اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 801
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ میں حیض کی
حالت میں پانی پیا کرتی اور پھر اس کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کرتی تو آپ (اس
پانی کے کٹورے سے) جہاں میں منہ لگا کر پانی پیتی تھی، اسی جگہ پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منہ
لگا کر پانی پیتے اور اسی طرح حیض کی حالت میں گوشت والی ہڈی کے گوشت کو منہ سے چھڑا کر کھاتی اور
اسی ہڈی کو آپ کی خدمت میں پیش کرتی تو آپ میرے منہ لگا کر کھانے کی جگہ سے اپنا دَہن مبارک لگا
کر گوشت کھاتے تھے۔ (اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 300 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.