Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues

Hadith 5763

باب ”قریش کے مناقب کا بیان اور قبائل کا ذکر“ ختم ہوا

In this book

Current reading

the Virtues

باب ”قریش کے مناقب کا بیان اور قبائل کا ذکر“ ختم ہوا

Zujajat al-Masabih 5763Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7453
حضرت نافع سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر کے پاس دو شخص آئے عبداللہ بن زبیر کے فتنے کے زمانہ میں (32) اور ان دونوں نے کہا لوگوں نے جو کچھ کیا ہے آپ دیکھ رہے ہیں اور آپ عمر کے صاحبزادے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں آپ کو خروج کرنے سے کیا چیز روکتی ہے تو آپ نے فرمایا مجھے یہ بات روکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھ پر میرے مسلم بھائی کا خون حرام کردیا ہے تو ان دونوں نے کہا کیا اللہ تعالیٰ نے نہیں فرمایا تم ان سے قتال کرو یہاں تک کہ فتنہ نہ رہے تو ابن عمر نے فرمایا ہم نے قتال کیا یہاں تک کہ فتنہ نہیں رہا اور دین اللہ کا ہوگیا اور تم چاہتے ہو کہ ہم قتال کرو تاکہ فتنہ ہو اور دین غیر اللہ کا ہوجائے۔ (بخاری)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 4513 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

during the turmoil of Ibn az-Zubayr

(1) His statement “during the turmoil of Ibn az-Zubayr”: meaning before his killing. His statement “and you are Ibn Umar”: meaning you were a candidate for caliph and a companion of the Messenger of Allah (ﷺ), also among his companions, so we do not doubt you are more entitled to the caliphate than Abd al-Malik, whose commanders include Al-Hajjaj. “What prevents you from going out”: meaning against him, given his evident oppression. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: في فتنة ابن الزبير : أي قبل قتله. وقوله: وأنت ابن عمر أي وقد كان خليفة وصاحب رسول الله ﷺ يعني ومن أصحابه أيضًا، فلا نشك أنك من الوجهين أولى بالخلافة من عبد الملك الذي من جملة أمرائه الحجاج، فما يمنعك أن تخرج أي عليه لظهور كمال ظلمه. كذا في «المرقاة».

Note 1

(32) قوله: في فتنة ابن الزبير. یعنی آپ کی شہادت سے پہلے وقوله: انت ابن عمر. یعنی حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ خلیفہ کے بیٹے ہیں۔ اور آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ہیں پس ہم کو اس میں شک نہیں ہے کہ آپ ان دونوں وجہ سے عبدالملک سے جس کے گورنروں میں حجاج ہے خلافت کے زیادہ حقدار ہیں اس کے خلاف بغاوت کرنے سے آپ کو کیا چیز روک رہی ہے کیونکہ اس کا انتہائی ظلم ظاہر ہوچکا ہے۔ (مرقات)