اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 7781
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے میری امت سے خطاء(15) اور نسیان(16) (بھول چوک) کو اور کسی
ایسی چیز کو جس پر ان کو مجبور کر دیا گیا ہو(17) درگزر کر دیا ہے۔ (ابن ماجہ، بیہقی)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Ibn Majah 2045 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (7)
Note 1
(1) His statement: “mistakes” means the opposite of correctness, here referring to unintentional acts. The meaning is that Allah has forgiven the sin associated with it compared to other nations, though financial liability, like in accidental killing or damaging property, remains established in Sharia. Our scholars said in the principles of jurisprudence that a mistake is a valid excuse for waiving Allah’s rights if it results from ijtihad, but not for the rights of people, requiring compensation for harm. (As stated in Al-Mirqat) In Al-Lama’at, it is said: His statement: “overlooked mistakes and forgetfulness” likely means no sin is incurred, not absolute exemption from accountability, as blood money and expiation are required for accidental killing, and making up fasting is required for unintentional breaking, but sin is lifted in all cases, which is meant by overlooking.
Note 2
(2) His statement: “forgetfulness” does not negate obligations toward Allah, but if forgetfulness is predominant, as in fasting or mentioning Allah’s name during slaughter, it is excused. It is not an excuse for people’s rights, so damaging property through forgetfulness requires compensation. (As stated in Al-Mirqat)
Note 3
(3) His statement: “what they were coerced into” refers to sins demanded under coercion, such as threats of death or severe beating. Its details regarding Allah’s and people’s rights are in the books of jurisprudence. (As stated in Al-Mirqat)
Note 1
(۱) قوله: الخطأ وهو ضد الصواب، والمراد به هنا ما لم يتعمده، والمعنى أنه عفا عن الإثم المترتب عليه بالنسبة إلى سائر الأمم، وإلا فالمؤاخذة المالية، كما في قتل النفس خطا، وإتلاف مال الغير ثابتة شرعا، ولذا قال علماؤنا في أصول الفقه الخطأ عذر صالح لسقوط حق الله تعالى إذا حصل من اجتهاد، ولم يجعل عذرا في حقوق العباد حتى وجب عليه ضمان العدوان. كذا في المرقاة». وقال في اللمعات»: قوله: تجاوز عن أمتي الخطأ والنسيان. ولعل المراد بالتجاوز عدم الإثم فيهما لا عدم المؤاخذة عليهما مطلقا ؛ لأنه يثبت الدية والكفارة في قتل الخطأ، ويجب قضاء الصوم في الإفطار خطا، ومع ذلك الإثم مرفوع في الكل، وهو المراد بالتجاوز.
Note 2
(۲) قوله والنسيان وهو لا ينافي الوجوب في حق الله تعالى، لكن النسيان إذا كان غالبا كما في الصوم، والتسمية في الذبيحة يكون عفوا، ولا يجعل عذرا في حقوق العباد حتى لو أتلف مال إنسان بالنسيان يجب عليه الضمان. كذا في «المرقاة».
Note 3
(۳) قوله: ما استكرهوا عليه بصيغة المجهول، أي ما طلب منهم من المعاصي على وجه الإكراه، وهو حمل الإنسان على ما يكرهه، ولا يريد مباشرته لولا الحمل عليه بالوعيد كالقتل والضرب الشديد، وله تفصيل في حق الله وحق العباد محله كتب أصول الفقه. كذا في «المرقاة».
Note 1
(15) قوله: الخطا. یہ صواب کی ضد ہے یہاں مراد ایسی غلطی جو عمداً نہ کرے اس کا مطلب یہ ہے کہ دوسری قوموں کی بہ نسبت ان پر جو گناہ مرتب ہوتے ہیں انہیں معاف کردیا گیا ہے۔ البتہ مالی مواخذہ جیسا کہ کسی نفس کو خطاً قتل کرنے کی صورت میں یا کسی غیر کے مال کو تلف کرنے کی وجہ سے لازم آتا ہے تو یہ شرعاً ثابت ہے۔ اصول فقہ میں ہمارے علماء نے فرمایا خطاء (چوک) اگر کسی اجتہاد سے واقع ہو تو حقوق اللہ کے سقوط کا عذر ہوسکتا ہے مگر حقوق العباد کے سقوط کا عذر نہیں ہوتا اس پر زیادتی کا ضمان واجب ہوتا ہے۔ (مرقات) صاحب لمعات نے فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تجاوز عن امتى الخطاء والنسيان سے گناہ کا نہ ہونا مراد ہے۔ مواخذہ کا نہ ہونا مراد نہیں ہے کیونکہ قتل خطاء میں دیت اور کفارہ ثابت ہوتا ہے اور غلطی و خطاء سے روزہ توڑ دے تو روزہ کی قضاء ضروری ہے ان تمام چیزوں کے باوجود اس پر گناہ نہیں ہے اور یہاں تجاوز سے مراد یہی ہے۔ (16) قوله: والنسيان. بھول و نسیان حقوق اللہ میں وجوب کے منافی نہیں ہے اور لیکن نسیان اگر غالب آجائے جیسے (حاشیہ پچھلے صفحہ سے) روزے میں اور ذبیحہ میں اللہ کا نام لینے میں تو وہ معاف ہے اور یہ حقوق العباد میں عذر نہیں ہو سکتا یہاں تک اگر کسی انسان کا مال نسیان سے تلف کر دیا تو اس پر ضمان واجب ہوگا۔ (مرقات) (17) قوله: ما استكرهوا عليه صیغہ مجہول سے یعنی معاصی و گناہ پر کسی کو مجبور کر دیا جائے جب کہ وہ شخص اس گناہ کو کرنا نہیں چاہتا۔ اگرچہ اس کو قتل کر دینے اور ضرب شدید کی دھمکی دی نہ گئی ہو۔ اور حقوق اللہ و حقوق العباد سے متعلق اس کی تفصیلات کتب فقہ میں موجود ہیں۔ (مرقات)