ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ جب کتا برتن میں منہ
ڈال کر پی جائے تو اس برتن کی چیز کو گرا دو، اور برتن کو تین دفعہ دھولو۔ (اس کی روایت دارقطنی نے
موقوفاً کی ہے اور ”نصب الرایہ“ میں مذکور ہے کہ شیخ تقی الدین رحمہ اللہ نے ”الامام“ میں کہا ہے کہ یہ
سند صحیح ہے اور طحاوی نے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔)