English
It is narrated from Buraida that the Messenger of Allah ﷺ said: "The covenant between us and them is prayer. Whoever leaves it has committed kufr."
العربية
Typed, pending editorial approval
٧٥٥ - وَعَنْ بُرَيْدَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «الْعَهْدُ الَّذِي بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمُ الصَّلَاةُ، فَمَنْ تَرَكَهَا فَقَدْ كَفَرَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتَّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَه.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 850
بُریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ وہ عہد و پیمان جو ہمارے اور منافقوں کے درمیان ہے وہ نماز ہی
کی وجہ سے باقی رہتا ہے تو جس نے نماز ترک کر دی اس کا کفر ظاہر ہو گیا اور وہ عہد و پیمان باقی
نہ رہا۔ (اس کی روایت امام احمد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2621 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 463 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 1079 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 574 (unverified) 96% confidence
Mishkat (candidate) 574
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: واضح ہو کہ منافقین نماز کے پڑھنے، جماعت میں حاضر ہونے اور اسلام کے ظاہری احکام کی تابعداری کرنے کی وجہ سے مسلمانوں سے مشابہت رکھتے ہیں اسی لئے منافقین کو امن دیا جاتا ہے کہ ان کو قتل نہیں کیا جاتا اور ان پر احکام اسلام جاری ہوتے ہیں تو جس نے نماز جیسی عمدہ ترین عبادت چھوڑ دی تو اس کا کفر و نفاق ظاہر ہو گیا اور وہ جن رعایتوں کا مستحق تھا اس کا یہ استحقاق باقی نہ رہا۔12