Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues

Hadith 5793

Chapter on the Virtues of Abu Bakr (may Allah be pleased with him)

In this book

Current reading

the Virtues

Chapter on the Virtues of Abu Bakr (may Allah be pleased with him)

Zujajat al-Masabih 5793Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7487
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کا حکم فرمایا اور ان دنوں میرے پاس مال زیادہ تھا۔ تو میں کہا تھا کہ اگر میں کسی دن ابوبکر پر سبقت لے جا سکتا ہوں تو آج لے جاؤں گا۔ انہوں نے کہا: میں اپنا آدھا مال لے کر آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے گھر والوں کے لئے کیا رکھ آئے ہو تو میں نے عرض کیا اسی کے مثل۔ اور ابوبکر نے جو کچھ بھی ان کے پاس تھا وہ سب لے کر آئے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ابوبکر تم اپنے بال بچوں کے لئے کیا رکھ آئے ہو تو آپ نے فرمایا: ان کے لئے میں نے اللہ اور اس کے رسول کو رکھ کر آیا ہوں(18)۔ تو میں نے کہا کہ میں کسی چیز میں بھی ان پر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ (ترمذی، ابوداود) امام ترمذی نے کہا ہے کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1678 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3675 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 6021 (unverified) 94% confidence

Mishkat (candidate) 6021

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

I have left for them Allah and His Messenger

(1) His statement “I have left for them Allah and His Messenger”: meaning their pleasure. It is narrated that he said to them: “The difference between us is as the difference between your words.” (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله : أبقيت لهم الله ورسوله أي رضاهما روي أنه قال لهما : ما بينكما كما بين كلمتيكها». كذا في «المرقاة».

Note 1

(18) قوله: ابقيت لهم الله ورسوله. یعنی اللہ و رسول کی خوشنودی رکھ کر آیا ہوں۔ روایت میں آیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم دونوں میں ایسا ہی فرق ہے جیسا تم دونوں کے کلمات میں فرق ہے۔ (مرقات)