اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 735
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ جنگل میں چند رہنے
والے لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ان لوگوں نے کہا کہ ہم
ریگستان میں تین چار مہینے رہا کرتے ہیں اور ہم میں جنبی اور نفاس و حیض والی عورتیں ہوا کرتی ہیں اور
ہمیں پانی نہیں ملتا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم زمین پر تیمّم کر لیا کرو، پھر آپ
نے چہرے کے لئے زمین پر ایک دفعہ ہاتھ مار کر چہرے پر مل لیا اور دوسری مرتبہ زمین پر ہاتھ مار کر
دونوں ہاتھوں کا کہنیوں سمیت مسح کیا۔ (اس کی روایت امام احمد، طبرانی اور ابویعلیٰ نے کی ہے۔)