Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues

Hadith 5904

Chapter on the Virtues of the Prophet’s Household (ﷺ) (may Allah be pleased with them)

In this book

Current reading

the Virtues

Chapter on the Virtues of the Prophet’s Household (ﷺ) (may Allah be pleased with them)

Zujajat al-Masabih 5904Volume 5

English

Aishah (may Allah be pleased with her) narrated: We, the wives 1 of the Prophet (ﷺ), were with him when Fatimah approached, her walk indistinguishable from that of the Messenger of Allah (ﷺ). When he saw her, he welcomed her, saying: “Welcome, my daughter,” and seated her. Then he spoke to her privately, and she wept intensely. When he saw her sorrow, he spoke to her privately again, and she smiled. When the Messenger of Allah (ﷺ) stood, I asked her what he had told her. She said: “I would not disclose the secret of the Messenger of Allah (ﷺ).” After he passed away, I said: “I adjure you by my right over you to tell me.” She said: “Now, yes. The first time he spoke to me, he informed me: ‘Jibril used to review the Qur’an with me once every year, but this year he reviewed it with me twice. I see that my time is near. So, fear Allah and be patient, for I am an excellent predecessor for you.’ So, I wept. When he saw my distress, he spoke to me again, saying: ‘O Fatimah, are you not pleased to be the leader of the women of Paradise or the women of the believers?’” In another narration: “He spoke to me privately and informed me that he would pass away in this illness, so I wept. Then he spoke to me privately and informed me that I would be the first of his household to follow him, so I smiled.”

العربية

Typed, pending editorial approval
٥٩٠٤ - وَعَنْ عَائِشَةَ (رضي الله عنها) قَالَتْ: كُنَّا أَزْوَاجَ1 النَّبِيِّ ﷺ عِنْدَهُ، فَأَقْبَلَتْ فَاطِمَةُ مَا تَخْفَى مِشْيَتُهَا مِنْ مِشْيَةِ رَسُولِ اللهِ ﷺ ، فَلَمَّا رَآهَا رَحْبَ، قَالَ: «مَرْحَبًا بِابْنَتِي ثُمَّ أَجْلَسَهَا، ثُمَّ سَارَّهَا فَبَكَتْ بُكَاءً شَدِيدًا، فَلَمَّا رَأَى حُزْنَهَا سَارَّهَا الثَّانِيَةَ فَإِذَا هِيَ تَضْحَكُ، فَلَمَّا قَامَ رَسُولُ اللهِ ﷺ سَأَلْتُهَا عَمَّا سَارَكِ، قَالَتْ: مَا كُنْتُ لِأُفْشِيَ عَلَى رَسُولِ اللهِ ﷺ سِرَّهُ. فَلَمَّا تُوُفِّيَ قُلْتُ: عَزَمْتُ عَلَيْكِ بِمَا لِي عَلَيْكِ مِنَ الْحَقِّ لَمَّا أَخْبَرْتِنِي، قَالَتْ: أَمَّا الْآنَ فَنَعَمْ، أَمَّا حِينَ سَارَّنِي فِي الْأَمْرِ الْأَوَّلِ، فَإِنَّهُ أَخْبَرَنِي: «أَنَّ جِبْرَئِيلَ كَانَ يُعَارِضُنِي الْقُرْآنَ كُلَّ سَنَةٍ مَرَّةً، وَإِنَّهُ قَدْ عَارَضَنِي بِهِ الْعَامَ مَرَّتَيْنِ، وَلَا أَرَى الْأَجَلَ إِلَّا قَدِ اقْتَرَبَ، فَاتَّقِي اللهَ وَاصْبِرِي، فَإِنِّي نِعْمَ السَّلَفُ أَنَا لَكِ فَبَكَيْتُ، فَلَمَّا رَأَى جَزَعِي سَارَّنِي الثَّانِيَةَ قَالَ: «يَا فَاطِمَةُ! أَلَا تَرْضَيْنَ أَنْ تَكُونِي سَيِّدَةَ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَوْ نِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ». وَفِي رِوَايَةٍ فَسَارَّنِي فَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ يُقْبَضُ فِي وَجَعِ فَبَكَيْتُ، ثُمَّ سَارَّنِي فَأَخْبَرَنِي أَنِّي أَوَّلُ أَهْلِ بَيْتِهِ أَتْبَعُهُ» فَضَحِكْتُ، مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7616
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ہم ازواج(9) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے پاس تھے حضرت فاطمہ تشریف لائیں آپ کی رفتار کا انداز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفتار سے الگ نہیں تھا پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو دیکھا تو: مرحبا بابنتی خوش آمدید میرے بیٹی کے لئے فرمایا پھر ان کو بٹھایا اور ان سے آہستہ گفتگو فرمائی تو وہ بہت روئیں اور آپ نے جب ان کے رنج و ملال کو دیکھا تو پھر دوسری مرتبہ ان سے آہستہ سے گفتگو فرمائی تو اچانک وہ ہنسنے لگیں۔ پس جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ گئے تو میں ان سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو آہستہ سے گفتگو فرمائی تو اس سے متعلق پوچھی تو وہ فرمائیں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہوتے ہوئے اس راز کو ظاہر نہیں کروں گی۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو میں بولی: تم کو میں میرے حق کا جو تم پر ہے واسطہ دے کر پوچھتی ہوں تم مجھ کو بتاؤ، تو وہ فرمائیں: ہاں اب میں بتا سکتی ہوں۔ جب آپ نے مجھ سے پہلی مرتبہ رازدارانہ گفتگو فرمائی تو فرمایا: جبرئیل ہر سال میرے ساتھ قرآن کا ایک مرتبہ دور کرتے تھے اور اس سال دو مرتبہ دور کیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میرا وقت قریب آ گیا ہے، تم اللہ کے تقویٰ پر قائم رہو اور صبر کرو۔ میں تمہارے لئے کیا ہی اچھا پیش رو ہوں تو میں رو پڑی۔ اور جب آپ نے میری گھبراہٹ کو دیکھا تو دوسری مرتبہ مجھ سے سرگوشی فرمائی اور فرمایا: اے فاطمہ! کیا تم اس بات سے راضی نہیں کہ تم اہل جنت کی یا مومنین کی عورتوں کی سردار رہوگی۔ اور ایک روایت میں ہے آپ نے مجھ سے سرگوشی فرمائی اور مجھے بتایا اس مرض میں آپ کا وصال ہو جائے گا تو میں رونے لگی پھر مجھے بتایا میں آپ کے اہل بیت میں سب سے پہلے آپ سے ملاقات کروں گی تو میں ہنسنے لگی۔ (متفق علیہ)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6285 (unverified) 94% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2450b (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

wives of the Prophet (ﷺ)

(1) The statement “wives of the Prophet (ﷺ)”: In the accusative, explaining the pronoun, meaning “we mean,” with the predicate being “with him,” i.e., sitting or gathered. The statement “Fatimah”: It is said she was named so because Allah weaned her, her progeny, and her lovers from the Fire. The statement “indistinguishable”: With a kasrah on the mim, meaning her manner of walking was like that of the Messenger of Allah (ﷺ), and this was near his final illness. The statement “spoke privately”: With tashdid on the ra, meaning he spoke to her secretly. The statement “stood”: Meaning, for purification or prayer. The statement “by my right”: Meaning, by the right of motherhood. The statement “to tell me”: With a fathah on the lam and tashdid on the mim, meaning except. The statement “once every year”: Indicates the desirability of studying together. The statement “reviewed it with me twice this year”: Suggests this Hadith was after the second Ramadan of his life. The statement “fear Allah”: Meaning, persist in piety or increase in it as much as you can, and “be patient”: Meaning, in obedience and avoiding sin, especially in the trial of my departure. The statement “leader of the women of Paradise”: Meaning, all of them or specific to this nation. The Hadith’s apparent meaning suggests she is the best of women absolutely, even over Khadijah, Aishah, Maryam (Mary)am, and Asiyah. The disagreement was mentioned earlier. The author of Al-Mishkat said: She is Fatimah the Great (may Allah be pleased with her), daughter of the Messenger of Allah (ﷺ), her mother is Khadijah (may Allah be pleased with her), and she is the youngest of his daughters in one opinion. She is the leader of the women of the worlds. Ali ibn Abi Talib (may Allah be pleased with him) married her in the second year of Hijrah in Ramadan and consummated the marriage in Dhul-Hijjah. She gave birth to Hasan, Husayn, Muhsin, Zaynab, Umm Kulthum, and Ruqayyah. She departed from this world in Madinah six months after the Prophet’s departure, or three months, at the age of twenty-eight. Ali prayed over her and buried her at night. Ali, her sons Hasan and Husayn, and others narrated from her. Aishah said: “I never saw anyone more truthful than Fatimah except her father.” (Derived from Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله : أزواج النبي ﷺ : بالنصب تفسير للضمير المبهم على تقدير أعني وخبر كان قولها عنده، أي جالسين أو مجتمعين. وقوله: «فاطمة روي أنها سميت بها؛ لأن الله فطمها وذريتها ومحبيها عن النار. وقوله: «ما تخفى» أي ما تمتاز مشيتها بكسر الميم؛ لأن المراد هيئتها، والمعنى مشيتها كمشية رسول الله ، وكان هذا قرب مرض موته. وقوله: ثم سارها بتشديد الراء، أي كلمها سرا. وقوله: ثم قام رسول الله ﷺ أي لطهارة أوصلاة. وقوله: «من الحق أي من نسبة الأمومية الثانية. وقوله: «لما» بفتح لام وتشديد ميم، أي إلا وقوله: كل سنة مرة فيه إشارة إلى استحباب المدارسة. وقوله: عارضني به العام مرتين فيه إيماء إلى أن هذا الحديث بعد رمضان الآخر من عمره. وقوله: فاتقي الله أي دومي على التقوى أو زيدي فيها ما استطعت واصبري أي على الطاعة وعن المعصية. وفي البلية لا سيما على مفارقتي. وقوله: «سيدة نساء أهل الجنة» أي جميعها أو مخصوصة بهذه الأمة، والحديث بظاهره يدل على أنها أفضل النساء مطلقا حتى من خديجة وعائشة ومريم وآسية. وقد تقدم الخلاف. وقال صاحب المشكاة»: هي فاطمة الكبرى بنت رسول الله ﷺ وأمها خديجة، وهي أصغر بناته في قول، وهي سيدة نساء العالمين، تزوجها علي بن أبي طالب في السنة الثانية من الهجرة في شهر رمضان، وبنى عليها في ذي الحجة، فولدت الحسن والحسين والمحسن وزينب وأم كلثوم ورقية، وماتت بالمدينة بعد موت النبي بستة أشهر. وقيل: بثلاثة أشهر، ولها ثمان وعشرون سنة، وصلى عليها علي، ودفنت ليلا، روى عنها علي وابناها الحسن والحسين وجماعة سواهم، قالت عائشة: ما رأيت أحدا قط أصدق من فاطمة غير أبيها. التقطته من المرقاة».

Note 1

(9) قوله: ازواج النبي صلى الله عليه وسلم۔ جیم کو نصب (زبر) ہے ضمیر ہم (کنّا) کی تفسیر ہے اور اعنی مقدر ہے اور کان کی خبر عندہ ہے مطلب یہ ہے کہ ہم بیٹھے ہوئے اور جمع تھے۔ وقوله: فاطمة۔ آپ کا نام فاطمہ کی وجہ تسمیہ روایت میں ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو اور ان کی ذریت اور ان سے محبت رکھنے والوں کو دوزخ سے محفوظ رکھا ہے۔ قوله: ما تخفى۔ یعنی الگ نہیں ہے۔ مشيتها میم کو کسرہ (زیر) ہے اس سے مراد ان کی رفتار اور ہیئت ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے ان کی چال ڈھال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چال ڈھال جیسی تھی اور یہ (حاشیہ پچھلے صفحہ سے) واقعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال سے قریب کا ہے۔ وقولہ: ثم سارها را کو تشدید ہے یعنی آپ سے راز دارانہ گفتگو فرمایا۔ وقولہ: ثم قام رسول الله صلى الله عليه وسلم یعنی آپ کھڑے ہوئے طہارت کے لئے یا نماز کے لئے۔ وقولہ: لافشى على رسول الله سره. میں سے کے سین کو کسرہ (زیر) ہے۔ یعنی جو چیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوشیدہ رکھا ہے میں اس کو ظاہر کرنے والی نہیں ہوں کیونکہ اگر آپ ظاہر کرنا چاہتے تو سرگوشی نہ کرتے۔ وقولہ: من الحق. یعنی میرے ماں ہونے کا حق۔ وقولہ: لما میں لام کو زبر (فتحہ) اور میم کو تشدید ہے، اور یہ الا (مگر) کے معنی میں ہے۔ وقولہ: كل سنة مرة. یعنی ہر سال ایک مرتبہ، اس میں اشارہ ہے قرآن مجید کے دور کے استحباب کی طرف۔ قولہ: عارضنى به العام مرتين. اس میں اشارہ ہے کہ یہ فرمان آپ کی عمر کے آخری رمضان کے بعد ہے۔ وقولہ: فاتقى الله. یعنی تقوی پر مداومت کرو۔ یا جس قدر ہو سکے اس میں زیادہ کرو۔ وقولہ: واصبرى. یعنی اطاعت پر جمے رہو۔ گناہ سے بچو اور مصیبت میں صبر کرو خصوصاً میری جدائی پر صبر کرو۔ وقولہ: سيدة نساء اهل الجنة. یعنی اہل جنت کی یا خاص اس امت کے اہل جنت کی سردار ہیں۔ ظاہر حدیث سے اس امر پر دلالت ہے کہ آپ مطلقاً تمام عورتوں سے افضل ہیں حتی کہ سیدہ خدیجہ اور سیدہ عائشہ اور حضرت مریم اور حضرت آسیہ سے بھی افضل ہیں اور اس میں جو اختلاف ہے اس کی تفصیل گزر چکی ہے۔ صاحب مشکوٰۃ نے فرمایا یہ فاطمہ کبریٰ ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی ہیں اور سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ان کی والدہ ہیں اور ایک قول کے مطابق آپ کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ہیں۔ اور آپ سارے جہان کی عورتوں کی سردار ہیں سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے ماہ رمضان 2ھ دو ہجری میں آپ سے عقد فرمایا، اور ماہ ذوالحجہ میں رخصتی ہوئی اور آپ کے شکم مبارک سے حضرت امام حسن، حضرت امام حسین، حضرت محسن رضی اللہ عنہم اور سیدہ زینب ام کلثوم اور رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہن اجمعین کی ولادت ہوئی اور مدینہ منورہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال سے چھ ماہ بعد آپ کا وصال ہوا اور ایک قول میں تین ماہ کے بعد اور سیدہ کی عمر اٹھائیس