا تاکہ معلوم ہوجائے کہ وہ جنت میں دنیا کی چار نہروں کے درجہ میں ہے یا اس لئے کہ وہ ان ناموں سے موسوم ہے تو ان میں اشتراک پایا گیا، ہمارے علماء میں سے ایک شارح نے اسی طرح فرمایا اور علامہ قاضی رحمة اللہ علیہ نے کہا: چار نہریں رکھی گئیں ان کے پانی کی شیرینی اور فوائد کی کثرت کی وجہ سے گویا وہ جنت کی نہریں ہیں اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس سے مراد وہ چار نہریں ہیں جو جنت کی نہروں کی اصل ہوں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں عرب کے طریقے کے مطابق برسبیل تشبیہ و تمثیل ان چار نہروں کے ناموں سے موسوم فرمایا جو دنیا کی نہروں میں سب سے بڑی، سب سے مشہور، سب سے زیادہ شیریں اور سب سے زیادہ فائدہ مند ہیں تاکہ معلوم ہوکہ وہ جنت میں ان نہروں کے درجہ میں ہیں اور دنیا میں فوائد اور نعمتوں کی جو اقسام ہیں وہ آخرت کی نعمتوں کے ادنیٰ نمونے ہیں اور اسی طرح دنیا کی ہلاکت خیز مضرتوں اور ایذا رسان، کراہیت آمیز چیزوں کا حال ہے اور امام نووی کی شرح مسلم میں ہے علامہ قاضی رحمة اللہ علیہ نے فرمایا: ان نہروں کا جنت سے ہونا اس طرح ہے کہ لوگوں کے لئے برکتیں ان نہروں کے ملکوں میں ہیں اور اس کے پانی سے پیدا ہونے والی غذائیں جنت کی طرف جانے والی ہیں اور درست ترین بات یہ ہے کہ وہ اپنے ظاہر کے مطابق ہی ہیں اور ان کا مادہ جنت کا بنایا ہوا ہے، کیونکہ جنت اہل سنت کے مذہب کے مطابق اب موجود ہے اور امام مسلم نے کتاب الایمان کے تحت حدیث اسراء میں روایت کیا ہے کہ فرات اور نیل جنت سے بہتی ہیں اور بخاری شریف میں ہے کہ یہ سدرۃ المنتہیٰ کی اصل سے بہتی ہیں اور معالم التنزیل میں ہے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے روایت کی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جنت کے درجات میں سے سب سے کم درجہ کے ایک چشمہ سے ان نہروں کو جبریل علیہ السلام کے دو پروں پر اُتارا، پہاڑوں کو بطور امانت دیا، انہیں زمین میں جاری کردیا اور اس میں لوگوں کے لئے کئی فائدے رکھا، اس سے متعلق اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: وَأَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً بِقَدَرٍ ۔ (اور ہم نے آسمان سے پانی ایک مقدار کے ساتھ اتارا) تو جب یاجوج اور ماجوج کے نکلنے کا وقت ہوگا تو اللہ تعالیٰ جبریل علیہ السلام کو بھیجے گا وہ زمین سے قرآن، علم، حجر اسود، مقام ابراہیم، موسیٰ علیہ السلام کا تابوت اور ان نہروں کو اٹھالیں گے اور اسی معنی میں اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان: ”وَإِنَّا عَلَىٰ ذَهَابٍ بِهِ لَقَادِرُونَ“ (اور بیشک ہم اس کو لے جانے پر قادر ہیں)۔ (مرقات)۔ 1 قوله ذکر لنا یہ مرفوع کے حکم میں ہے کیونکہ بڑی عمر والے صحابی کے بارے میں ظن غالب یہی ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی سے روایت نہیں لیں گے یا صحابہ کرام سے لیں گے اور صحابی کے مراسیل بالاتفاق حجت ہیں کہ معنی ہمیں پہنچ چکے ہیں۔ (مرقات)۔ 2 قوله ولياتين عليها يوم وهو شديد عليها اور یہ دونوں ضمیریں ”ما“ کی طرف لوٹ رہی ہوں تو پہلی ضمیر معنی کے اعتبار سے ہے کیونکہ ”ما“ سے مراد مقامات ہیں اور دوسری ضمیر اس کے لفظ کے اعتبار سے ہے تو مطلب یہ ہے: حالت یہ ہوگی کہ جو دو پٹوں کے درمیان ہوگا بھرا ہوا یعنی پُر ہوگا۔ (مرقات)۔ 3 قوله ثلاثا مسيرة کا ظرف ہے اور معنی تین رات یا تین سال اور یہی زیادہ ظاہر ہے، کیونکہ یہ زیادہ مبالغہ کا فائدہ دیتا ہے، پھر اس سے مراد کثرت ہے تاکہ گزری ہوئی حدیث شریف کے خلاف نہ ہو جائے کہ جنت کے دروازوں کے پٹوں میں سے دو پٹوں کے درمیان کا فاصلہ چالیس سال کی مسافت ہے لیکن ممکن ہے کہ پہلے آپ کو کم مسافت سے متعلق وحی کی گئی ہو، پھر زیادہ سے متعلق وحی آئی ہو یا دروازوں میں داخل ہونے والوں کے مختلف ہونے کی وجہ سے دروازوں کے الگ الگ ہونے پر محمول کیا جائے اور اللہ تعالیٰ بہتر جاننے والا ہے۔ (مرقات)۔ 1 قوله مثل افئدة الطير یعنی باریکی، نرمی، مہربانی، صفائی اور حسد، کینہ کپٹ، بغض اور دشمنی سے خالی رہنے میں اس کا خلاصہ یہ ہے؛ کیونکہ وہ ہر گناہ سے خالی اور ہر عیب سے پاک ہوتے ہیں، امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: کہا گیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ان کی رقت و باریکی میں تشبیہ دی جیسا کہ وارد ہے یمن والے دلوں کے اعتبار سے زیادہ باریک اور قلوب کے اعتبار سے زیادہ نرم ہیں، اور کہا گیا خوف اور ہیبت میں تشبیہ بیان فرمائی، پرندے سب سے زیادہ ڈرنے اور گھبرانے والے جاندار ہیں، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا : یقیناً اللہ تعالیٰ سے اس کے بندوں میں جاننے والے ہی خوف کرتے ہیں اور کہا گیا توکل اور بھروسہ میں تشبیہ بیان فرمائی جیسا کہ وارد ہے اگر تم اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرتے ہو جس طرح توکل کا حق ہے تو وہ ضرور تمہیں رزق دے گا جیسا وہ پرندوں کو رزق دیتا ہے وہ صبح بھوکے نکلتے ہیں اور شام شکم سیر لوٹتے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ”وَكَأَيِّنْ مِنْ دَابَّةٍ لَّا تَحْمِلُ رِزْقَهَا، اللَّهُ يَرْزُقُهَا وَإِيَّاكُمْ، وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ“۔ (29۔ العنکبوت، آیت:60) (اور کوئی جاندار اپنا رزق اٹھائے نہیں رہتا، اللہ تعالیٰ اسے اور تمہیں رزق دیتا ہے اور وہی سننے اور جاننے والا ہے)۔ (مرقات)۔ 2 قوله احل عليكم رضوانى الخ پھر لقاءِ رب اس کی ۔۔۔ بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ۔۔۔باقی حاشیہ۔۔۔خوشنودی پر موقوف ہے اور رب کی خوشنودی بندہ کو اس کی قضاء پر راضی رہنے سے حاصل ہوتی ہے اسی ترتیب سے فناء حاصل ہونے کے بعد بقاء کی نعمت سے سرفرازی ہوتی ہے۔ علامہ ابن الملک رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: حدیث شریف میں اس بات پر دلالت ہے کہ بندہ سے متعلق اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی اس کو جنت میں داخل کرنے سے پہلے ہے اور علامہ طیبی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: اس لیے کہ جب بندہ یہ جانتا ہو کہ اس کا مولیٰ اس سے راضی ہے تو یہ خود اس کے بعد والی نعمتوں سے زیادہ بڑی ہے اور یقیناً وہ اس کی خوشنودی سے بہرہ اندوز ہوتا ہے جیسا کہ اس کی ناراضگی سے کمی محسوس کرتا ہے اور اس کا کچھ مزہ نہیں پاتا اگرچہ وہ لذت بڑی ہو اور علامہ طیبی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا اور بزرگی کی قسموں میں سب سے بڑی قسم اللہ تعالیٰ کا دیدار ہے، میں کہتا ہوں شاید خوشنودی لقاء اور دیگر تمام اقسام کی نعمتوں کے حاصل کرنے پر مشتمل ہونے کی وجہ سے بڑی ہے۔ (مرقات)۔ 1 قولہ فيتمنى ويتمنى ظاہر ہے کہ تکرار سے مراد کثرت تمنائی ہے۔ علامہ طیبی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ”ان يقول“ ”اَنَّ“ کی خبر ہے مطلب یہ ہے کہ جنت میں تم میں سے کسی شخص کا سب سے کم درجہ یہ ہوگا کہ وہ اپنی تمام آرزوؤں کو اس طرح پالے گا کہ اس کی کوئی آرزو باقی نہیں رہے گی۔ (مرقات) 1 قوله ثمانون منها ومن هذه الامة یہ حدیث شریف اس فرمان کے خلاف نہیں، میں امید کرتا ہوں کہ تم لوگ جنتیوں کے آدھے ہوں گے کیونکہ اس بات کا احتمال ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اس کی امید کرنا پہلے کی بات ہے، پھر اضافہ کیا گیا اور اللہ تعالیٰ کی جانب سے اس کے بعد اضافہ کی خوشخبری دی گئی، اور علامہ طیبی رحمۃ اللہ علیہ کا یہ کہنا کہ اسّی، عدد میں چالیس کے برابر ہے تو یہ ایک محال بات ہے۔(لمعات)۔ 1 قوله سترون ربكم عيانا (عنقریب تم لوگ اپنے پروردگار کا آنکھوں سے دیدار کرو گے) امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا: جان لو کہ اہل سنت وجماعت کا مذہب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا دیدار ممکن ہے، عقل کے اعتبار سے محال نہیں اور اہل سنت وجماعت نے کتاب وسنت کے اعتبار سے اس پر بھی اتفاق کیا کہ آخرت میں دیدار الٰہی ہوگا، ایمان والے اللہ تعالیٰ کا دیدار کریں گے کافر نہیں۔ اور بدعتیوں کی چند جماعتیں، معتزلہ، خوارج اور بعض مرجیہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو اس کی مخلوق میں سے کوئی نہیں دیکھے گا اور عقل کے اعتبار سے اس کا دیدار ناممکن ہے، ان جماعتوں نے جو کہا واضح غلطی اور معیوب جہالت ہے، آخرت میں ایمان والوں کے لئے اللہ تعالیٰ کا دیدار ثابت کرنے پر کتاب وسنت اور صحابہ وتابعین سلف امت کے اجماع کے دلائل واضح ہیں، تقریباً تیس صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اللہ تعالیٰ کے دیدار کو حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا اور اس سلسلہ میں قرآن کریم کی آیتیں مشہور ہیں، اس پر بدعتیوں کے جو اعتراضات ہیں اہل سنت وجماعت کے متکلمین کی کتابوں میں اس کے کئی جوابات لکھے ہوئے ہیں، اب رہا دنیا میں اللہ تعالیٰ کا دیدار تو یہ ممکن ہے لیکن سلف وخلف میں جمہور متکلمین اور دوسرے حضرات کا مذہب یہ ہے کہ دنیا میں اللہ تعالیٰ کا دیدار نہیں ہوتا، امام ابوالقاسم قشیری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے مشہور رسالہ میں امام ابوبکر بن فورک سے نقل کیا کہ انہوں نے اس سے متعلق امام ابوالحسن اشعری رحمۃ اللہ علیہ سے دو قول بیان کئے، ان میں ایک قول یہ ہے: اللہ تعالیٰ کا دیدار ہوتا ہے، اور دوسرا قول دیدار نہیں ہوتا، پھر اہل حق کا مذہب یہ کہ دیکھنا ایک قوت ہے جسکو اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق میں رکھا، اس کیلئے نہ شعاعیں ضروری ہیں، نہ دکھائی دینے والی چیز کا سامنے ہونا اور نہ کوئی دوسری چیز، لیکن ان چیزوں کے ذریعہ ایک دوسرے --- بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر --- ۔۔۔ باقی حاشیہ ۔۔۔ کو دیکھنے کی عادت اتفاقی طور پر جاری ہوچکی ہے لازمی طور پر نہیں، ہمارے ائمہ متکلمین نے اس کو واضح دلائل سے ثابت کیا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کے دیدار سے اس کے لئے جہت ثابت کرنا لازم نہیں آتا، اللہ تعالیٰ اس سے پاک، اور بلند ہے بلکہ ایمان والے اس کو جہت کے بغیر دیکھیں گے جیسا اس کو بلا جہت جانتے اور اعتقاد رکھتے ہیں، میں کہتا ہوں: ایمان والے اس کو ایسی ہی بلا جہت دیکھیں گے جیسے وہ ہمیں جہت کے بغیر، مقابلہ کے بغیر اور دوسری چیزوں کے بغیر دیکھتا ہے، حاصل یہ ہے کہ غائب کو موجود پر بالخصوص خالق کو مخلوق پر قیاس نہیں کیا جاتا اسی وجہ سے کہا گیا کہ بادشاہوں کو لوہار پر قیاس نہیں کیا جاتا۔ (مرقات) اور صاحب شرح عقائد نسفی نے اس کی صراحت کی اور مزید کہا: خواب میں دیدار تو بہت سارے سلف سے منقول ہے اور اس میں کوئی پوشیدگی نہیں کہ یہ ایک قسم کا مشاہدہ ہے جو آنکھ نہیں دل سے ہوتا ہے۔ انتہی امام سیوطی رحمہ اللہ علیہ کی خصائص صغریٰ میں ہے: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیتوں میں ہے کہ آپ کے لئے خواب میں اللہ تعالیٰ کا دیدار جائز ہے اور دو اقوال میں سے ایک قول کے مطابق یہ آپ کے علاوہ کسی کے لئے جائز نہیں، یہی امام ابو منصور ماتریدی رحمۃ اللہ علیہ کا مذہب ہے۔ (حلبی)۔ 1؎ قوله فان استطعتم الخ (اگر تم کر سکتے ہو) قاضی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا تو اگر تم کر سکتے ہو کا ارشاد ”ف“ کے ساتھ فرمان نبوی ”عنقریب تم دیکھو گے“ کے بعد ذکر کرنا دلالت کرتا ہے کہ نمازیں قائم کرنے کی پابندی اور حفاظت کرنے والے کے لائق ہے کہ وہ اپنے رب کا دیدار کرے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ”مغلوب نہ ہو جاؤ“ کے معنی ہے ”نماز فجر اور نماز عصر سے غفلت کر کے مغلوب مت ہو جاؤ“ اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ترغیب دینے کے لئے ان دو نمازوں کو خاص طور پر فرمایا: کیونکہ فجر میں نفس آرام اور نیند کی طرف مائل رہتا ہے اور عصر میں بازار گرم اور لوگ معاملات میں مصروف رہتے ہیں تو جس شخص کو ان دو نمازوں میں روکنے والی چیز قوت دار ہونے کے باوجود تساہل و کوتاہی لاحق نہ ہونا سبب ہے کہ ان کے علاوہ نمازوں میں بھی اس سے کاہلی نہ ہوگی اور اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔ 1 قوله مخليا به (اس کے ساتھ اپنے طور پر) دو طریقوں سے مروی ہے میم کے زبر، خاء کے سکون اور یاء کی تشدید کے ساتھ ”خلا يخلو“ (تنہائی میں ملنا) سے ہے اور میم کے پیش اور یاء کی تخفیف کے ساتھ ”اخلیت بہ“ سے ہے یعنی کسی کے ساتھ تنہائی میں ملنا ”اخلا“ لازم اور متعدی آیا ہے مطلب یہ ہے: ہر شخص اللہ تعالیٰ کو اپنے ساتھ اس طرح تنہا دیکھے گا کہ دیدار کرنے میں کوئی اس سے مزاحمت نہیں کرے گا۔ (لمعات)۔ 2 قوله ابا رزين اليس كل كم يرى القمر الخ (اے ابورزین کیا تم میں کا ہر شخص چاند کو نہیں دیکھتا) علامہ طیبی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا: تامل نے اللہ تعالیٰ کے دیدار کو مشہور طریقہ پر قیاس کیا کیونکہ جب بڑا ہجوم کسی چیز کو دیکھتا ہے تو لوگ دیکھنے میں مختلف ہوجاتے ہیں خاص طور پر جب ایسی چیز دیکھیں جس میں ایک طرح کی پوشیدگی ہو ازدحام کے سبب ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں، کوئی دیکھنے والا مکمل طور پر دیکھتا ہے اور کوئی اس سے کم تو ”مخلیا“ سے مراد دیدار کے کمال کو ثابت کرنا ہے اس لئے جواب چودھویں رات کے چاند سے تشبیہ کو شامل تھا، نہ کہ ہلال سے۔ (مرقات)۔ 1 ۞ قوله مسيرة الف سنة (ایک ہزار سال کی مسافت) یعنی اس کے باغات اور مذکورہ تمام چیزیں ایک سال کی مسافت پر رہنے کی حالت میں اس کے رہیں گے کہ ایک ہزار سال کی مسافت پر ہونے کے مطلب یہ ہے کہ اس کی ملکیت اس فاصلے کے بقدر ہوگی کہا گیا دیکھنے والے کی اس حالت سے کنایہ ہے جو جنت میں ایک ہزار سال کی مسافت والی مقدار پر ملکیت رکھتا ہے، کیونکہ جنت میں مالک ہونا دنیا میں مالک ہونے کے برخلاف ہے۔(مرقات)۔ 2 ۞ قوله غدوة وعشية (یعنی صبح اور شام) اسی لئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دن کے کناروں کی دو نمازوں کی پابندی کا حکم فرمایا ہے جیسا کہ مذکور ہے۔(مرقات)۔ 3 ۞ قوله الحسنى اچھا ثواب اور وہ جنت ہے اور ارشاد باری تعالیٰ ہے ”زيادة“ (اس سے زیادہ) یعنی اس کی ذات مقدسہ کا دیدار ہے۔ ”زیادہ“ کو تعظیم کے لئے نکرہ لایا گیا، یعنی ایسا عظیم زائد اجر ہے جس کی شان معلوم نہیں ہوسکتی اور اس کی حقیقت کا ادراک نہیں کیا جاسکتا۔(مرقات)۔ 1 قوله ويبقى نوره یعنی اس کے نور کا اثر اور اس کے ظہور کا فائدہ ان کے ظاہر و باطن پر باقی رہے گا جیسے اہل مشاہدہ فنا غیبت ہونے کے بعد بقاء کی حالت میں اس کا مشاہدہ کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ بہتر جاننے والا ہے۔(مرقات)۔ 2 قوله سئل مالك بن انس (مالک بن انس رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا گیا)وہ مذہب مالکی کے امام ہیں۔(مرقات)۔ 3 قوله فقيل قوم (کچھ لوگوں کے بارے میں کہا گیا)یعنی معتزلہ اور اس جیسی بدعتی جماعتیں۔(مرقات)۔ 1 قولہ یقولون (جو کہتے ہیں) یعنی آیت کریمہ کے معنی میں اور ”الی ثوابه“ یعنی ان کے رب کا ثواب دیکھیں گے جیسا کہ بعض لوگوں نے کہا کہ ”الی“ یہاں نعمت کے معنی میں ہے جو ”آلاء“ کا واحد ہے اور ”ناظرة“ کا مفعول مقدم ہے یعنی اپنے رب کی نعمت کے منتظر رہیں گے، اس کا جواب دیا گیا کہ انتظار ایک عذاب ہے اور جنت میں عذاب نہیں ہوگا تم غور کرو، اور اللہ تعالیٰ کا فرمان: لَمَحْجُوبُونَ (اُنہیں حجاب میں رکھا جائے گا) یعنی وہ اللہ سبحانہ کو نہیں دیکھیں گے اور حجاب سخت ترین عذاب ہے، جیسا کہ نعمت دیدار ہر ثواب پر اضافہ ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ”لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى وَزِيَادَةٌ“، (10-سورۃ یونس، آیت نمبر:26) نیک عمل کرنے والوں سے اچھا بدلہ ہے بلکہ اس سے زیادہ ہے ”مطلب یہ ہے کہ وہ لوگ کہاں ہیں جو اس فرمان کے مفہوم ”معنی“ سے دور غفلت میں پڑے ہیں کہ ایمان والوں کو دیدار سے نہیں روکا جائے گا، بلکہ وہ مقام دیدار میں مطلوب ہونگے اور اپنے کمال کی وجہ سے مرتبۂ محبت میں محبوب ہونگے۔ (ماخوذ از مرقات ولمعات)۔ 2 قولہ: مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ الخ (دل نے نہیں جھٹلایا) علامہ سید نے کہا: حضرت عائشہ اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے شب معراج میں اللہ تعالیٰ کا دیدار نہیں کیا اور دونوں آیتوں میں جسکو دیکھنے کا ذکر کیا گیا وہ جبرئیل علیہ السلام ہیں، ۔۔۔ بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ۔۔۔باقی حاشیہ۔۔۔ اور جمہور کا مذہب ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کا دیدار کیا تو کہا گیا اپنے دل سے دیدار کیا آنکھوں سے نہیں اور کہا گیا اپنی چشم انفس سے دیدار کیا، یہی صحیح ہے قوله قال عكرمة (حضرت عکرمہ نے کہا) حضرت عکرمہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے قول سے سمجھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چشم مبارک سے اللہ تعالیٰ کا دیدار کیا لیکن اپنے قلب کی مدد سے، اسی لئے آیت کریمہ سے استدلال کیا، اگر مراد یہ ہوتا کہ دل سے دیدار یعنی مشاہدہ کی طرح واضح تھا تو آیت کریمہ کے ذریعہ یہ سوال نہیں ہوسکتا سوائے اس صورت میں کہ آیت کریمہ کو اس معنی پر محمول کیا جائے کہ اس ادراک کی نفی مراد ہے جو واضح اور ظاہر ہونے میں آنکھ کے ادراک کی طرح ہے، آنکھ کا ذکر خاص طور پر اس لئے کیا گیا کہ وہ عادت کے مطابق واضح ادراک کا مقام ہے، اور ظاہر ہے کہ حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ کا سوال حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے قول ”حضرت سیدنا محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کا دیدار کیا“ پر تھا جو ترمذی شریف کی روایت ہے، ان کے قول ”حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قلب سے اللہ تعالیٰ کا دیدار کیا“ پر نہیں جیسا کہ مسلم شریف کی روایت ہے اور اس وقت آیت کریمہ سے استدلال میں کوئی اشکال نہیں رہتا، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے جواب کا معنی یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ اپنی حقیقت کے ساتھ اپنے نور سے تجلی فرمائے تو ادراک زوال پذیر ہوجاتا ہے، اور جب اللہ تعالیٰ اپنی اس تجلی کے ساتھ ظہور فرمائے جس کے ادراک سے انسانی طاقت باقی رہتی ہے تو اسی جہت سے اس کا دیدار ہوتا ہے۔ 1؎ قوله رأى محمد ربه (حضرت سیدنا محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کا دیدار فرمایا) علمائے متقدمین و متاخرین سے شب معراج میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اللہ تعالیٰ کا دیدار کرنے سے متعلق تین مختلف اقوال ہیں، تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے دیدار کو ثابت کیا، ایک جماعت نے توقف کیا اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ادراک کا انکار کیا جیسا صحیح مسلم شریف۔۔۔بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ --- باقی حاشیہ --- میں وارد ہے، اسی طرح حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور ایک جماعت سے روایت آئی ہے اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے یہی مشہور ہے، محدثین و متکلمین کی ایک جماعت اسی کی طرف گئی ہے، امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے دوسرے علماء کی اتباع کرتے ہوئے کہا: حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کسی مرفوع حدیث سے دیدار کے ثبوت کی نفی نہیں فرمائی، اگر اُن کے پاس کوئی مرفوع حدیث ہوتی تو ضرور ذکر فرماتیں، انہوں نے تو استنباط کیا جیسے آیت کریمہ کے ظاہری معنی ذکر فرمائیں اور دیگر صحابہ کرام نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے موافقت نہیں کی، جب صحابی کا قول دیگر صحابہ کرام کے موافق نہ ہو تو وہ قول بالاتفاق حجت نہیں ہوتا، اب رہا ارشاد الٰہی ”لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ“ (نگاہیں اس کا ادراک و احاطہ نہیں کر سکتیں) سے اُن کا استدلال کرنے تو اس کا جواب یہ ہے کہ ”ادراک“ احاطہ کو کہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا احاطہ نہیں کیا جا سکتا تو جب نص (آیت کریمہ) احاطہ کی نفی سے متعلق وارد ہو تو اس سے احاطہ کے بغیر دیدار کی نفی نہیں ہوتی جیسا کہ چاند کو دیکھنے والا شخص صرف چاند کو دیکھتا ہے لیکن اس کی حقیقت و ماہیت کا ادراک نہیں کرتا لہذا احاطہ نہ کرنے کی وجہ سے دیدار نہ کرنا لازم نہیں آتا اور صحیح حدیث شریف میں وارد ہے ”میں تیری حمد وثنا نہیں کر سکتا جیسا تو نے اپنی ذات کی حمد وثنا کی“ تو اس سے حمد وثنا نہ کرنا لازم نہیں آتا۔ امام قرطبی نے اس مسئلہ میں توقف کرنے کے قول کو ترجیح دی اس لئے کہ کوئی دلیل قطعی نہیں، دونوں جماعتوں کے دلائل الفاظ کے ظاہر پر (مبنی) باہم مخالف اور تاویل کے قابل ہیں اور یہ مسئلہ اعمال سے متعلق نہیں، عقائد سے متعلق ہے، اس لئے قطعی دلیل پر ہی اکتفاء کیا جا سکتا ہے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چشم مبارک سے اللہ تعالیٰ کا دیدار کیا، اسی طرح حضرت انس حضرت ابوذر، حضرت کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہم اور امام زہری حضرت معمر اور دوسرے حضرات سے مروی ہے، حضرت حسن اس کو قسم کے ساتھ ذکر فرماتے تھے، حضرت ابن مسعود، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہما اور امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ سے ایسی ہی روایت کی گئی ہے، اصحاب مقالات نے امام ابوالحسن اشعری اور آپ کے شاگردوں کی ایک جماعت سے یہی بیان کیا کہ حضور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کا دیدار کیا انتہی۔ میں کہتا ہوں کاش میں جانتا کہ امام ابومنصور ماتریدی رحمۃ اللہ علیہ نے کیا کہا، شاید اللہ تعالیٰ اس کے بعد علم عطا کیا ہو۔ امام نووی کی شرح مسلم میں ہے: حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے --- بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر --- ۔۔۔باقی حاشیہ۔۔۔ فرمایا، حضرت رسول اللہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرئیل علیہ السلام کو دیکھا، حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کے ارشاد ”مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَى“ ”وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَى“ (دل نے نہیں جھٹلایا جو آنکھ نے دیکھا، اور آپ نے اسے دوبارہ دیکھا۔ میں جو فرمایا اُن کا یہی مذہب ہے، جمہور مفسرین کا مذہب یہ ہے: حضور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ سبحانہ کا دیدار کیا، پھر مفسرین نے اختلاف کیا ایک جماعت اس طرف گئی یہ کہ حضور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دل سے رب تعالیٰ کا دیدار کیا، چشم مبارک سے نہیں، اور ایک جماعت اس طرف گئی ہے کہ حضور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر انور کی چشم مبارک سے اللہ تعالیٰ کا دیدار کیا، امام ابو الحسن واحدی کہتے ہیں: مفسرین رحمة اللہ علیہم نے کہا: اس (آیت کریمہ میں) شب معراج میں نبی اکرم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے رب کے دیدار کرنے کے بارے میں خبر دینا ہے، حضرت ابن عباس، حضرت ابوذر اور حضرت ابراہیم تمیمی رضی اللہ عنہم نے کہا: حضور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قلب مبارک سے اللہ تعالیٰ کا دیدار کیا، اس کے مطابق آپ نے اپنے قلب مبارک سے اپنے رب کا صحیح دیدار کیا، وہ اس طرح کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی نگاہ کو آپ کے قلب اطہر میں رکھ دیا یا آپ کے قلب اطہر کو ایک آنکھ عطا فرمائی یہاں تک کہ آپ نے اپنے رب کا اچھی طرح دیدار کیا جیسا کہ آپ چشم مبارک سے دیدار کرتے ہیں، ملا علی قاری رحمة اللہ علیہ نے کہا: یہ اچھا قول اور بہتر توجیہ ہے، جس سے مختلف اقوال کو تطبیق دینا ممکن ہے اور اللہ تعالیٰ حقیقت حال بہتر جانتا ہے، اسی لئے شرح عقائد نسفی میں ہے، پھر صحیح یہ ہے کہ حضور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کا قلب اطہر سے دیدار کیا چشم مبارک سے نہیں، حافظ ابن حجر رحمة اللہ علیہ نے کہا: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے اثبات اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے انکار کے درمیان تطبیق یہ ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے انکار کو آنکھ کے دیدار پر محمول کیا جائے اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے اثبات کو قلب کے دیدار پر محمول کیا جائے، محض علم پر محمول نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ حضور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمیشہ جانتے ہیں اور جو دیدار آپ کو حاصل ہوا آپ کے قلب اطہر میں پیدا کیا گیا جیسے دوسروں کے لئے آنکھ میں دیدار پیدا کیا جاتا ہے اور دیدار کے لئے باعتبار عقل کوئی خاص چیز شرط نہیں اگرچہ آنکھ میں دیدار پیدا کرنے کی عادت جاری ہوئی ہے اور روح البیان میں ہے حضرت کعب نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے دیدار اور کلام کو حضرت سیدنا محمد حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت موسیٰ علیہ الصلوة والسلام کے درمیان تقسیم فرمایا الخ، تو کلام کے مقابل دیدار کو ذکر کرنا آنکھ کے دیدار پر دلالت کر رہا ہے،۔۔۔بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ --- باقی حاشیہ --- اس لئے کہ حضرت موسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام نے آنکھ سے دیدار کی درخواست کی تھی اور آپ کو اس سے روک دیا گیا تھا، تو کلام کے مقابل دیدار کو ذکر کرنے کا تقاضا یہ ہے کہ حضرت نبی اکرم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اس چیز کے ذریعہ فضیلت دی جائے جس سے حضرت موسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کو منع کیا گیا اور وہ آنکھ کا دیدار ہی ہے، اور اس میں شک نہیں کہ تیز حواس سے حاصل ہونے والے قلبی دیدار میں تمام انبیاء یہاں تک کہ اولیاء شریک ہیں اور صحیح روایت ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنے دل سے اللہ تعالیٰ کا دیدار کیا جس وقت آپ کوہ طور پر بے ہوش ہو کر گرے اور دیدار کو مزید معرفت پر محمول کرنا فائدہ مند نہیں، کشف الاسرار میں ہے: بعض لوگوں نے کہا حضور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قلب مبارک سے اللہ تعالیٰ کا دیدار کیا چشم مبارک سے نہیں اور یہ حدیث شریف کے خلاف ہے، صحیح مذہب یہ ہے کہ حضور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر انور کی چشم مبارک سے اللہ تعالیٰ کا دیدار کیا۔ انتہی اور مدارج النبوۃ میں ہے: علماء کرام نے دنیا میں اللہ تعالیٰ کا دیدار ممکن ہونے پر اتفاق کیا ہے تو ممکن ہونے کے بعد معراج میں دیدار سے کوئی مانع نہیں لیکن مقام معراج و دار آخرت کی ایک حقیقت ہے تو دار آخرت میں جو دیدار ہوگا وہ دیدار نبی اکرم حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج میں کیا تا کہ عین الیقین کے بعد لوگوں کو اسلام کی طرف بلا سکیں اھ، اور مرقات میں ہے، بعض لوگوں نے گمان کیا کہ کچھ صوفیہ نے خود ان کے حق میں دیدار کا دعویٰ کیا اور مشائخ کرام نے ایسا دعویٰ کرنے والوں کو گمراہ قرار دینے پر اتفاق کیا اور اس مسئلہ میں کئی کتابیں تحریر کیں، اُن حضرات میں ابو سعید خراز رحمۃ اللہ علیہ ہیں، ان کے اس دعویٰ کے انکار میں ایک کتاب اور چند رسالے ہیں، اسی طرح جنید رحمۃ اللہ علیہ کے اس طرح دعویٰ کرنے والوں کی تکذیب میں چند رسائل اور تفصیلی بحث ہے، اور ان حضرات نے اس پر اتفاق کیا کہ جس شخص نے دیدار کا دعویٰ کیا وہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی معرفت حاصل نہیں کیا انتہی۔ یہ سب اس تفصیل کا حاصل ہے جو خازن، روح البیان، مدارج النبوۃ، مرقات اور مولانا محمد کرامت علی دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کی تصنیف سیرۃ محمدیہ میں ہے۔ 1 قوله قال عكرمة الخ (حضرت عکرمہ کہتے ہیں) ظاہر ہے کہ حضرت عکرمہ کا سوال حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے قول ”حضرت سیدنا محمد حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کا دیدار کیا“ پر تھا، جو ترمذی شریف کی روایت ہے، ان کے قول ”حضور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قلب مبارک سے اللہ تعالیٰ کا دیدار کیا“ پر نہیں جو مسلم شریف کی روایت ہے اور اس وقت آیت کریمہ سے استدلال میں کوئی اشکال نہیں رہتا، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے جواب کا معنی یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ اپنی حقیقت کے ساتھ اپنے نور کی تجلی فرمائے تو ادراک زوال پذیر ہوتا ہے اور جب اللہ تعالیٰ اپنی اس تجلی کے ساتھ جلوہ فرما ہو، جس کے ادراک سے انسانی طاقت باقی رہتی ہے تو اسی جہت سے اس کا ادراک ہوتا ہے۔ (مرقات)۔ 1 فكبر حتى جاوبته الجبال (اُنہوں نے اللہ اکبر کہا یہاں تک کہ پہاڑ گونج اُٹھے) توجیہ یہ ہے کہ تکبیر کو اس مقام کی تعظیم اور اس مقصد کا شوق ظاہر کرنے پر محمول کیا جائے لیکن حضرت کعب نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو گفتگو کا جواب نہیں دیا تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ہم بنو ہاشم ہیں یعنی ہماری تعظیم کرنا، ہم سے گفتگو کرنا اور ہمیں سمجھانا واجب ہے۔ (مرقات)۔ 2 قوله: ثُمَّ قَرَأْتُ: ”لَقَدْ رَأَى مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى” (پھر میں نے تلاوت کی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کی بڑی نشانیاں دیکھیں) پوشیدہ نہیں کہ یہ آیت کریمہ دیدار کو ثابت کرنے میں ان کے مقصود کے مناسب نہیں بلکہ مراد یہ ہے: میں نے وہ آیتیں تلاوت کیں جن میں آخری یہ آیت کریمہ ہے۔ 1 قولہ ذلک جبریل علیہ السلام (وہ تو جبرئیل علیہ السلام ہیں) یعنی اس مقام پر اللہ سبحانہ تعالیٰ مراد نہیں، پھر اس اعتراض کو دور کرنے کے لئے جملہ شروع کیا گیا جو کہا جا سکتا ہے کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام کو ہمیشہ دیکھتے تھے، پھر اس مقام پر اُنہیں دیکھنے کا خاص طور پر ذکر کرنے کی کیا وجہ ہے، تو حضرت عائشہ نے فرمایا: جبرئیل علیہ السلام حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آدمی کی صورت میں یعنی آدمی کی شکل اختیار کر کے حاضر ہوتے تھے اور اکثر حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کی صورت میں۔ (مرقات)۔ 1 قوله قال فيها كلها راى جبريل عليه السلام یعنی تمام ضمیریں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ان آیتوں سے سمجھیں جیسا کہ اس پر تنبیہ گزری، اور ہمارے بعض علماء نے کہا کہ حضرت عبداللہ بن مسعود چار خلفاء کے بعد صحابہ میں سب سے زیادہ علم والے ہیں۔ (مرقات) 1 قوله هل رأيت ربك یعنی شب معراج میں۔(مرقات)۔ 2 قوله نور انى اراه ابن الملک نے کہا: اس رات اللہ تعالیٰ کا دیدار کرنے میں اختلاف ہے اور اس حدیث شریف میں دو روایتوں کے اختلاف کے مطابق فریقین کے لیے دلیل ہے اس لئے کہ ہمزہ کے زبر و نون مفتوح کی تشدید کے ساتھ روایت ہے، تو یہ انکار کے طور پر سوال ہوگا اور نون کے زیر کے ساتھ روایت ہے تو یہ دیدار ثابت کرنے والوں کی دلیل ہے اور حال سے ماضی کی حکایت اور بیان ہے۔(مرقات)۔ 1؎ قولہ ان كانت لكافية (یہی آگ کافی تھی) ”ان“ مثقلہ سے مخففہ ہے اور ”لام“ مخففہ اور مثقلہ کے درمیان فرق کرنے والا ہے قولہ ”قال فضلت“ (زیادہ تیز رکھی گئی) حاصل جواب یہ ہے کہ یہ آگ کافی نہیں۔ یعنی اس سے زیادہ تیز ہونا ضروری ہے اس حکمت کے لئے کہ اللہ تعالیٰ کا عذاب لوگوں کے عذاب سے زیادہ سخت ہو، اسی وجہ سے قرآن و حدیث کے بہت سے مقامات پر آگ کے ذکر کو عذاب کی باقی قسموں پر ترجیح دی گئی، اور دار آخرت میں جو عذاب ہے اس کے نمونہ کے طور پر اللہ تعالیٰ نے دنیا میں آگ کے اس حصہ کو ظاہر فرمایا، امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے احیاء العلوم میں کہا: جان لو کہ تم نے قیاس میں غلطی کی کیونکہ دنیا کی آگ دوزخ کی آگ سے مناسبت نہیں رکھتی جب دنیا میں سخت ترین عذاب اس آگ کا عذاب ہے تو اس سے جہنم کے عذاب کا اندازہ ہو سکتا ہے اور دونوں میں کتنا بڑا فرق ہے۔ اگر دوزخی لوگ اس طرح کی آگ پا لیں تو جس عذاب میں وہ ہیں اُس سے بھاگتے ہوئے ضرور اس آگ میں اُتر جائیں گے۔(مرقات)۔ 1 قولہ اوقد على النار الخ (دوزخ کی آگ کو دہکایا گیا) یہ حدیث شریف اس بات کی دلیل ہے کہ دوزخ پیدا کی جاچکی ہے، جیسا کہ اہلسنت و جماعت کا مذہب ہے برخلاف معتزلہ اور بدعتیوں کی ایک جماعت کے، اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد ”أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ“ (وہ (دوزخ) کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے) ماضی کے صیغہ سے وارد ہے جو ہماری تائید کرتا ہے۔ (مرقات)۔ 2 قولہ او قعرها (یا اس کی تہہ تک) راوی کی جانب سے شک ہے اور اس کی تہہ سے مراد اس کی انتہاء ہے اور وہ حقیقت کے اعتبار سے یا مجاز کے اعتبار سے اصل کے معنی میں ہے۔ تو شک اور تردد سنائی دئے ہوئے لفظ میں ہے۔ (مرقات)۔ 1 قوله ابدا (ہمیشہ) یہ دونوں افعال کے لئے قید ہے یعنی وہ ہمیشہ چڑھنے اور گرنے میں رہے گا۔ 2 قوله كامثال البخت (اونٹ کی مانند) قاموس میں ہے ”بخت“، پیش کے ساتھ خراسان کے اونٹوں کو کہتے ہیں ”فيجد حموتها“ (تو وہ اس کی سختی کو پائے گا) حاء کے زبر اور میم کے سکون کے ساتھ یعنی اس کی تکلیف کی سختی کو پائے گا، اور ”صراح“ میں ہے ”الحموة“، سختی اور تکلیف کی شدت، ”البغال المؤكفة“ پالان والے خچر، پالان گدھے کے لئے ایسا ہی ہے جیسے زین گھوڑے کے لئے۔ (لمعات)۔ 3 قوله احدثك عن رسول الله صلى الله عليه وسلم --- بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر--- ---باقی حاشیہ---(میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث سنا رہا ہوں)۔ علامہ طیبی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا: یعنی تم واضح نص کا قیاس سے مقابلہ کر رہے ہو اور عمل کو دوزخ میں داخل ہونے کا سبب قرار دیتے ہو؟ اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے کرتا ہے، اور جو ارادہ کرتا ہے فیصلہ فرماتا ہے۔ میں کہتا ہوں: ان کے سوال سے ظاہر ہو رہا ہے کہ ملک جبار کی اطاعت و فرمانبرداری کرنے کے باوجود ان دونوں کو دوزخ میں داخل کرنے کی حکمت بیان کی جائے، جبکہ دوزخ تو کافروں اور گنہگاروں کے لئے ہلاکت کا ٹھکانہ ہے، تو حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے فرمانے کا مطلب یہ ہے کہ میں تمہیں حضرت رسول اللہ ﷺ سے حدیث شریف بیان کر رہا ہوں جو میں نے سنا اور اس سے زائد مجھے علم نہیں، تو حضرت حسن خاموش ہوگئے، تو ثابت ہوا کہ ان کا سوال اچھا ہے اسی طرح اُن کا جواب بہتر ہے باوجود اس کے کہ چاند اور سورج کو دوزخ میں ڈالنے سے اُن کو عذاب دینا لازم نہیں آتا جیسے دوزخ کے فرشتے، بعض علماء نے کہا اُنہیں کافروں کی سرزنش کے لئے دوزخ میں ڈالا جائے گا، کیونکہ اللہ کے سوا چاند اور سورج کی عبادت کی گئی تھی۔ (مرقات)۔ 1 قوله فروة وجهه (اس کے چہرہ کی کھال) ”فروة“ دراصل بالوں کے ساتھ سر کی جلد کو کہتے ہیں تو چہرہ کی جلد کے لئے استعارہ لیا گیا۔ (مرقات)۔ 1 قولہ ثم یعاد (پھر اُسے لوٹایا جائے گا) یعنی اسکے پیٹ میں جو کچھ ہے لوٹایا جائے گا۔ (مرقات)۔ 2 قولہ من غساق (غساق کا) وہ ٹھنڈا بدبودار پیپ ہے، جسکی ٹھنڈک کی وجہ سے دوزخی اسے نہیں پی سکے گا جیسا کہ حمیم (کھولتا ہوا کو اسکی) کی گرمی کی وجہ سے نہیں پی سکے گا، میں کہتا ہوں اللہ تعالیٰ کے ارشاد: ” هٰذَا، فَلْيَذُوقُوهُ حَمِيمٌ وَّغَسَّاقٌ“ (38- سورۃ ص، آیت:57) (یہ کھولتا پانی اور پیپ ہے تو چاہئے کہ وہ اسکو چکھیں) میں دونوں کے درمیان تطبیق کے لئے یہی معنی مناسب ہے اور اسی طرح ارشاد الٰہی: ”لَا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَّلَا شَرَابًا. إِلَّا حَمِيمًا وَّغَسَّاقًا“ (78- سورۃ النباء، آیت:24/25) (وہ اس میں کوئی ٹھنڈی چیز اور پانی نہیں چکھیں گے سوائے کھولتے ہوئے پانی اور پیپ کے) میں ہے کہ اس آیت میں سننے والے کی سمجھ پر اعتماد کرتے ہوئے لف ونشر غیر مرتب کے طور پر ذکر کیا گیا۔ (مرقات)۔ 1 ۞ قولہ: ”وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ“ (اور تم نہ مرو مگر اس حال میں کہ تم مسلمان ہو) یعنی اسلام کی حالت کے سوا کسی حالت پر مت رہو جب تمہیں موت آئے، پس جو شخص اس حالت پر پابندی کے ساتھ رہتا ہے اور ہمیشہ اسی پر قائم رہتا ہے وہ مسلمان مرتا ہے، دنیا میں مصیبتوں سے محفوظ رہتا ہے اور آخرت میں سزاؤں سے مامون ہو جاتا ہے۔ اور جو شخص اس میں کوتاہی کرتا ہے اور پیچھے رہتا ہے وہ آخرت میں عذاب میں گھر جاتا ہے، اس وجہ سے حضور اکرم ﷺ نے اس کے بعد یہ ارشاد فرمایا: اگر زقوم کا ایک قطرہ............. ختم حدیث تک۔ ایک شارح نے کہا: زقوم ایک خبیث کڑوا، بدمزہ اور بدبودار درخت ہے، جسے کھانے پر دوزخیوں کو مجبور کیا جائے گا۔ (مرقات)۔ 2 ۞ قولہ من ضریع (بدمزہ دار درخت) وہ حجاز میں ایک قسم کا پودا ہے جسے کانٹے ہوتے ہیں، کوئی جانور اس کی خباثت کی وجہ سے اس کے قریب نہیں جاتا، اور اگر کھا لے تو مر جائے، یہاں پر مراد دوزخ کا کانٹا ہے جو ایلوے سے زیادہ کڑوا، مردار سے زیادہ بودار اور آگ سے زیادہ گرم ہوگا۔----بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر--- ۔۔۔ باقی حاشیہ۔۔۔ قولہ: ”تو وہ کہیں گے پکارو الخ“، یعنی کفار ایک دوسرے سے کہیں گے جہنم کے نگراں فرشتوں کو پکارو، تو وہ ان کو پکاریں گے اور اُن سے کہیں گے: تم اپنے رب کو پکار دو کہ وہ ہم سے کسی دن عذاب کم کر دے، قولہ: ”اور کافروں کی پکار تو ضائع اور بے کار ہے“ یہ اس بات پر دلالت نہیں کرتا کہ دنیا میں اُن کی کوئی دعا قبول نہیں کی جائیگی جیسا کہ بعض علماء نے سمجھا جبکہ مہلت دینے کے بارے میں شیطان کی دعا، قبول کی گئی قولہ: ”کیا تمہارے پاس رسول نہیں آئے“ اس میں حجت کا الزام و اثبات اور ڈانٹنا ہے، اور اُن لوگوں نے دعاء اور تضرع و زاری کے اوقات کو اپنے پیچھے چھوڑ دیا اور ان اسباب کو ضائع کر دیا جس کی وجہ سے دعائیں قبول کی جاتی ہیں، فرشتوں نے کہا: تم خود پکارو، کیونکہ ہم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اسکی جرأت نہیں کر سکتے، اور ان کا کہنا ”پکارو“ فائدہ کی امید کے لئے نہیں بلکہ نامرادی کو بتانے کے لئے ہے کیونکہ جب مقرب فرشتے کی دعاء نہیں سنی جاتی تو کافروں کی پکار کیسے سنی جائیگی قولہ: ”اے مالک! تمہارا رب ہمارا فیصلہ کر دے“ یعنی تم دعاء کرتے ہوئے رب کے گذارش کرو کہ ہم پر وہ موت کا فیصلہ فرما دے تاکہ ہم راحت حاصل کریں یا ”قضى عليه“ سے ہے یعنی موت دینا تو معنی یہ ہے: تاکہ تمہارا رب ہمیں مار دے کہ ہم راحت حاصل کریں۔ (ماخوذ از مرقات)۔ 1 قوله يؤتى بجهنم (جہنم کو لایا جائے گا) یعنی جہنم کو اس مقام سے لایا جائے گا جہاں اللہ تعالیٰ نے اس کو پیدا فرمایا قوله: يجرونها (اس کو کھینچتے ہوئے) یعنی اس کو گھسیٹیں گے یہاں تک کہ اس کو زمین پر پھر لایا جائے گا، دوزخ کی پشت پر موجود پل صراط کے سوا جنت کے لئے کوئی راستہ باقی نہ رہے گا۔ اور ان لگاموں کا فائدہ جس کے ذریعہ اسے کھینچا جائے گا اس کی عظمت کی جانب اشارہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ہے کہ ان لگاموں سے دوزخ کو میدان حشر پر تجاوز کر آنے سے روکا جائے گا سوائے اُن لوگوں کے جن پر اللہ تعالیٰ اس کو پہنچانا چاہے اہل محشر میں سے۔ (مرقات)۔ 2 قوله نعلان (دو جوتے) یعنی اس کے قدم کے نیچے، شراکان (دو تسمے) یعنی قدم کے اوپر۔ یہ اس شخص کے بارے میں ہے جسے دوزخ میں ڈبویا نہ گیا ہو، اور اسی لئے حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ما یری“ مجہول کے صیغہ کے ساتھ یعنی جس کے لئے آگ کے دو جوتے اور دو تسمے ہوں گے وہ یہ گمان نہیں کرے گا کہ دوزخیوں میں سے کوئی بھی اس سے زیادہ سخت عذاب میں ہے۔ (مرقات)۔ 1 قوله اهون اهل النار الخ (دوزخیوں میں سب سے زیادہ ہلکے عذاب والے) ہلکا پن اسکے اوپر کے عذاب کی بہ نسبت ہے، اور اس عذاب میں ابو طالب اور دوسرے مشترک ہوں گے جیسا کہ گزشتہ حدیث شریف سے ظاہر ہے، اور ہوسکتا ہے کہ ابو طالب کا عذاب دیگر تمام لوگوں کی بہ نسبت ہلکا ہے، اور یہ معنی اہل سنت و جماعت کے مذہب کے مطابق ہے، اسکے خلاف ایک حدیث روایت کی جاتی ہے جو ضعیف ہے۔ (لمعات) صاحب مرقات نے کہا: ان کے عذاب میں اس لئے تخفیف کی گئی کہ انہوں نے کفار کی سخت دشمنی سے حضور اکرم ﷺ کی حمایت کی، تو جب تخفیف کی جائے گی تو پورے بدلہ کے طور پر تخفیف کی جائے گی۔ 2 قوله لو ان لك (اگر تیرے لئے ہو جائے) ”لو ثبت“ کے معنی میں ہے یعنی اگر ثابت ہو جائے اس لئے کہ لفظ ”لو“ فعل ماضی کو چاہتا ہے اور جب ”اَنَّ“ مفتوحہ ”لو“ کے بعد آئے تو فعل ماضی کو حذف کرنا واجب ہے کیونکہ ”اَنَّ“ میں تحقیق اور ثبات ہونے کے جو معنی ہے اسکو فعل محذوف کے قائم مقام ہے۔ قوله: ان لا تشرك بي شيئا“ (کہ تو میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرے) یہ جملہ ”أهون“ کا بدل ہے، یا اسکا بیان ہے۔ (مرقات)۔ 1؎ قولہ ”منهم من تاخذه النار الى كعبيه“ الخ (اس حدیث شریف میں ہلکے اور سخت عذابوں کے فرق و تفاوت کا بیان ہے۔ یہ مطلب نہیں ہے کہ بعض کو سزا ہوگی اور بعض کو نہیں ہوگی اور گزری ہوئی حدیث میں ہے ”وهو منتعل بنعلين يغلى منهما دماغه“ (اور ان کو دو نعل ایسے پہنائے جائیں گے ان سے اس کا دماغ کھولتا ہوگا)(مرقات)۔ 2؎ قولہ ما بين منكبي الكافر مسيرة ثلاثة ايام الخ (دوزخ میں کافر کے دو کاندھوں کے درمیان کا فاصلہ تین دن کی مسافت کا ہے) قاضی رحمہ اللہ علیہ نے فرمایا کافر کو زیادہ سزا دینے کے لئے زیادہ آگ لگے گی اس لئے اس کے اعضاء کی مقدار میں زیادتی اور اضافہ کیا جائیگا۔ علامہ قرطبی رحمہ اللہ نے فرمایا یہ کافر ہی کے لئے ہوگا، کیونکہ احادیث شریفہ میں آیا ہے کہ متکبرین کو قیامت کے دن چیونٹیوں کے مثل انسانی شکل میں اٹھایا جائیگا اور وہ جہنم کے قید خانہ میں ہانک دیئے جائیں گے۔ میں کہتا ہوں اس سے بظاہر نافرمان مسلمان مراد لئے جائیں اور علامہ قرطبی کے قول کو اسی پر محمول کیا جائے تاکہ آنے والی حدیث شریف کے موافق ہو یعنی ضرس الكافر يوم القيامة مثل احد سے موافق ہو کہ ان کا چیونٹیوں کے مثل ہونا میدان حشر میں ہوگا جس میں روندتے --- بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر --- ۔۔۔باقی حاشیہ۔۔۔ جاتے ہوں گے پھر ان کے جسم بڑے ہو جائیں گے، وہ دوزخ میں داخل ہو جائیں گے۔ اور اس میں اسی طرح رہیں گے۔ امام نووی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ سب ان کو تکلیف دینے کے لئے یہ مفہوم زیادہ مناسب ہے اور یہ سب اللہ تعالیٰ کی قدرت میں داخل ہے اور رسول صادق صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی خبر دی ہے اس پر ایمان رکھنا ضروری ہے۔ (ماخوذ از مرقات)۔ 1 قوله ان غلظ جلد الكافر (کافر کے جلد کی موٹائی) اس کے پہلے گزرا ہے کہ تین دن کی مسافت ہوگی ہو سکتا ہے یہ فرق کافروں کے اقسام کے فرق کی وجہ سے ہو اور یہ بات اس ارشاد میں بھی ہے مقعده من النار مسيرة ثلاث ـ اور اس کی بیٹھک دوزخ میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان کے فاصلہ کے برابر ہوگی تو یہ فاصلہ عام طور پر دس دن یا اس سے زیادہ کا ہے۔(لمعات)۔ 1 قولہ کالحون شارحین نے کہا ہے کہ ان کے دانت باہر آ جائیں گے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسکی جو تفسیر فرمائی جیسا کہ راوی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد نقل فرمایا ”تشويه النار“ آگ اسکو بھون دیگی اس تفسیر کے مناسب یہی معنی ہیں۔ 3 قولہ ولم يترك له بمعصية (جو اللہ کے لئے برائی کو نہ چھوڑے) یہ بات کافر اور فاجر دونوں کو شامل ہے۔ اور اللہ کا ارشاد ”لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى .الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّى“ (92-اللیل، آیت:15/16)(اس میں داخل نہیں ہوتا مگر وہ شخص جو سب سے زیادہ بدبخت جو جھٹلایا اور منہ موڑا) یہ محمول ہے اس شخص پر جو ہمیشہ کے لئے داخل ہونے والا ہے۔(مرقات)۔ 1 قوله انذرتكم النار (میں نے تم کو دوزخ سے آگاہ کردیا ہے) یعنی میں تم کو ایسی چیز بتادیا ہوں جس کے ذریعہ تم دوزخ سے بچو۔ وقوله حتى لو كان یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری اس جگہ میں ہوتے یعنی اس مقام میں ہوتے (جس مقام میں راوی حدیث شریف کی روایت کر دیئے ہیں) تو بازار والے سن لیتے۔ سمعه سے مراد آپ کی آواز کو اهل السوق یعنی بازار والے سن لیتے) مطلب یہ ہے کہ آپ نے اس قدر بلند آواز سے فرمایا کہ بازار والے سن لیتے۔ یعنی آپ نے آواز کو بلند کرنے میں مبالغہ فرمایا۔ (مرقات)۔ 1 قوله: باب خلق الجنة والنار (جنت اور دوزخ کے مخلوق ہونے کا بیان) یعنی وہ دونوں مخلوق ہیں، جیسا کہ اہل سنت وجماعت کا عقیدہ ہے۔ (مرقات)۔ 2 قوله تحاجت الجنة والنار (جنت اور دوزخ نے ایک دوسرے سے حجت کیا) یعنی زبان قال سے یا بیان حال سے، علامہ طیبی علیہ الرحمہ نے فرمایا یہ ایک دوسرے کا مناظرہ حقیقت میں ہوا، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر ہے کہ ہر ایک کو باشعور اور خطاب کرنے والا بنائے، یا یہ بطور تمثیل ہے۔ میں کہتا ہوں کہ پہلا قول ہی قابل اعتماد ہے، کیونکہ معالم میں مذکور ہے کہ اہل سنت کا عقیدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جمادات اور تمام حیوانات کو سوائے عقلاء کے علم عطا فرمایا ہے جس سے اس کے سوا کوئی واقف نہیں، اور ان کے لئے بھی نماز، تسبیح اور خوف وخشیت ہے، لہذا انسان پر ضروری ہے کہ وہ اس پر ایمان لائے اور اپنے علم کو اللہ سبحانہ کے سپرد کرے انتہی۔ (مرقات)۔ علامہ سید علیہ الرحمہ نے فرمایا: اس میں اس بات کا احتمال ہے کہ دوزخ کا کلام برسبیل فخر اور جنت کا کلام بطور شکوہ ہو جیسا کہ پیچھے گزرا۔ 3 قوله الا ضعفاء الناس (صرف کمزور اور نظروں سے گرے ہوئے) یعنی جو بدن اور مال کے اعتبار سے کمزور ہیں و قوله: وَسَقَطُهُمْ (نظروں سے گرے ہوئے معمولی) یعنی: عام لوگوں کی نگاہوں میں گرے ہوئے عوام کے پاس ان کی جو حیثیت ہے اسی نسبت سے یہ فرمایا گیا ہے،۔۔۔ بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ---باقی حاشیہ--- جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: وَلٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ (لیکن ان میں کے اکثر نہیں جانتے) اور ایک مقام میں وَلٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ يَجْهَلُونَ (لیکن ان میں کے اکثر ناواقف ہیں)۔ اب رہا اللہ کے پاس ان کا جو مرتبہ ہے اس کی نسبت کرتے ہوئے یہ حضرات عظمت والے ہیں، اور اسی طرح علماء، صلحاء میں سے جنہوں نے انھیں پہچانا ہے ان کے پاس بھی قدر و منزلت والے ہیں اور انھیں ”سقط“ اور کم رتبہ کہنا اسی معنی کے اعتبار سے ہے یا اس میں جو حصر ہے وہ اکثریت کے اعتبار سے ہے۔ وقوله: غرتهم (ان میں کے بھولے بھالے لوگ) ”غین“ کے کسرہ اور ”را“ کے تشدید کے ساتھ، یعنی عدم تجربہ یا غفلت کو کہتے ہیں یعنی دنیا داری کا کوئی تجربہ نہیں اور نہ ہی انھیں دنیا کی کوئی فکر ہے، یا وہ لوگ ہیں جو دنیا داری سے غافل آخرت کے کاموں میں مصروف ہیں۔ جیسا کہ حدیث شریف میں وارد ہے کہ اکثر جنتی لوگ دنیاوی معاملات میں بھولے بھالے ہوں گے، برخلاف کفار کے، کیونکہ یہ لوگ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: (يَعْلَمُونَ ظَاهِرًا مِّنَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ، وَهُمْ عَنِ الْآخِرَةِ هُمْ غَافِلُونَ)(30-الروم، آیت:7) دنیوی زندگی کے ظاہر کو جانتے ہیں اور وہی آخرت سے غافل ہیں۔(مرقات)۔ 1؎ قوله حتى يضع الله رجله (یہاں تک کہ اللہ اپنا قدم رکھے گا) اور آنے والی روایت میں ”قَدَمَهُ“، یعنی اپنا قدم ہے۔سلف صالحین کا مذہب یہ ہے اللہ تعالیٰ کی تنزیہ کے ساتھ اس کی مراد کو اللہ کے سپرد کر دیا جائے۔امام مالک علیہ الرحمہ کا مذہب اسی کے موافق ہے۔اور ہمارے امام اعظم علیہ الرحمۃ کا مسلک یہ ہے کہ اس کی مراد اللہ کے حوالے کر دینا ہی مناسب ہے اور سب سے زیادہ سلامتی والا راستہ ہے جیسا کہ آپ نے ”الفقه الاكبر“ میں اسی طرف اشارہ فرمایا ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم۔(مرقات)۔ 1 قوله فلا يظلم الله من خلقه احدا (اور اللہ اپنی مخلوق میں سے کسی پر ظلم نہیں کرتا) یعنی: اللہ دوزخ کیلئے کسی دوسری مخلوق کو پیدا نہیں فرمائیگا، کیونکہ ایسا کرنا بظاہر ظلم ہے اگرچہ حقیقت میں ظلم نہیں ہے، کیونکہ یہ اپنے ملک میں تصرف ہے اور اللہ تعالیٰ کوئی کام ایسا نہیں کرتا جو صورۃً بھی ظلم ہو۔ (مرقات)۔ 2 قوله لينشئ لها خلقا (وہ اس کے لئے مخلوق پیدا کریگا) یعنی ایک جماعت جو کچھ بھی عمل نہیں کی۔ اور یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے، جس طرح اللہ سبحانہ اگر دوزخ کیلئے ایک جماعت پیدا فرمائے جیسا کہ کہا گیا ہے تو یہ بھی عدل ہے، واللہ تعالیٰ اعلم۔ (مرقات)۔ 3 قوله لا يزال في الجنة فضل : (مسلسل جنت میں خالی جگہ رہیگی) یعنی مکانات کی زیادتی ہوگی جو اہل خانہ سے خالی، جسمیں کوئی مقیم نہیں ہوگا، وقوله : حتى ينشئ الله لها خلقا (یہاں تک کہ اللہ اسکے لئے ایک مخلوق پیدا فرمائیگا) علامہ نووی علیہ الرحمہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد اب رہی جنت تو اللہ اسکے لئے ایک جماعت پیدا فرمائیگا تو اس کے بارے میں فرمایا کہ یہ اہل سنت کی دلیل ہے کہ ثواب اعمال پر موقوف نہیں ہے، کیونکہ یہ لوگ اسی وقت پیدا کئے جائینگے اور انہیں بغیر کسی عمل کے جنت عطا کی جائیگی۔ علامہ طیبی علیہ الرحمہ نے فرمایا معتزلہ یہ اعتراض کرسکتے ہیں کہ بے گناہ سے ظلم کی نفی کرنا خود اس بات کی دلیل ہے کہ اگر اللہ انہیں عذاب دے تو وہ ظلم ہوگا اور یہی ان کا عین مذہب ہے۔ اس کے جواب میں ہم یہ کہتے ہیں کہ اگر وہ انہیں عذاب دے تو وہ ظلم نہیں ہوگا، کیونکہ اس نے غیر کی ملکیت میں تصرف نہیں کیا ہے لیکن اللہ تعالیٰ اپنے انتہائی لطف و کرم کی وجہ سے ایسا نہیں کریگا، لہذا ظلم کی نفی لطف و کرم کا اثبات کرنا ہے۔ (مرقات)۔ 1 قوله لا يسمع بها احد الا دخلها: (اس کے بارے میں کوئی نہیں سنے گا مگر اس میں داخل ہوگا) یعنی: اس میں داخل ہونے کی خواہش کرے گا اور اس کے لئے جدوجہد کرے گا، اس کے حسن اور رونق کی وجہ سے صرف اسی کی فکر کرے گا۔ و قوله: ثم حفها بالمكاره (پھر اللہ نے اسے مشقتوں سے گھیر دیا) یہ خلافِ قیاس ”کرہ“ کی جمع ہے، یعنی: مشقت اور شدت۔ اس سے مراد وہ شرعی احکام و تکالیف ہیں جو نفس کے پاس ناپسندیدہ اور اس پر گراں ہیں۔ اس سے اس بات کی رہنمائی ہوتی ہے کہ الفاظ کے معانی کی ان مقامات میں حسی صورتیں بھی ہوتی ہیں۔ و قوله: لا يسمع بها احد فيدخلها (کوئی اس کے بارے میں نہیں سنے گا، کہ وہ اس میں داخل ہو جائے گا) یعنی کوئی اس کے متعلق نہیں سنے گا مگر اس سے خائف دہشت زدہ ہوگا اور اس میں داخل ہونے سے بچے گا۔ (مرقات)۔ 1؎ قوله ممثلين فى قبل هذا (اسکے سامنے دونوں اپنی شکلوں میں دکھائی گئیں) تحقیق کہ یقیناً بعض روایات میں آیا ہے کہ ”میں نے جنت اور دوزخ کو اس دیوار کے عرض میں دیکھا“۔ شارحین نے یہاں پر ایک اشکال وارد کیا کہ جنت اور دوزخ دیوار میں کیسے سما جائیں گی؟ اور خود جواب دیتے ہیں کہ یہ اسی طرح ہے جس طرح ایک باغ یا ایک وسیع مکان کی مثال آئینہ میں نظر آتی ہے۔ اور شئی کی مثال کے لئے ضروری نہیں کہ وہ مقدار میں بھی اس شئی کے برابر ہو۔ اسکا جواب اس طرح بھی دیا جاسکتا ہے کہ آپ ﷺ کا یہ ارشاد: فى قبل اوفى عرض (سامنے یا چوڑائی میں) مفعول سے حال نہیں بلکہ فاعل سے حال ہے، یعنی میں اسی جگہ میں رہ کر ان دونوں کو دیکھا۔ میں کہتا ہوں کہ اس حدیث سے یہ لازم نہیں آتا کہ ان دونوں (جنت و دوزخ) کی صورتیں نفس دیوار پر تھیں۔ بلکہ اسکے جانب تھیں۔ اس طور پر کہ شکل کو دیکھنے کا عمل اس جانب سے ہوا اور اسکی شکل دوسری جگہ ہو۔ (لمعات)۔ 1 قوله فاخبرنا عن بدء الخلق حتى دخل اهل الجنة منازلهم الخ۔ اور ابتداء آفرینش سے متعلق یہاں تک کہ اہل جنت اپنے اپنے مقامات میں اور اہل دوزخ اپنے اپنے مقامات میں داخل ہونے تک ہم کو بتلادیا۔ امام قسطلانی رحمہ اللہ نے فرمایا: اس حدیث سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ آپ نے مخلوقات کی ابتداء انتہاء اور زندگی سے متعلق تمام باتیں، احوال ایک ہی مجلس میں بیان فرمائیں اور ایک ہی مجلس میں ان تمام باتوں کو بیان کردینا آپ کے معجزات سے ہے اور یہ عظیم الشان معاملہ ہے۔ (مرقات)۔ 2 قوله بشرتنا فاعطنا الخ۔ (آپ نے ہم کو خوشخبری تو سنائی ہے، ہم کو کچھ دیجئے) امام قسطلانی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”بشرتنا“ کے لفظ سے ان کا مسلمان ہونا معلوم ہوتا ہے مگر وہ دنیا کا ارادہ کئے اور آخرت سے غفلت برتے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا غصہ ہونا اور ان لوگوں کے خوشخبری کے قبول نہ کرنے کا ذکر فرمانا اس سے ان لوگوں کے علم کی اور قابلیت کی کمی معلوم ہوتی ہے، کیونکہ انہوں نے فانی دنیا سے اپنی امیدوں کو وابستہ کیا اور دین کی تعلیم حاصل کرنے پر جو باقی رہنے والی آخرت کے --- بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر--- ۔۔۔ باقی حاشیہ ۔۔۔ ثواب کا موجب ہے دنیا کو مقدم کیا جبکہ توحید اور مبداء و معاد کے حقائق کو دریافت کرنا، اس کو یاد رکھنا اور اس کے ضروری مسائل اور اس تک پہنچانے والے امور سے متعلق سوالات کا اہتمام کرنا ان کے لئے ضروری تھا۔ (مرقات)۔ 1 ولنسئلك من اول هذا الامر۔ (اور آپ سے دریافت کریں کہ اس امر کی ابتداء کیا تھی) اس سے مراد ابتداء آفرینش اور عالم کا آغاز ہے۔ (مرقات)۔ 2 قوله و كان عرشه على الماء۔ یہ جملہ حالیہ نہیں ہے کہ معیت کا وہم پیدا ہوا اور مقصود یہ ہے کہ دونوں مستقل طور پر موجود ہیں، یہ مستقل جملہ ہے۔ اس کا عطف یا تو پہلے جملہ پر ہے۔ یا اس میں ”واو“ ”ثم“ کے معنی میں ہے اور لفظ کان گزرے ہوئے زمانے کے لئے آیا ہے خواہ وہ ازلی ہو یا غیر ازلی ہو۔ اس حدیث شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ عرش اور پانی کو آسمانوں سے پہلے پیدا کیا گیا ہے، اور عرش کے پانی پر ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ عرش پانی کی پشت پر تھا، بلکہ مطلب یہ ہے کہ عرش اور پانی کے درمیان کوئی دوسری چیز حائل نہیں تھی۔ (لمعات) اور صاحب مرقات نے کہا ہے کہ علامہ طیبی رحمہ اللہ نے فرمایا: و كان عرشه على الماء کا عطف كان الله ولم يكن قبله شيء کے پورے مجموعہ پر ہے اور اس کا مفہوم یہ ہے کہ یہ دونوں باتیں اپنے اپنے اعتبار سے موجود ہیں اور ان کے درمیان ترتیب کیسی ہے یہ بات آپ کے ذہن کے حوالے ہے آپ اپنے ذہن سے اس کو سمجھ لیں اس میں واو ثم کے معنی میں ہے۔ علامہ عسقلانی نے فرمایا: یہاں پانی سے سمندر کا پانی مراد نہیں ہے بلکہ وہ پانی مراد ہے جو عرش کے نیچے ہے اللہ نے جیسے چاہا ویسا ہے۔ علامہ ابن الملک نے کہا: عرش پانی پر ہے اور پانی ہوا کی پشت پر ہے اور ہوا اللہ کی قدرت سے قائم ہے۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اللہ نے عرش اور پانی کو آسمانوں اور ۔۔۔ بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ۔۔۔باقی حاشیہ۔۔۔ زمین سے پہلے پیدا کیا، پھر پانی سے ان دونوں کو پیدا کیا اس طرح سے کہ اللہ نے پانی پر تجلی ڈالی اس میں تموج اور اضطراب پیدا ہوا اور اس سے جھاگ اٹھا اور وہ کعبہ شریفہ کے پاس جمع ہو گیا، اسی لئے کعبہ شریف کا نام ام القریٰ رکھا گیا۔ پھر اس کے نیچے سے زمین پھیلائی گئی اور اس کے اوپر پہاڑوں کو ڈالا گیا تاکہ زمین ہلنے نہ لگے۔ اور پہاڑوں میں سب سے پہلا پہاڑ ایک قول کے مطابق جبل ابو قبیس ہے ، پھر پانی کے تموج سے اوپر کی طرف دھواں اٹھا اس سے آسمان بنائے گئے۔ اجمالی طور پر اس کا بیان سورہ حٰمٓ فُصِّلَتْ میں ہے اور اس کی تفصیل مفسرین کی کتابوں اور مورخین کی تاریخ میں ہے۔ والله سبحانه تعالىٰ اعلم بالا ولين والآخرين۔ (اولین و آخرین کو اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہی خوب جانتا ہے) 1 قوله وكتب الخ۔ یعنی جو بھی ہونے والا تھا اس کو ذکر میں یعنی لوح محفوظ میں لکھ دیا اور راوی نے یہ جو کہا: ثم اتانی سے ولم اقم یعنی میں اس اونٹنی کی تلاش میں نہ اٹھتا تو اچھا تھا کہ یہ چیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اہل یمن کے ساتھ باقی گفتگو سننے سے رکاوٹ بن گئی۔ (مرقات)۔ 2 قوله كان في عماء الخ۔ عماء الف ممدودہ کے ساتھ ہلکے یا تہ بہ تہ کثیف بادل کو کہتے ہیں اور ایک روایت میں عمیٰ میم کو زیر کے ساتھ ہے اس کے معنی یہ ہیں کہ اس کے ساتھ کوئی چیز نہیں تھی، اور یہ بھی قول ہے کہ وہ (یعنی عماء) ایک ایسی چیز ہے کہ اس کو انسانوں کی عقل پا نہیں سکتی اور کوئی بیان اس کی حقیقت تک پہنچ نہیں سکتا۔ اور نہ اس کے نیچے ہوا تھی اور نہ اس کے اوپر اس سے مراد یہ ہے کہ اس کے ساتھ کوئی چیز نہیں تھی اور اس فرمان سے اس کے لئے کسی مکان کے واہمہ کو دور کرنا ہے کیونکہ عام طور پر جو بادل معروف ہے اس کا بغیر جگہ کے پایا جانا محال ہے۔ محدث ازہری نے فرمایا: ہم اس پر ایمان رکھتے ہیں مگر اس کی کیفیت کے قائل نہیں ہیں (لمعات) صاحب مرقات نے کہا كان في عماء سے مراد اس کی۔۔۔۔بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر۔۔۔ ۔۔۔ باقی حاشیہ ۔۔۔ ذات اس کے صفات کے مظاہر کا ظہور ہونے سے پہلے غیب الغیوب میں تھی۔ جیسا کہ اس نے اپنے اس قول سے بیان فرمایا ہے کنت کنزا مخفیا فاحببت ان اعرف (میں کنز مخفی تھا میں نے چاہا کہ میری معرفت ہو جائے تو میں نے مخلوق کو پیدا کیا) اور اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد میں بھی اس کی طرف اشارہ ہے: وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاریات:56) میں نے جن اور انسان کو پیدا نہیں کیا مگر یہ کہ وہ میری عبادت کریں یعنی معرفت حاصل کریں۔ اور حبر الامۃ (حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما) کی تفسیر لیعرفون اس پر دلالت کرتی ہے یعنی وہ میری معرفت حاصل کریں۔ شیخ علاء الدولہ نے اپنی کتاب ”العروۃ“ میں ذکر کیا کہ سب سے پہلے اس نے اپنے قول کنت کنزا مخفیا سے تجلیٔ ذات کا ذکر کیا پھر اپنے قول فاحببت ان اعرف سے اپنی صفت احدیت کی تجلی پھر تیسرے نمبر پر اپنے قول فخلقت الخلق سے صفت واحدیت کا بیان فرمایا۔ علامہ کاشی کی کتاب اصطلاحات صوفیہ میں ہے۔ ہمارے پاس ”عماء“ سے مراد ذات احدیت ہے، کیونکہ اس کے سوائے اس کے کوئی نہیں جان سکتا وہ پردۂ جلال میں ہے۔ حضرت عارف جامی نے اس حدیث شریف کی شرح کی ہے تم اس کی تحقیق چاہتے ہو تو وہ کتاب پڑھو۔ ہر جماعت اپنا مشرب جانتی ہے اور ہر طبقہ اپنے مذہب پر چلتا ہے اس کو یاد رکھو۔ علامہ ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ علماء میں سے کوئی بھی عماء کی کیفیت نہیں جان سکتا اور ماتحته هواء وما فوقه هواء (نہ اس کے نیچے ہوا تھی اور نہ اس کے اوپر ہوا تھی) میں دونوں جگہ ما نافیہ ہے اور اس میں سابقہ مضمون کان اللہ ولم یکن معه شیء ۔ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی چیز نہ تھی کی طرف اشارہ ہے، اس نہ ہونے سے مراد جسم سے پاک و منزہ ہونا ہے یہ سامع کے تقریب فہم کے لئے ہے۔ یزید بن ہارون جن کا قول مذکور ہے اس حدیث کے راویوں میں سے ہیں جو امام ترمذی کے اساتذہ مشائخ میں سے ہیں۔ 1 قوله ان رحمتى الخ. (بے شک میری رحمت) ان کا ہمزہ زیر کے ساتھ ہو تو یہ بطور حکایت ہے اور زبر کے ساتھ ہو تو کتاباً سے بدل ہے۔ رحمت کے غالب ہونے اور سابق ہونے کا مطلب یہ ہے کہ مخلوق کے لئے اللہ کی رحمت کا حصہ ان کے حق میں غضب کے حصہ سے زیادہ ہے اور رحمت ان کو بغیر استحقاق بھی حاصل ہے، غضب صرف استحقاق کی صورت میں ہوتا ہے، دیکھو اللہ کی رحمت انسان کے شامل حال ہے جب وہ ماں کے پیٹ میں رہتا ہے دودھ پیتا ہے اور جب وہ دودھ چھوڑتا ہے اس کے بغیر کہ اس زمانہ میں اس سے کوئی اطاعت فرمانبرداری ہوتی ہی نہیں جس کی وجہ سے وہ رحمت کا مستحق ہو سکے۔ اور غضب خداوندی تو صرف اس وقت لاحق ہوتا ہے جب اس سے خلاف ورزیاں صادر ہوتی ہیں۔ (مرقات)۔ 2 قوله اما واحدة واما اثنتان واما ثلاث وسبعون سنة ۔ (۷۱ یا ۷۲ یا ۷۳ سال) علامہ طیبی فرماتے ہیں: حدیث شریف میں ستر (۷۰) سے کثرت مراد ہے حد بندی مراد نہیں ہے، کیونکہ حدیث میں آیا ہے آسمان و زمین کے درمیان اور آسمان و آسمان کے درمیان (۵۰۰) پانچ سو سال کی مسافت ہے۔ یہاں حدیث شریف میں کثرت یعنی بہت زیادہ مراد ہے اور ایسے مقام کا تقاضہ بھی کثرت ہی ہوتا ہے۔ 1 ثم الله فوق ذلك ۔ (پھر اللہ اس کے اوپر ہے) علامہ طیبی رحمہ اللہ نے فرمایا: اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقصد ان کو سفلیات سے علویات کی طرف مشغول کرنا ہے تاکہ آسمانوں کی ملکوت اور عرش اعظم میں غور و فکر کریں پھر یہاں سے وہ ترقی کر کے اپنے خالق و رزاق کی معرفت کی طرف اور بتوں کی عبادت سے نفرت کریں اور اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں جو ہر چیز کا مالک اور ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے، آپ نے اولاً بادل سے غور و فکر میں ترقی کرنے کی طرف متوجہ فرمایا: پھر بادل سے اوپر آسمانوں اور اس سے اوپر سمندر اور اس سے اوپر ”اوعال“ جو حاملین عرش ہیں، پھر عرش اس میں غور و فکر کی دعوت دے کر مالک عرش تک پہنچایا، یہاں اللہ کا اس کے اوپر ہونے سے اللہ کی عظمت مراد ہے، یعنی عظمت کی فوقیت مراد ہے مکانی فوقیت مراد نہیں ہے، مطلب یہ ہے کہ وہ اعلیٰ شان اور عظیم برہان والا ہے، ایک شارح نے اس کی توجیہ کرتے ہوئے کہا: اس کی فرماں روائی، عظمت اور بلندی عرش اعظم سے بھی اوپر ہے۔ (مرقات)۔ 2 قوله اذ اتى ۔ (یعنی بادل گزرا) اور قوله الى قوم لا يشكرونه اى بل يكفرونه (ایسی قوم کی طرف اس کو بھیجتا ہے جو اس کا شکر ادا نہیں کرتی بلکہ اس کا انکار کرتی اور کفر کرتی ہے) کیونکہ وہ بارش ہونے کی نسبت ستاروں کے ملنے، ان کے الگ ہونے، ان کے ڈوبنے اور نکلنے کی طرف کرتے ہیں اور کہتے ہیں مطرنا بنوء كذا فلاں نچھتر یا تارے کی وجہ سے ہم پر بارش ہوئی۔ ولا يدعونه یعنی وہ اللہ کا ذکر نہیں کرتے اس سے دعا نہیں بھی نہیں کرتے اور اس کی عبادت بھی نہیں کرتے بلکہ وہ بتوں کی عبادت کرتے ہیں اور اس کے باوجود اللہ اپنے عام کرم کی وجہ سے دیگر تمام مخلوقات کی طرح ان کو بھی رزق دیتا اور عافیت عطا کرتا ہے قوله الرفيع ۔ رفیع آسمان دنیا کا نام ہے۔ قوله موج مكفوف یعنی وہ موج گرنے سے روک دی گئی ہے مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ زمین پر گرنے سے اس کو محفوظ کر دیا ہے وہ بغیر کسی سہارے کے موج مکفوف کی طرح لٹکا ہوا اور معلق ہے۔ (مرقات)۔